Umaima Shafeeq Qureshi

Aslam o Alaikum Everyone!
All types of novels are available on my channel except bold novels.✖️
💞 Spiritual novels
💞 Funny novels
💞 Suspicious novels
💞 Sad and Happy novels
💞 Love stories
You are not allowed to upload my novels on any channel or any website without my permission.


Umaima Shafeeq Qureshi

آپ نے میرا کون سا ناول سب سے پہلے پڑھا تھا؟

6 days ago |[YT] | 52

Umaima Shafeeq Qureshi

ڈیئر ریڈرز!
نیو ناول کے لیے ہیرو اور ہیروئن کے کوئی خوبصورت سے نام تجویز کریں۔

1 week ago |[YT] | 54

Umaima Shafeeq Qureshi

Dear readers,
There will be no episode uploads from 27th August to 3rd September because of my exams. 📚💞

1 month ago |[YT] | 55

Umaima Shafeeq Qureshi

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیسے ہیں آپ سب؟
آج ایک موضوع پر بات کرنے کو دل چاہا، ایک ایسی غلط فہمی جو ہمارے معاشرے میں بہت عام ہے۔ اکثر ڈراموں اور ناولز میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ جیسے ہی ہیرو یا ہیروئن اسلام کی طرف رجوع کرتا ہے، لکھاری اسے انسان سے فرشتہ بنا دیتے ہیں۔ یعنی اب وہ کبھی کوئی گناہ نہیں کرے گا، اس کے ہاتھ میں ہر وقت تسبیح ہوگی اور اس کے منہ سے ہمیشہ پھول جھڑیں گے۔
اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ عمائمہ! ایسا کون سا کردار ہے جو تم کبھی نہیں لکھو گی؟ تو میرا جواب ہوگا: ایک پرفیکٹ مسلمان کا کردار۔
کیونکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ ضروری نہیں کہ جو لڑکی پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہو، اسے کبھی غصہ نہ آئے، یا وہ کبھی اونچی آواز میں بات نہ کرے۔ اسی طرح یہ بھی ضروری نہیں کہ جو لڑکا قرآن پڑھ رہا ہو، وہ کبھی کوئی غلطی نہ کرے۔ یہ ہمارا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، اور یہ سراسر غلط ہے۔
ہم انسان کو فرشتے کا درجہ دے دیتے ہیں، پھر جب اس سے کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً اسے شیطان قرار دے دیتے ہیں۔ اگر کوئی مولوی سفید کرتا شلوار پہن کر منبر پر خطبہ دے رہا ہو تو ہمیں اچھا لگتا ہے، لیکن اگر وہی مولوی اپنی فیملی کے ساتھ پینٹ شرٹ پہن کر کہیں گھومنے جا رہا ہو اور ہماری نظر اس پر پڑ جائے تو فوراً "استغفراللہ" کہنا شروع کر دیتے ہیں۔
کیوں؟
کیا آپ ایک پرفیکٹ مسلمان ہیں؟
نہیں۔ ہم میں سے کوئی بھی پرفیکٹ مسلمان نہیں ہے، اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ کاملیت صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے ہے، انسان کے لیے نہیں۔
لہٰذا اگر آپ کے اردگرد کوئی ایسا شخص ہے جو اسلام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس پر طنز نہ کریں، بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اسے سپورٹ کریں۔
اب سوال یہ ہے کہ آج اس موضوع پر بات کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
دراصل، میں نے غلطی سے کل کچھ کمنٹس پڑھ لیے تھے۔ اس لیے مجھے لگا کہ جہاں کسی غلط فہمی کی نشاندہی ہو رہی ہو، وہاں رہنمائی کرنا بھی میری ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو عین ممکن ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ حقیقی زندگی میں بھی کسی کو ٹارگٹ کر کے اس کا دل دکھا دیں۔
ایک اور بات...
میرے کمنٹس سیکشن میں کوئی بھی slang language استعمال نہیں کرے گا۔
آپ کی کرداروں سے محبت مجھے سمجھ آتی ہے، اور یقین کریں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو کون سا کردار پسند ہے اور کون سا ناپسند۔ ایک مصنف کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہوتی ہے کہ لوگ اس کے لکھے ہوئے کرداروں پر بحث کریں، اختلاف کریں، اپنے پسندیدہ کردار کا دفاع کریں۔
ضرور کریں، لیکن بغیر گالیوں کے۔ورنہ مجھے آپ کو چینل سے ہائیڈ (بلاک) کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے بعد آپ میرے چینل پر مؤثر طریقے سے کمنٹ نہیں کر سکیں گے، اس لیے براہِ کرم گفتگو کا معیار برقرار رکھیں۔
اور ہاں، کمنٹس آپ نے لازماً کرنے ہیں۔کیوں؟
اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ یہی یوٹیوب کا algorithm ہے۔ جتنے زیادہ لوگ کمنٹ کرتے ہیں، اتنا ہی ویڈیو کے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے کمنٹ سیکشن بھر دیا کریں۔
اور ایک اور شکوہ...
میں نے نیا چینل بنایا ہے اور تم لوگوں نے ابھی تک سبسکرائب بھی نہیں کیا۔ کس قدر بےمروتی کا مظاہرہ کیا ہے! ذرا سی سپورٹ بھی نہیں کر سکتے تم لوگ؟نالائقوں! (مذاق کر رہی ہوں۔)
چلو، اب جاؤ اور گھر میں موجود سارے موبائلز سے سبسکرائب کرو، لائک کرو اور کمنٹ بھی۔ جتنے زیادہ کمنٹس ہوں گے، اتنا ہی چینل آگے بڑھے گا۔ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرو، حتیٰ کہ ان لوگوں کو بھی بھیجو جو ناولز نہیں پڑھتے، کیونکہ اس چینل کا ناولز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا مقصد صرف دین کو بہتر انداز میں سمجھنا اور سمجھانا ہے۔
(لنک کمنٹ میں پن کر رہی ہوں۔)
اس کے علاوہ بھی ایک اہم موضوع پر بات کرنی تھی، لیکن ماشاءاللہ سے اتنی ذہین ہوں کہ بھول گئی ہوں۔
یاد آیا تو اگلی پوسسٹ میں ضرور بات کریں گے۔
اللہ حافظ!
شب بخیر!
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔🖤✨

2 months ago |[YT] | 83

Umaima Shafeeq Qureshi

(Note: Next episode will be uploading tomorrow
ان شاءاللہ)

2 months ago |[YT] | 57

Umaima Shafeeq Qureshi

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
کافی عرصے سے آپ لوگ میری تحریروں اور ویڈیوز کو محبت دیتے آئے ہیں۔ اب میں نے ایک نیا YouTube چینل شروع کیا ہے، جہاں میں قرآن، اسلامی تاریخ، عام غلط فہمیوں، احادیث اور برصغیر میں رائج مشہور توہمات پر بات کروں گی۔
اگر آپ کو ایسا مواد پسند ہے جو سوچنے پر مجبور کرے اور دین کو سمجھنے میں مدد دے، تو امید ہے آپ اس نئے سفر میں بھی میرا ساتھ دیں گے۔ ❤️
چینل کا لنک شیئر کر رہی ہوں۔ آپ کی دعائیں اور سپورٹ میرے لیے بہت قیمتی ہیں۔
youtube.com/@LearnwithUmaima-c2l
جزاکم اللہ خیراً!

2 months ago (edited) |[YT] | 98

Umaima Shafeeq Qureshi

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
چند دن پہلے ایک تبصرہ نظر سے گزرا۔ کسی نے پوچھا تھا کہ اسلام میں بیوی کے جیب خرچ کی کیا حیثیت ہے؟ سوچا، اس موضوع پر تفصیل سے بات کی جائے۔ لیکن اس سے پہلے آپ سب سے ایک خبر شیئر کرنا چاہتی ہوں۔
کافی عرصے سے میرے دل میں یہ خیال تھا کہ ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں ہم اسلام سے متعلق مختلف موضوعات پر سکون اور تفصیل کے ساتھ گفتگو کر سکیں۔میں اپنے چینل پر کبھی کبھار اس حوالے سے پوسٹس کر دیتی ہوں لیکن نہ تو یہ میرے چینل کا بنیادی موضوع ہے اور نہ ہی ایک پوسٹ میں کسی مسئلے کو مکمل طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔
اسی لیے میں نے واٹس ایپ چینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان شاء اللہ، وہاں ہم قرآنِ کریم کی آیات پر تدبر، ان کی حکمت، معتبر تفاسیر اور مختلف اہم اسلامی موضوعات پر گفتگو کریں گے۔مقصد صرف علم بانٹنا اور خود بھی سیکھنا ہے۔
واٹس ایپ کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہ تقریباً ہر کسی کے پاس موجود ہوتا ہے اور چینل کی صورت میں یہ کافی محفوظ بھی ہے۔ ان شاء اللہ، جلد ہی اس کا آغاز کریں گے لیکن اس سے پہلے میں کم از کم ایک ماہ کا مواد تیار کرنا چاہتی ہوں۔ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ میں وقت کی کتنی پابندی ہوں۔(اہم اہممم....)
اور ہاں! مجھے معلوم ہے کہ اب کچھ لوگ ضرور کہیں گے
"ناول تو مکمل ہو نہیں رہا اور محترمہ نیا چینل بنانے چلی ہیں۔"
تو عرض ہے کہ "میرا ناول، میری مرضی!" وہ اپنی رفتار سے ہی مکمل ہوگا، کیونکہ جلد بازی میں اکثر بہت کچھ چھوٹ جاتا ہے۔البتہ باقاعدگی سے اپلوڈ کرنے کی کوشش ضرور رہے گی۔
ویسے جو لوگ آج پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ ناول کب ختم ہوگا، وہی لوگ آخری قسط پر کہتے ہیں
"ارے! اتنی جلدی ختم ہو گیا؟ ابھی تو یہ ہونا تھا، وہ ہونا تھا!"
رگ رگ سے واقف ہوں میں تم لوگوں کی، آخر تین سال کا ساتھ ہے۔ اور ہاں، آج ہمارے چینل کو بھی تین سال مکمل ہو گئے ہیں اور مجھے لکھتے ہوئے بھی تین سال بیت چکے ہیں۔ الحمد للہ!
اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔
اگر شریعت کی بات کی جائے تو شوہر پر اپنی بیوی کا نان و نفقہ، رہائش اور بنیادی ضروریات پوری کرنا فرض ہے۔لیکن اگر وہ یہ سب ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے تو الگ سے جیب خرچ دینا اس پر شرعاً فرض نہیں۔
البتہ اگر نکاح کے وقت باہمی رضامندی سے نکاح نامے میں کسی مخصوص رقم کی شرط طے کر لی جائے تو پھر اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا شادی شدہ خواتین، جنہوں نے ایسی کوئی شرط طے نہیں کی، جیب خرچ کی حق دار نہیں؟
شرعاً اسے فرض تو نہیں کہا جا سکتا، لیکن اخلاقاً اور حسنِ معاشرت کے اعتبار سے یہ ایک نہایت خوبصورت عمل ہے۔
اسلام صرف حقوق کا نام نہیں بلکہ احساس، محبت اور احسان کا بھی نام ہے۔
اسی طرح ہمارے معاشرے میں بہت سے کام ایسے ہیں جو شرعاً لازم نہیں، لیکن محبت اور اچھے اخلاق کی وجہ سے انجام دیے جاتے ہیں۔
برصغیر میں بہت سی ایسی روایات ہیں جن کا براہِ راست شریعت سے تعلق نہیں۔مثال کے طور پر ساس سسر کی خدمت۔ شرعاً یہ عورت پر فرض نہیں۔ اگر کوئی خاتون اس سے انکار کرتی ہے تو اسے گنہگار نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن ہمارے معاشرے کی اکثریت خواتین یہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، کچھ خوش دلی سے اور کچھ مجبوری کے تحت۔
یہاں خواتین بجا طور پر یہ کہہ سکتی ہیں کہ یہ ہماری شرعی ذمہ داری نہیں، لیکن دوسری طرف اسلام ہمیں حسنِ سلوک اور بزرگوں کے احترام کی بھی تعلیم دیتا ہے۔ آخر وہ آپ کے شوہر کے والدین ہیں۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو، ان کے ساتھ اچھے اخلاق، عزت اور نرمی سے پیش آنا چاہیے۔ بالکل ویسے ہی جیسے انسان اپنے والدین کی عزت کرتا ہے۔
اور میرے خیال میں اکثر خواتین کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔خواتین پیچھے تب ہٹتی ہیں جب ان کے احترام کو نظر انداز کیا جائے۔ان کے ساتھ سخت لہجے میں بات کی جائے یا انہیں صرف خدمت کے لیے سمجھ لیا جائے۔اس کے علاوہ میرا نہیں خیال کہ اکثریت خواتین کو محبت اور عزت کے ساتھ رشتے نبھانے میں کوئی اعتراض ہوتا ہے۔
اب گھر کے کاموں کی بات کر لیتے ہیں۔
شرعاً جھاڑو، برتن، کھانا پکانا اور گھر کے دیگر معاملات عورت پر فرض نہیں کیے گئے۔کمانا مرد کی ذمہ داری ہے لیکن گھر کے کام کاج گھر کے تمام افراد کے ذمے ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں خواتین ہی یہ تمام کام انجام دیتی ہیں۔
کیوں؟
کیونکہ انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کا شوہر سارا دن باہر محنت اور مشقت کرتا ہے۔وہ چاہتی ہیں کہ جب وہ گھر لوٹے تو اسے سکون ملے،اچھا کھانا ملے اور صاف ستھرا ماحول ملے۔
شریعت نے اگرچہ ان کاموں کو عورت پر بطورِ فرض عائد نہیں کیا لیکن محبت، احساس اور باہمی تعاون کی اپنی ایک زبان ہوتی ہے۔
بالکل اسی طرح بیوی کو جیب خرچ دینا بھی محبت اور احساس کی ایک خوبصورت صورت ہے۔
سوچیے، اگر گھر کے باہر آئس کریم والا گزرے اور ایک خاتون صرف اس لیے نہ خرید سکے کہ اس کے پاس اپنے چند روپے بھی نہ ہوں، یا بازار میں چوڑیاں پسند آ جائیں مگر وہ دس بار سوچے کہ لوں یا نہ یا نہ لوں، تو یہ کیفیت یقیناً خوش گوار نہیں۔
یہ کہنا کہ "میں سب کچھ لا کر تو دیتا ہوں، تمہیں پیسوں کی کیا ضرورت ہے؟" یا "مجھے بتا دو کیا چاہیے، میں خود لے آؤں گا" بظاہر درست محسوس ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات انسان کو چیزوں سے زیادہ اختیار کی ضرورت ہوتی ہے۔
لہٰذا، اگر اللہ نے شوہر کو جتنی استطاعت دی ہے اس کے مطابق اسے چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کے لیے ماہانہ کچھ رقم ضرور مختص کرے۔چاہے وہ تھوڑی ہی کیوں نہ ہو۔اور پھر اس سے یہ نہ پوچھے کہ اس نے وہ رقم کہاں اور کیسے خرچ کی۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو"
یہی وجہ ہے کہ اسلام مردوں کو اپنے اہل و عیال کے ساتھ حسنِ سلوک، نرمی اور عدل کی تلقین کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے، ایک دوسرے کا احساس کرنے، اور اپنے گھروں کو محبت اور رحمت کا گہوارہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین!
اللہ حافظ۔ ❤️✨

2 months ago |[YT] | 101

Umaima Shafeeq Qureshi

فرض کریں آج آپ کو اپنا نام بدلنے کا موقع مل جائے... تو آپ کس ناول کے کردار کا نام چنیں گے اور کیوں؟ 👀📚

3 months ago |[YT] | 46

Umaima Shafeeq Qureshi

Drop your questions!
I reply to ALL of them...
except "Novel kab end ho ga?" 🙈📖
(Consistency se upload krti rhi to within two months ho jye ga ان شاءاللہ)

3 months ago |[YT] | 51