Maulana Ahsan Ur Rehman

OFFICIAL YOUTUBE CHANNEL BY HAFIZ AHSAN UR REHMAN


Maulana Ahsan Ur Rehman

مسجد نبوی کی چھت پر ، طلوع آفتاب کے وقت می گئی تصویر ۔۔۔ ماشاءاللہ کیسی ہے تصویر ؟

5 months ago | [YT] | 4

Maulana Ahsan Ur Rehman

سال میں صرف تین سے چار دن بڑے کمال کے ہوتے ہیں
وہ خوش نصیب حجاجِ کرام جو پہلی پہلی فلائٹس سے مکہ شریف پہنچتے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ صحنِ کعبہ کی وہ دلکش بہاریں دکھاتے ہیں جو دل کو سکون اور آنکھوں کو تر و تازگی بخشتی ہیں
اس وقت بیت اللہ کے صحن میں رش کا نام و نشان تک نہیں ہوتا ہر طرف سکوت اور خشوع کی چادر بچھی ہوتی ہے
طواف کے ہر ایک چکر میں باآسانی بڑے پیار سے حجرِ اسود کا بوسہ مل جاتا ہے جیسے ربِ کریم خود اپنی رحمت کی آغوش میں لے رہا ہو
واہ کیا عظیم نصیب ہوتا ہے ان لوگوں کا جنہیں اللہ پاک یہ خوبصورت پرامن آنسوؤں بھرا اور یادگار لمحات عطا فرماتا ہے
دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسے مبارک لمحات نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین 🕋💚

5 months ago | [YT] | 2

Maulana Ahsan Ur Rehman

💖

5 months ago | [YT] | 2

Maulana Ahsan Ur Rehman

💖

5 months ago | [YT] | 2

Maulana Ahsan Ur Rehman

واقعی اللہ اپنے بندوں پر کتنا مہربان ہے💖
ہو اب کچھ یوں کہ آج مجھے کچھ رقم اکاؤنٹ سے نکلوانے کیلئے یو بی ایل بینک کے اے ٹی ایم جانا پڑا جو کہ گھر سے کچھ دور کی مسافت پر موجود تھا، اور ہماری سواری محترمہ میں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے محترمہ نے چلنے سے صاف انکار کر رکھا تھا، لہٰذا پیدل چلنا شروع کردیا مگر سخت گرمی اور دھوپ کی وجہ سے چلنا دو بھر تھا تو دل ہی دل میں کڑھنے لگا یااللہ کس مشکل میں ڈال دیا، اچانک اندر سے ایک چیت رسید ہوئی اور اندر سے کسی نے جھنجھوڑا کہ توبہ استغفار کس طرح کے الفاظ منہ سے نکل گئے، تو سوچتے ہی میرے رہے سہے دماغ کے طوطے بھی اُڑ گئے کہ ہائے میں نے جانے انجانے میں یہ کیا کہہ دیا تو اللہ پاک سے دل ہی دل میں استغفار کیا اور اللہ سے معافی مانگی کہ یااللہ مجھ گناہ گار کو معاف فرما اور کسی طرح میری اس پریشانی کو حل فرما، خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ابھی گلی کے نکڑ پر پہنچا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک صاحب بائیک پر آتے محسوس ہوئے تو ہم نے بھی اللہ سے مدد مانگتے ہوئے انہیں فوراً لفٹ کیلئے ہاتھ دے دیا، ہمارا اشارہ پاتے ہی وہ صاحب رک گئے اور ہمیں اپنی بائیک پر پیچھے بٹھالیا، تھوڑی دور ہی چلے تھے تو انہوں نے شرماتے ہوئے اپنی منزل ہمیں بتادی جو کہ بینک کے راستے سے گزرتے ہوئے ہی آنی تھی تو دل میں خوشی کی لہر آگئی پھر انہوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کو کہاں اتاروں تو ہم نے فوراً یو بی ایل بینک کے سامنے اتارنے کو کہہ دیا، یہ سن کر وہ پھر پرسکون طریقے سے بائیک چلانے لگے اور تھوڑی سی دیر بعد ہمیں یو بی ایل بینک کی برانچ کے سامنے اتار دیا، بینک کو اپنے سامنے دیکھتے ہی دل میں اک سکون سا آگیا کہ دیکھیں اللہ پاک اپنے بندوں کی کیسے مدد کرتا ہے یہ یقیناً اللہ ہی کی مدد تھی جو میں آسانی سے اپنی منزل پہنچ گیا شکرا الحمد للہ۔ واقعی اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔ ✨💖

5 months ago | [YT] | 0

Maulana Ahsan Ur Rehman

لو جی پری زاد ڈرامے کی اسٹوری پر کسی کو یقین نہیں آتا تھا آج دیکھ لو اپنی آنکھوں سے آج کے زمانے کے پری زاد کو😎😀
لہٰذا خوب محنت کرو اور آگے بڑھو ان شاء اللہ ایک دن تمہیں بھی یہ کامیابی ضرور ملے گی۔۔
چاہو تو کمنٹ میں ان شاء اللہ لکھ دو دیکھنا تمہارا مقدر بھی تم تک ضرور چل کر آئے گا۔۔۔💕

Parizaad, elonmusk

5 months ago | [YT] | 0

Maulana Ahsan Ur Rehman

قدرت کا عذاب
"اسرائ/یل کے مختلف علاقوں، بشمول جنوبی شہر نیتیووت سے شہد کی مکھیوں کے بڑے جھنڈوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ عینی شاہدین نے ان مناظر کو 'قیامت خیز' قرار دیا ہے، جہاں ہزاروں مکھیوں کے باعث بازاروں اور تجارتی مراکز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے شہریوں کو دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق، مکھیوں کے ایک جھنڈ نے ایک فوجی طیارے کے انجن کے قریب جمع ہو کر اسے اڑان بھرنے سے بھی روک دیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین اسے بائبل کے واقعات سے جوڑتے ہوئے 'آسمانی نشانی'، 'قدرتی انتباہ' یا 'سزا' قرار دے رہے ہیں اور قدیم مذہبی حوالہ جات شیئر کر رہے ہیں۔
تاہم، ماہرینِ شہد بانی اور ماہرینِ ماحولیات اس تشریح سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مکمل طور پر قدرتی موسمی عمل ہے جسے 'Swarming' کہا جاتا ہے۔ بہار کے آغاز اور گرم موسم میں، مکھیاں نئی جگہ کی تلاش میں اپنی ملکہ کے گرد جمع ہو کر منتقل ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، اگرچہ یہ منظر خوفناک لگ سکتا ہے، لیکن ایسی مکھیاں عام طور پر حملہ آور نہیں ہوتیں بلکہ عارضی طور پر آرام کر رہی ہوتی ہیں۔
Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources.The image used is AI-generated and for illustrative purposes only.

5 months ago | [YT] | 1

Maulana Ahsan Ur Rehman

ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ جہاں " ﻓﻞ ﺳﭩﺎﭖ " ﻟﮕﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﻭﮨﺎﮞ " ﺳﻮﺍﻟﯿﮧ ﻧﺸﺎﻥ " ﻟﮕﺎﻧﮯﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﺖ ﮐﺮﯾﮟ
ﯾﮩﯽ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﮐﺎ ﺗﻘﺎﺿﺎ ﮨﮯ۔

5 months ago | [YT] | 0

Maulana Ahsan Ur Rehman

حکمرانوں سے لڑنے کا مطلب وطن کاچہرہ نوچنا نہیں، حکمرانوں کے کہنے پر ہم نے مہنگائی کے خلاف مظاہرے ملتوی کیے ہیں مؤخر نہیں کیے، مولانا فضل الرحمان

5 months ago | [YT] | 0

Maulana Ahsan Ur Rehman

سبحان الله❤

5 months ago | [YT] | 2