Fake news is cheap to produce, Genuine journalism is expensive.


PakClarity

بہت لوگوں کو نہیں پتہ تو بتادوں، میں وزیراعلیٰ تھا، مجھے ہربندے کی ہر حرکت کا پتہ تھا، ہر میٹنگ ،ہر چیز کا مجھے معلوم تھا، مختلف لوگوں کے نئے وزیراعلیٰ کے لئے نام جارہے تھے، مجھے تین ماہ پہلے پتہ چل گیا تھا کہ سہیل آفریدی کا نام وزیراعلی کیلئے فائنل ہوگیا ہے، سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور

2 weeks ago | [YT] | 5

PakClarity

سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورا کا دعویٰ۔۔۔!!
‏ہمارا پارلیمانی بورڈ سہیل آفریدی کو ٹکٹ نہیں دے رہا تھا، میں نے لڑ کر اس کو ٹکٹ دلوایا، اس بنیاد پر کہ یہ پورے صوبے میں ہماری یوتھ کا صدر ہے، اگر اس کو ٹکٹ نہیں دلواپا رہا تو اپنی یوتھ کو کیا جواب دوں گا،علی امین گنڈاپور

2 weeks ago | [YT] | 9

PakClarity

تین ماہ پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ سہیل آفریدی کا نام وزیراعلی کیلئے فائنل ہوگیا ہے، سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور

2 weeks ago | [YT] | 3

PakClarity

ہمارے علم میں لائے بغیر تفتیش تبدیل کی گئی۔ ہم نے تفتیش تبدیلی کی کوئی درخواست نہیں دی تھی۔ پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ جس پر الزام لگا ہے، اسے معطل کریں۔ کسی بھی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ عوامی نمائندے پر الزام لگے اور وہ عہدہ نہ چھوڑے۔ قانون پر اعتبار کرکے آنکھیں بند کر لی تھیں۔ کرسی پر بیٹھے لوگوں نے کہا کہ ہمیں دونوں سائیڈز کا پتا ہے۔ میں اس کیس کو نہیں چھوڑوں گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔” مومنہ اقبال

2 weeks ago | [YT] | 0

PakClarity

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستیں قابلِ سماعت قرار دے دیں۔ عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ عمران خان کی ان کی اہلیہ اور اہلخانہ سے ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں اور بچوں کے ساتھ فون پر باقاعدگی سے رابطے کی سہولت دی جائے۔ عدالت نے عمران خان کو واک، ورزش، ٹی وی، اخبارات اور کتابوں کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔

2 weeks ago | [YT] | 11

PakClarity

یکم ستمبر سے ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے ہوگئی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے 11.8کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

2 weeks ago | [YT] | 2

PakClarity

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج دو اہم درخواستیں مقرر ہیں، سانحہ پمز کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل کی درخواست جبکہ دوسری پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی اموات ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو عہدے ہٹانے اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دینے کی دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کرینگے. دونوں درخواستیں آج ہی نمٹانے کا امکان ہے۔۔

2 weeks ago | [YT] | 2

PakClarity

جو لوگ مجھ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں انہیں کہتا ہوں کہ آپ کی سوچ سے پہلے میں نے وہ کام کیے جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے اور مجھے نہ بتایا جائے کہ میں نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں جو میں کر چکا ہوں ان سب میں کوئی اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا۔ میں حکومت کی جانب سے گارنٹی دیتا ہوں کہ پمز سانحے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا، مصطفیٰ کمال

2 weeks ago | [YT] | 2

PakClarity

ہم نے کبھی دفاعی قوت سے انکار نہیں کیا، اگر سیاسی کارکن فوج کی حدود میں مداخلت نہیں کرسکتا تو ازروئے شریعت فوج کو بھی سیاست میں مداخلت کا حق نہیں، سیاست میں فوجی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں، ابھی حال ہی میں قانون سازی کی گئی، لیکن اس پر کسی نے بحث نہیں کی، مولانا فضل الرحمان

3 weeks ago | [YT] | 7

PakClarity

ہماری پہلی ترجیح صرف عمران خان کی صحت ہے۔ ان کی آنکھ کا مسئلہ سب کے سامنے ہے، اس لیے ہمیں یقین دہانی نہیں بلکہ فوری اور مکمل علاج چاہیے۔

3 weeks ago | [YT] | 44