Hello Asslamualaikum





Abubakar Saddiq

پشاور میں مختلف جگہوں پے مختلف چوک بنائے جا رہے ہیں لیکن ان سب میں سب سے خوبصورت چوک ایمان چوک ہے۔ ایک تو یہ خود خوبصورت ہے پیچھے اس کے ہوٹل ٹور میلائن اس کی خوبصورتی میں مزیداضافہ کر رہا ہے۔

1 month ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

اس وقت سوزوکی پاکستان میں وہیکل کی کیٹیگری میں فرسٹ رو میں کھڑی ہے اس کے پروڈکس میں بائیکس اور گاڑیاں ہیں لیکن ہم بائیکس ہی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
اس وقت پاکستان میں سوزوکی کے پاس 4 بائیکس ہیں۔

سوزوکی جی ڈی 110
سوزوکی جی ایس ایکس 125
سوزوکی جی ایس 150
سوزوکی جی آر 150

ان چاروں بائیکس میں ان کی 3 بائیکس کافی پاپولر ہیں۔
جی ایکس ایس 125زیادہ پاپولر نہیں۔
باقی جو تین ہیں ان میں سے بھی ٹوویرنگ کے لیے زیادہ لوگ جی ایس 150 ہی کو پریفر کرتے ہیں۔ اس کے سمپل لک اور زیادہ پاور کی وجہ سے۔جس کی قیمت تقریبا 4 لاکھ روپے ہے۔ اور سوزوکی اپ کو انسٹالمنٹ پے بھی دے دیتا ہے۔ جو سوزوکی کی ایک اچھی سٹریجٹی ہے اور یہ بائیکس اپ سوزوکی کی برانچز سے لے سکتے ہیں۔

یہ پکچر میں جو سوزوکی کا آفس ہے یہ رینک روڈ پے ہے اور آپ یہاں سے بھی لے سکتے ہیں۔

آپ بتائیں اپ کے پاس کون سی بائیک ہے؟ اور اپ نئی بائیک کون سی خریدنے کا سوچ رہے ہیں؟

2 months ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

پشاور گلبہار میں ایک وقت میں یہاں جان آرکیڈ کافی مشہور تھا اور چل بھی رہا تھا کہ اچانک جان آرکیڈ بند ہوگیا۔ اللہ جانے کیا ریسن تھی لیکن کافی وقت تک یہ جگہ جو ایک وقت ہلہ گلہ کا مرکز تھی کافی ٹائم تک ویران پڑی رہی۔

اب یہاں ایس مارٹ اوپن ہوگیا ہے جو شائید جان آرکیڈ کی طرح تو شائید نہ ہو لیکن یہ جگہ آباد ضرور کر دی ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے یہ یہاں کامیاب ہونگے یا نہیں؟

2 months ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

پشاور میں 14 اگست کی سجاوٹ سب سے اچھی کہاں پے ہورہی ہے؟

2 months ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

پشاور ہشنگری میں یہاں سامنے کسی زمانے میں ایک جہاز نصب تھا۔
کیا اپ بتا سکتے ہیں اس جہاز کو ہٹا کیوں دیا گیا تھا؟

2 months ago |[YT] | 1

Abubakar Saddiq

گلبہار نہبر 3 چوک پے جو یہ سامنے بنک نظر آرہے ہیں یہاں کسی زمانے میں ایک کھانے کا ہوٹل ہوا کرتا تھا نام تو مجھے یاد نہیں لیکن اس کا ذائقہ اور کوالٹی کافی اچھی ہوتی تھی۔
اپ میں سے کسی کو یاد ہے وہ ہوٹل تو کمنٹس میں ضرور بتائیں

2 months ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

آپ کی وہ کون سی عادت یا شوق ہے
جس کی وجہ سے آپ کے گھر والے تنگ ہیں؟

2 months ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

نادار کے آفس ایسے ہوتے ہیں کہ جب بھی اپ جائیں ایک بڑی رش لگی رہتی ہے اور لوگوں کے نمبر 2 2 یا 3 3 گھنٹوں کے بعد آتے ہیں۔ اس دوران کافی زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن یہ انتظار اس وقت کافی مشکل ہوا کرتا تھا جب نادرا کا یہ آفس جی ٹی روڈ مشرق اخبار کے دفتر کے پاس ہوا کرتا تھا۔
جہاں پہلے ٹوکن لینے کے لیے باہر ہی ایک لمبی قطار میں لگ کر انتظار کرنا پڑتا تھا نہ کوئی چھت نہ کوئی سہولت اور پھر جب نمبر آجاتا تو ٹوکن لینے کے بعد ایک ایک کر بندوں کو اندر بھیجا جاتا جہاں تصویر لینے کے لیے الگ سے انتظار ہوتا اور پھر کچھ اور پروسس اور تب جا کر کام تمام ہوتا تھا۔

یہ انظار اس وجہ سے مشکل ہوتا تھا کہ باہر انتظار گاہ کے لیے کوئی سہولت نہیں ہوتی تھی نہ بیٹھنے کی سہولت نہ کسی اور کی سردی ہو یا گرمی بس وہیں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پرتا تھا جو ایک بہت ہی تکلیف دہ عمل ہوتا تھا۔

پھر نادرا کا یہ آفس نشتر اباد میں پرانی سٹی یونیورسٹی کی بلڈنگ میں شفٹ ہوگیا اور ٹوکن لینے کے لیے انتظار اب چھت کے نیچے ہونے لگا لیکن کچھ ہی وقت کے بعد یہ جگہ بھی تنگ پڑنے لگی اورپھر نادرا کا آفس رینک روڈ پے شفٹ ہوگیا جو واقعی میں ایک بڑا اور جدید آفس ہے۔

یہان انتطار تو کرنا پڑتا ہی ہے لیکن یہاں بیٹھنے کے لیے باقاعدہ سیٹ ہیں اور گرمیوں میں اےسی بھی لگے ہوتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ اپ کو قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑتا بلکہ یہاں شروع میں اپ کو ایک ٹوکن دے دیا جاتا ہے اور پھر ٹوکن پے درج نمبر ڈسپلے ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ آپ کا نمبر آجاتا ہے۔

اس دوران اپ بیٹھ کر گھوم پھر کر وقت گزار سکتے ہیں۔ جو پچھلے والی برانچز سے کافی بہتر ہے۔

ان سب بہتر باتوں کے ساتھ ایک بات ضرور ایسی ہے جو تھوڑی مشکل ہے وہ یہ کہ آپ جب کبوتر چوک کی طرف سے آتے ہیں تو نادرا آفس آنے کے لیے آپ کو بہت دور سے جا کر یو ٹرن لینا پڑتا ہے اور یہ دوری گلبہار افریدی گڑھی تک جاتی ہےجو بعض وقت کافی ایریٹیٹینگ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ قیمت چھوٹی ہے اس تکلیف کی بنسبت جو پچھلے آفسس میں ہوا کرتی تھی۔

آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟کیا اپ کو وہ پرانے نادرا کے آفس یاد ہیں؟کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

2 months ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

آپ کے خیال میں پشاور میں
سب سے بہترین کھانا
کہاں اور کس کے پاس ملتا ہے؟

2 months ago |[YT] | 0

Abubakar Saddiq

بچپن میں جب بھی قربانی کے دن قریب آتے تھے میں ابو کو تنگ کرنا شروع کر دیتا تھا کہ جلدی سے جانور خرید دیں اور میری ضد کی وجہ سے ابو جانور جلد ہی خرید لاتے تھے اور پھر ہم سب محلے کے دوست تحصیل کے گرد جانور کو چکردینے جایا کرتے تھے اور جب تحصیل کے اس گیٹ کے پاس پہنچتے تو ہم اپنے اپنے جانور کی دوڑ لگاتے تھے اور دوڑتے ہوئے گھر تک جایا کرتے تھے۔
تحصیل پارک کا یہ گیٹ تب بھی اسی حالت میں ہوا کرتا تھا اور لوگوں کی آمدورفت زیادہ دوسرے گیٹ کی طرف ہی ہوا کرتی تھی اس گیٹ کی سیدھ میں سیٹھیوں کی حویلی کی طرف راستہ جاتا ہے جو پشاور کا ایک زبردست تاریخی ورثہ ہے۔

کچھ دن پہلے میرا یہاں گزر ہوا اور جیسے تمام میموریز ایک مووی کی طرح میرے دماغ میں گھوم گئی۔ اوراپنا یہاں پے گزرا ہوا وقت ہی اپنی زندگی کا بہترین وقت محسوس ہوا۔

2 months ago |[YT] | 0