Pakistan News is your premier digital destination for the latest breaking news, unbiased analysis, and in-depth reporting from every corner of Pakistan. From the political corridors of Islamabad to the bustling streets of Karachi, we bring you the stories that matter most.

What we cover:

🚨 Breaking News Alerts 24/7

🇵🇰 Political Analysis & Talk Shows

📈 Economy & Business Updates

🌍 International News through a Pakistani lens

🎥 Exclusive Ground Reports & Public Opinions

Subscribe to stay ahead of the curve and never miss an update. Pakistan News – Truth First.

For Contact email us on partnership654@gmail.com


Pakistan News

ذرائع کے مطابق انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑیوں کی سلیکشن کے معاملے پر اختلافات کے بعد عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے مصباح الحق سے مشاورت نہیں کی گئی، جس پر انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ای میل کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوایا۔

مصباح الحق اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں اور حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے عمل کا حصہ تھے

#MisbahResigns #PCB #PakistanCricket #TestSeries #CricketNews

3 days ago | [YT] | 1

Pakistan News

Lionel Messi has retired from international football after a historic 21-year career with Argentina, leaving as the nation’s most-capped player and top scorer. His emotional farewell followed Argentina’s World Cup 2026 final defeat and the passing of his father.

#MessiRetires #GOAT #ArgentinaLegend #FootballHistory #EndOfAnEra

6 days ago | [YT] | 0

Pakistan News

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی جو بجھادی گئی۔ حادثے میں مجموعی طور پر 14 بچے مکمل طور پر جھلس گئے،نرسری میں 16 نومولود موجود تھے، 2 کو بچا لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نےحصہ لیا، حادثے میں 14 بچے مکمل جھلس گئے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز نرسری میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اے سی بلاسٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی جس کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کی اموات ہوئیں ہیں

#IslamabadTragedy #PIMSFire #BreakingNews #ChildrensWard #HeartbreakingIncident

1 week ago | [YT] | 2

Pakistan News

میر رضا علی کیس: نئی سی سی ٹی وی فوٹیج نے کیس کو نیا رخ دے دیا

کراچی : گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی کی لاش ملنے کے مقام کی مشکوک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں ایک موٹرسائیکل آکر رکی، اور تقریباً بائیس سیکنڈز تک اسی مقام پر کھڑی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے نوجوان تاجر میر رضا علی کی لاش ملنے کے ہائی پروفائل کیس میں تفتیشی حکام کو اہم کامیابی ملی، پولیس نے اس مخصوص ویران جگہ کی سی سی ٹی و فوٹیجز حاصل کر لی ہیں جہاں سے مقتول کی لاش ملی تھی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ سامنے آنے والی نئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 29 جولائی کی رات 3 بج کر 36 منٹ پر گلستانِ جوہر کے ایک ویران مقام پر ایک مشکوک موٹرسائیکل آ کر رکی، یہ موٹرسائیکل تقریباً 22 سیکنڈ تک اسی مخصوص جگہ پر کھڑی رہی۔


تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مقتول میر رضا علی کی لاش اسی 22 سیکنڈ کے دوران وہاں پھینکی گئی تھی، اور علی الصبح وہاں سے لاش برآمد ہوئی۔

ذرائع کو یہ شبہ بھی ہے کہ ملزمان نے لاش کے ساتھ ہی پستول کا ہولسٹر (کَور) بھی وہاں پھینکا تھا

#KarachiCrime #MirRazaAliCase #CCTVFootage #BreakingNews #PoliceInvestigation

1 week ago | [YT] | 0

Pakistan News

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیلئےحکومت کے پاس رات بارہ بجے تک کا وقت۔
آئی جی اسلام آبادکاشفا انٹرنیشنل اسپتال کا دورہ۔
سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

بانی پی ٹی آئی کےمیڈیکل بورڈکےدورکن ڈاکٹرعظمی اورذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اڈیالہ جیل کے اندر چلےگئے۔
جیل ذرائع کےمطابق۔
بانی کااسپتال منتقلی سے پہلے جائزہ لیا جائے گا۔
علیمہ خان اڈیالہ جیل کےگیٹ پرپہنچ گئی ہیں۔

#PTIChairman #HospitalTransfer #IslamabadPolice #BreakingNews #SecurityUpdate #Imrankhan

2 weeks ago | [YT] | 3

Pakistan News

Bleeding green today and always. Happy Independence Day! 💚

#14August #PakistanIndependenceDay #PakistanZindabad #AzaadiMubarak #BleedGreen #14August2026

3 weeks ago | [YT] | 0

Pakistan News

گھر سے آن لائن ٹیکسی بک کرا کر نکلنے والا نوجوان میر رضا علی لاش بن کر لوٹا، دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول دو دن قبل رات کے وقت گھر سے آن لائن ٹیکسی بک کروا کر نکلا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ فیروز آباد میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔


پولیس کے مطابق میر رضا علی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاش کئی جگہوں سے جلی ہوئی ہے اور چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد لاش کو یونیورسٹی روڈ بس منصوبے کے قریب پھینکا ، اس سنگین جرم میں 2 سے 4 افراد ملوث ہو سکتے ہیں

#KarachiCrime #MurderCase #JusticeForMirRaza #BreakingNews #PoliceInvestigation

1 month ago | [YT] | 1

Pakistan News

برازیل کے عظیم فٹ بالر نیمار جونیئر نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ تصدیق شدہ اعلان کر دیا ہے۔ سانتوس ایف سی کے میچ کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے 34 سالہ فارورڈ نے کہا، "برازیل کی قومی ٹیم کے ساتھ میرا وقت اب ختم ہو چکا ہے؛ میں نے تاریخ رقم کی، خون اور جان دی، لیکن اب مزید نہیں کھیلنا چاہتا"۔ وہ 130 میچوں میں 80 گولز کے ساتھ برازیل کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کر رہے ہیں۔


#neymar #neymarretired #fifa #star #barcelona #brazil

1 month ago | [YT] | 0

Pakistan News

بارش کے لیے گدھوں کی شادی، عجیب بھارتی روایت ایک بار پھر سامنے آگئی

بھارت میں اچھی بارش کی امید میں عجیب و غریب رسومات ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گدھوں کو گلاب جامن کھلانے کے بعد اب دو گدھوں کی شادی کروانے کی روایت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے علاقے کلیان درگ منڈل کے گاؤں کرلا پلی میں مقامی افراد نے بارش کی دعا کے لیے دو گدھوں کی باقاعدہ شادی کی تقریب منعقد کی۔

تقریب کے دوران دونوں گدھوں کو ڈھول کی تھاپ پر جلوس کی صورت میں پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔ شادی کی رسم مکمل ہونے کے بعد لوگوں نے گدھوں کے جوڑے پر پانی ڈالا اور اچھی بارش کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں

1 month ago | [YT] | 0

Pakistan News

کراچی، 2 سالہ اذان کے اغوا میں والد کا دوست مرکزی ملزم نکلا

کراچی: نیا ناظم آباد سے 2سال کے بچے کے اغوا میں والد کا دوست مرکزی ملزم نکلا۔

پولیس نے 2سالہ بچے کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مرکزی ملزم دوران تلاش اہلخانہ کے ساتھ رہ کر خود کو بےگناہ ظاہر کرتا رہا۔

ملزمان نے بچے کے اہلخانہ سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور مرکزی ملزم نے واردات کی منصوبہ بندی سالے اور دوست کے ساتھ کی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل جعلی نمبر پلیٹ تھی جب کہ ہیلمٹ اور کپڑے برآمد کر لیے گئے ہیں بچے کو اغوا کے بعد گھارو منتقل کیا گیا تھا

#KarachiCrime #ChildKidnapping #JusticeForAzaan #BreakingNews #PoliceAction

1 month ago | [YT] | 0