URDU ADAB IS AN PURELY EDUCATIONAL CHANNEL FOR ALL AGE GROUP STUDENTS.
RELATED TO SCHOOL, COLLEGES AND UNIVERSITIES STUDENTS NEWS AND INFORMATIONS DATE SHEETS, EXAMS NEWS, PAST PAPERS CO CURRICULAR ACTIVITIES SPEECHES QUOTATIONS, MOTIVATIONS, PUBLIC AWARENESS. SPEECH COMPETITIONS, QUIZ COMPETITIONS IN EDUCATIONAL INSTITUTES TAQREERI MUQABLA JAT etc
Employees News.


Urdu Adab

پی ٹی اے اور موبائل آپریٹرز کی جانب سے 20 کروڑ ٹیلی کام صارفین کا ہدف عبور کرنے کی خوشی میں صارفین کو 20 جون 2025 کو 24 گھنٹوں کے لیے 2 جی بی ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بالکل مفت مہیا کئے جائیں گے۔ یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے کسی بھی نیٹ ورک سے #2200* ڈائل کریں۔

7 months ago | [YT] | 0

Urdu Adab

#zindgi

8 months ago | [YT] | 2

Urdu Adab

"اے اللہ! ہم پر خیر کے دروازے کھول دے،
برکت کے دروازے، نعمت کے دروازے،
رزق کے دروازے، قوت کے دروازے،
صحت کے دروازے، سلامتی کے دروازے،
اور جنت کے دروازے کھول دے۔"
الہیٰ آمین۔ 🤎🌻

1 year ago | [YT] | 4

Urdu Adab

" بہو ذرا کھانا ملے گا "😢

سُسر نے تالا لگے فریج کا سہارا لیا.
بہو نے تیوری چڑھا لی

یہ وقت ھے کھانے کا؟

پتہ نہیں کافی دیر سے دل گھبرا رھا ھے
دل گھبرانے پر لوگ پانی پیتے ھیں

لیکن آپکو بس کھانے کا پڑا رھتا ھے

اس عمر میں لوگ ایک وقت کا کھانا نہیں کھا پاتے اور یہاں ...... تین دفعہ کھا کر بھی نہیں ٹلتے

غصے سےبرتن پٹخ کر وہ کچن سے نکل گئ

اسی رات سُسر کا انتقال ھو گیا.

بہو نے چالیسویں تک تین وقت کا کھانا تقسیم کر کے سب کے دل جیت لیئے...

1 year ago | [YT] | 4

Urdu Adab

سرکار ﷺ کی آمد مرحبا

1 year ago | [YT] | 14

Urdu Adab

*(06 ستمبر کی مناسبت سے ایک تقریر)*
جناب صدر ! موقع کی مناسبت سے آج میری تقریر کا موضوع ہے :

*" یومِ دفاع "*

*سامعین محترم !*

6 ستمبر 1965ء وہ دن ہے,, جب پاکستان کی بہادر فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا تھا ۔ 6 ستمبر ۔ ۔ وہ دن ہے جب پاکستانی قوم ۔ ۔ ایک ناقابل تسخیر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ۔ ۔ دشمن کے سامنے کھڑی ہو گئی تھی ۔ یہی وہ دن ہے ۔ ۔ ۔ جب پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے , دشمن فوج کے بڑھتے قدموں کو نہ صرف روکا , بلکہ انھیں واپس دھکیلتے ہوئے ان کے علاقے میں داخل ہو گئے ۔ یہی وہ موقع ہے ۔ ۔ ۔ جب بھارتی افواج کو تاریخی ہزیمت اٹھانی پڑی ۔ 6 ستمبر 1965ء ہماری ملکی تاریخ کا وہ دن ہے ۔ ۔ ۔ جب ہم نے دنیا بھر سے اپنی دفاعی قوت کا لوہا منوایا تھا اور تب سے یہ دن یومِ دفاع کے طور پر منایا جارہا ہے ۔

*جنابِ صدر !*

طاقت کے نشے میں چور ہمارے حریف کا یہ گمان بلکہ یقین تھا ۔ ۔ کہ وہ راتوں رات لاہور کو فتح کر لے گا ۔ ۔ وہ اپنے جنگی وسائل پر نازاں تھا ۔ ۔ اسے اپنی افرادی قوت پر بھروسہ تھا ۔ ۔ وہ گنتی کے چکر میں پڑ گیا اور یہ بھول گیا کہ اس کا مقابلہ ایسے مجاہدوں سے ہے جن کے دل ۔ ۔ ۔ وطن کی محبت سے سرشار اور جن کی روحیں شوقِ شہادت میں تڑپتی ہیں ۔ ۔ شہادت جن کا مطلوب و مقصود ہے ۔ ۔ وہ اسباب کو نہیں دیکھتے , بلکہ ان کی اصل پونجی اللہ کی ذات پر پختہ یقین ہے ۔ ۔ وہ یہ بھول گیا تھا کہ اس کا سامنا ایک ایسی قوم سے ہے ,, جس کے تین سو تیرہ نہتوں نے ۔ ۔ ۔ ہزار مسلح کو دھول چٹا دی تھی ۔ ۔ جس کے ساٹھ ۔ ۔ ۔ ساٹھ ہزار سے ٹکرا جایا کرتے تھے اور وہ اقبال کے ان اشعار کی زندہ تصویر تھے ۔ ۔ ۔

*یہ غازی یہ ترے پُر اِسرار بندے*
*جنھیں تو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی*
*دونِیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا*
*سِمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی*
*شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن*
*نہ مالِ غنیمت نہ کِشور کشائی*

*حاضرین محترم !*

آج کے اس اہم دن کے موقع پر ۔ ۔ ۔ میں ان تمام قوتوں کو ۔ ۔ جو میرے وطن کو کمزور اور ختم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں ۔ ۔ ۔ یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں ۔ ہم گوناگوں مسائل کا شکار ضرور ہیں ۔ ۔ ۔ مگر اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت سے غافل ۔ ۔ کسی طور نہیں ۔ ہم ہر ایک سے دوستانہ اور برابر کےتعلقات چاہتے ہیں ۔ ہم ایک پر امن قوم ہیں ۔ ۔ مگر امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ اگر کسی نے ہماری طرف بری نظر سے دیکھنے کی کوشش کی اور سازشوں کے تانے بانے بنے ۔ ۔ ۔ تو وہ یہ سمجھ لے کہ یہ قوم اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر ۔ ۔ ۔ اپنے تمام حالات ایک طرف رکھ کر ۔ ۔ ۔ یک جان اور یک قالب ہو کر ۔ ۔ ۔ دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر ۔ ۔ ۔ انھیں تگنی کا ناچ نچا کر ۔ ۔ ۔ ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کردے گی ۔

کیونکہ

*باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم*
*سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا*
#defenceday #speechondefenceday #defencedayspeechinurdu #urduspeech #defencedayspeech

1 year ago | [YT] | 2