What's App 00923475931380 When you want to know about food, you should watch Insane Food.
Please Contact Us if You Find Biggest Wedding Food Preparation Near by You
What's App 00923475931380
info.insanefood@gmail.com



Insane Food

جب شیف ڈھکن اٹھاتا ہے تو بھاپ کا بادل اٹھ کر پورا شادی ہال مہکا دیتا ہے،
یقین مانیں! صرف خوشبو ہی آدھی بھوک نکال دیتی ہے
https://youtu.be/JAvhSvOTMnk

2 weeks ago | [YT] | 241

Insane Food

Assalamu Alaikum (Peace be upon you), how are you all? I hope everyone is well. Today's wedding will feel less like a wedding and more like a festival of flavors. Many guests will arrive at the Walima (wedding reception) ceremony held at a famous marriage hall in Hasilpur. For this, in the kitchen area, fragrances, laughter, jokes, and voices are echoing under the command of Ustad Salamat Ali, alias Kala. The biggest challenge on the wedding day is serving hot, fresh food to the guests and bringing smiles to their faces. Ustad Salamat Ali and his team know very well how to manage every deg (large cooking pot) and how to keep the food fresh and hot.
The Beef Korma will be prepared in a special style over a wood fire. Its color, aroma, and flavor will astonish the guests so much that every guest will exclaim, "That's enough, brother, my heart now belongs to this Korma."
Chicken Leg Pieces will be cooked very tenderly inside large steamers using steam. And when they are wrapped in shiny foil and presented to the guests, the guests won't be able to resist eating it, treating it like a precious treasure.
The aroma of Mutter Keema (Mince and Peas) will pull the guests to the dining table, and every guest will be saying, "This is the best!"
When the Chicken Pulao enters the hall, the entire hall will resonate with praise (Wah Wah). The steam rising from each separate grain will be proof of its heat, which will compel the guests to say, "I only came to eat Korma, but this Pulao is winning my heart."
Mutton Korma will be cooked like the hero among the wedding dishes. The aroma, thick gravy, and meaty flavor will make every guest's eyes fix on this Korma as soon as they enter the hall.
For dessert, Doodh Dulari will be made—a combo created by mixing dried fruits, cocktail mix, and fresh fruits in cold, sweet milk. After eating it, the guests will become devotees of Doodh Dulari.
Tawi Roti will be cooked to be eaten with the Korma. Its aroma, heat, and elastic tenderness will make it feel as if not bread, but love is being cooked.
https://youtu.be/_jRQ6O8czvs

1 month ago | [YT] | 112

Insane Food

السلام و علیکم جی، کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔ آج کی شادی شادی کم، ذائقوں کا میلہ زیادہ لگے گی۔ حاصل پور کے ایک مشہور شادی ہال میں منعقد ہونے والی دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں بہت سے مہمان تشریف لائیں گے۔ جس کے لیے کچن ایریا میں ہر طرف خوشبوئیں، ہنسی مذاق اور اُستاد سلامت علی عرف کالا کی کمانڈ میں آوازیں گونج رہی ہیں۔
شادی والے دن کا سب سے بڑا مسئلہ مہمانوں کو گرما گرم کھانا پیش کرنے اور مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا ہوتا ہے۔ جس کے لیے اُستاد سلامت علی اور ان کی ٹیم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کیسے ہر دیگ کو سنبھالنا اور کھانوں کو فریش اور گرم رکھنا ہے۔
بیف قورمہ لکڑیوں کی آگ پر مخصوص انداز میں بن کر تیار ہوگا اور اس کا رنگ، خوشبو اور ذائقہ مہمانوں کو ایسا حیران کر دے گا کہ ہر مہمان بول اٹھے: "بس بھائی اب تو دل اس قورمے میں ہی بس گیا ہے"۔
چکن لیگ پیسز بڑے بڑے سٹیمرز میں بھاپ کے اندر بڑی نرمی سے پکیں گے۔ اور جب چمکدار فوائل میں لپٹے مہمانوں کے سامنے پیش ہوں گے، تو مہمان ایک قیمتی خزانے کے طور پر اسے کھائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
مٹر قیمہ کی خوشبو مہمانوں کو کھانے کے میز تک کھینچ لائے گی اور ہر مہمان کہہ رہا ہو گا: "یہ تو بیسٹ بنا ہوا ہے"۔
جب چکن پلاؤ ہال کے اندر انٹری لے گا، تو پورا ہال واہ واہ سے گونج اٹھے گا۔ ہر الگ الگ دانے سے اٹھتا دھواں گرم ہونے کی دلیل دے گا جو مہمانوں کو کہنے پر مجبور کر دے گا: "یار میں تو صرف قورمہ کھانے آیا تھا مگر یہ پلاؤ تو دل جیت رہا ہے"۔
مٹن قورمہ شادی کے کھانوں میں ہیرو کی طرح پکایا جائے گا۔ خوشبو، گاڑھی گریوی اور گوشتی ذائقہ ہال میں آتے ہی ہر مہمان کی نظریں اس قورمے پر جم جائیں گی۔
میٹھا میں دودھ دلاری جو خشک میوہ جات، کوکٹیل اور فریش پھلوں کو ٹھنڈے میٹھے دودھ میں ملا کر کومبو بنائی جائے گی۔ جسے کھاتے ہی مہمان دودھ دلاری کے دیوانے ہو جائیں گے۔
https://youtu.be/_jRQ6O8czvs

1 month ago | [YT] | 83

Insane Food

مروٹ شہر میں شادی کا دن تھا، جہاں دو ہزار سے زائد مہمانوں کے لیے بڑے بڑے پتیلے چولہوں پر چڑھ چکے تھے۔ 🍲
ایک طرف مٹن قورمہ کی خوشبو پورے میدان میں پھیل رہی تھی، دوسری طرف چکن اسٹیم کے اسٹیمرز سنبھالے جا رہے تھے۔ یخنی پلاؤ کے دیگچے ابل رہے تھے، ریشمی کباب گرل پر سنہرے ہو رہے تھے، اور میکرونی رنگوں کی بہار دکھا رہی تھی۔ 🎉
باورچیوں کی محنت، آگ کی تپش، اور مصالحوں کی خوشبو نے ایسا سماں باندھا کہ مہمانوں نے کہا — “مروٹ کا یہ ذائقہ ہمیشہ یاد رہے گا!” ❤️🔥

2 months ago | [YT] | 124

Insane Food

بھوانہ شہر ضلع چنیوٹ کی شادی میں کھانوں کی تیاری کا نظارہ ہی کچھ اور تھا۔ استاد خضر حیات، جنہیں سالوں کا تجربہ حاصل ہے، اپنے کمالِ فن سے بیف قورمہ، چکن اسٹیم اور چکن پلاؤ تیار کر رہے تھے۔ بڑے بڑے دیگچے، جلتے چولہے اور خوشبو سے مہکتا ہوا ماحول — جیسے پورا شہر بھوک کی خوشی میں جھوم اٹھا ہو۔
جب کھانا مہمانوں کو پیش کیا گیا تو سب نے کہا:
"ایسا ذائقہ تو صرف استاد خضر حیات ہی لا سکتے ہیں!" 😋🍛
محفل خوشی سے بھر گئی، اور ہر نوالہ تعریف بن کر زبان پر آیا۔

2 months ago | [YT] | 125

Insane Food

استاد سجاد اور ان کی ٹیم میدان میں تیارسبزیاں کاٹ رہی ہے، دیگیں بھی ہو رہی ہیں تیار پیاز، ٹماٹر کے ڈھیر، ہاتھوں میں چھری کی تیزی مصالحوں کی خوشبو، ہر طرف ہے مستی ہی مستی چولہے جلنے کو ہیں بیتاب، شادی کی دعوت کا شور ہرطرف ہے پکاردیگوں کا سنبھال، برتنوں کی جھنکار استاد سجاد کی محنت، بنا رہی ہے محفل شاندار

2 months ago | [YT] | 87

Insane Food

ایک طرف باورچی کے ساتھی پیاز اور ٹماٹر ایسے کاٹ رہے ہیں جیسے کوئی ریاضی کا امتحان دے رہے ہوں، ہر ٹکڑا بالکل "جیومیٹری" کے حساب سے۔
دوسری طرف چولہے سیدھے کرنے والے کاریگر ایسے مصروف ہیں جیسے کوئی راکٹ لانچ کرنے جا رہے ہوں، آگ جلانے پر ان کی خوشی دیکھ کر لگتا ہے بس ابھی "چکن قورمہ" خلا میں اڑنے والا ہے۔
ادھر تجربہ کار مزدور ڈائننگ ٹیبل کو سیدھا کرتے جا رہے ہیں، جیسے دلہن کی ڈولی رکھنی ہو، کہ مہمان آئیں تو سیدھا بیٹھ کر قورمہ پر حملہ آور ہو سکیں

3 months ago | [YT] | 100

Insane Food

غیر مسلم شادی کا منظر بڑا ہی دلچسپ اور محنت سے بھرپور ہے ٹریکٹر ٹرالی پر سجی دیگیں، گرمی کی وجہ سے بھاپ چھوڑتے ہوئے ٹیبل اور کرسیاں جیسے اپنی موجودگی کا اعلان کر رہے ہیں۔ سخت گرمی اور پسینے میں نہائے مزدور پوری جان لگا کر ایک ایک دیگ اُٹھا کر مقررہ جگہوں تک پہنچا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ڈائننگ ٹیبل اور کرسیاں بھی بڑی احتیاط اور ترتیب کے ساتھ ٹرالی سے اُتار کر سجائی جا رہی ہیں۔ میدان آہستہ آہستہ مکمل دعوتی رنگ اختیار کر رہا ہے۔ یہ سب محنتی ہاتھ پسِ پردہ رہ کر وہ سہولت اور رونق پیدا کر رہے ہیں جس سے آنے والے مہمان سکون سے بیٹھ کر دعوت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہ منظر نہ صرف شادی کی تیاریوں کا حصہ ہے بلکہ محنت کشوں کی لگن اور قربانی کا بھی خوبصورت عکس دکھا رہا ہے۔

3 months ago | [YT] | 71

Insane Food

آج شادی کے کچن میں بڑا ہی دلچسپ اور مزاحیہ منظر ہے۔ شیف صاحب نے اپنی کچھ ذمہ داریاں ٹیم پر ڈال دی ہیں اور خود ذرا "بادشاہ سلامت" بنے بیٹھے ہیں۔ ٹیم کے لڑکے خوش بھی ہیں اور پرجوش بھی کہ آج انہیں خود اپنے ہاتھوں سے کچھ ڈشز بنانے کا موقع ملا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے "اب ہمیں بھی ماسٹر شیف سمجھا جائے"، تو کوئی مزے لے کر کہہ رہا ہے "آج استاد کے بغیر ہم بھی استاد ہیں!"۔ ہنسی مذاق کے ساتھ سب کام میں لگے ہیں اور کچن کا ماحول ایک دم خوشگوار اور دلچسپ ہو گیا ہے

3 months ago | [YT] | 110

Insane Food

شادی کے کچن میں شیف ندیم اور ان کی ٹیم بجلی کی رفتار سے کام کر رہی ہے، کیونکہ بارات آنے ہی والی ہے اور کھانے کی تیاری ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ ہر طرف دیگوں کی آوازیں، مصالحوں کی خوشبو اور ٹیم کی تیزی سے ہلچل ایک چیلنج بھرا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سب کے چہروں پر دباؤ ہے لیکن جذبہ یہ ہے کہ وقت پر کھانا تیار ہو اور بارات کا شاندار استقبال کیا جا سکے

3 months ago | [YT] | 72