What's App 00923475931380 When you want to know about food, you should watch Insane Food.
Please Contact Us if You Find Biggest Wedding Food Preparation Near by You
What's App 00923475931380
info.insanefood@gmail.com



Insane Food

پنجاب کی سرزمین پر پندرہ ہزار مہمانوں پر مشتمل ایک عظیم الشان شادی کی تقریب، جہاں ہر طرف شان و شوکت اور اعلیٰ انتظامات کی جھلک نظر آرہی ہے
کھانے کے لیے درجنوں دیگیں ایک ساتھ چڑھی ہوئی ہیں، جن میں خوشبودار قورمہ، پلاؤ، بریانی اور دیگر لذیذ پکوان تیار ہو رہے ہیں۔ ہزاروں تندوری روٹیاں مسلسل بنتی جا رہی ہیں۔
https://youtu.be/rI7jP_0Bi3Q

1 week ago | [YT] | 311

Insane Food

یہ کوئی عام شادی نہیں بلکہ ایک تاریخی اجتماع تھا جہاں 20,000 سے زائد لوگوں کی شرکت نے رونق کو دوبالا کر دیا۔ اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کو سنبھالنا اور ان کی پُر وقار میزبانی کرنا ایک مشکل ترین ہدف تھا، جسے انتظامیہ نے نہایت خوبصورتی سے پورا کیا۔
https://youtu.be/1BuXi5_F-vA

1 week ago | [YT] | 363

Insane Food

چولستان کے وسیع و عریض صحرا میں ایک عظیم شادی کی تقریب اپنے عروج پر ہورہی ہے، جہاں ماہر شیف اور اس کی ٹیم دن رات محنت اور یکجہتی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ کھلے آسمان تلے سنہری ریت کے درمیان دیگیں جل رہی ہیں، مصالحوں کی خوشبو فضا میں پھیل رہی ہے، اور ہر ڈش کو محبت اور مہارت سے تیار کیا جا رہاہے

3 weeks ago | [YT] | 255

Insane Food

5000 مہمانوں کے لیے کھانے کی تیاری کسی عام کام کا نام نہیں، بلکہ یہ پروفیشنل شیفز کی ٹیم کی انتھک محنت، مہارت اور بہترین پلاننگ کا نتیجہ ہوتا ہے 👨‍🍳🔥
ہر شیف اپنی ذمہ داری کو دل و جان سے نبھاتا ہے—کوئی مصالحے تیار کر رہا ہے، کوئی دیگوں کی نگرانی کر رہا ہے اور کوئی ذائقے کو مکمل کرنے میں مصروف ہے ❤️
گرمی، دباؤ اور وقت کی کمی کے باوجود یہ ٹیم مسلسل محنت کرتی ہے تاکہ ہر مہمان تک بہترین اور لذیذ کھانا پہنچ سکے 🍲✨
محنت کی آنچ پہ پکتا ہے ہر ایک ذائقہ یہاں
ہر شیف کے ہاتھ میں چھپا ہے کمال کا جہاں
https://youtu.be/fyoupJONtrg

3 weeks ago | [YT] | 384

Insane Food

پورے بکرے کی سٹیم کی تیاری ایک فن ہے، جس میں ہر لمحہ محنت، مہارت اور محبت چھپی ہوتی ہے۔ پیشہ ور شیف کی مہارت سے بکرے کو پہلے دھویا اور تل کر خوشبو دار بنایا جاتا ہے، پھر خاص مصالحہ جات اور مرینیٹ کے ساتھ مساج کیا جاتا ہے تاکہ ہر ذائقہ مہمانوں کے منہ میں پانی لے آئے۔

اس کے بعد بڑے سٹیمروں میں آرام سے رکھ کر کئی گھنٹے بھاپ میں پکایا جاتا ہے، جس سے گوشت نرم اور رسیلا ہو جاتا ہے۔ چار گھنٹے کے بعد جب یہ خوشبودار اور لذیذ بکرہ تیار ہوتا ہے تو شادی کے مہمانوں کے لیے ایک شاہکار کھانے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

پلاؤ کے ساتھ پیش کیا جانے والا یہ وی آئی پی ڈش نہ صرف دلوں کو خوش کر دیتا ہے بلکہ دیکھنے میں بھی شاندار لگتا ہے۔ ہر مہمان اس کی خوشبو اور ذائقے کو دیکھ کر کہتا ہے: "واہ، یہ واقعی ایک شاندار اور یادگار کھانے کی تیاری ہے!
https://youtu.be/8JVOtEPy_9w

1 month ago | [YT] | 385

Insane Food

شیف محمد ندیم اور ان کی محنتی ٹیم نے پوری لگن اور انتھک محنت سے بیف اور بٹیر اسٹیم کو نہایت پیشہ ورانہ انداز میں تیار کیا۔ ہر دیگ، ہر مصالحہ اور ہر ڈش کو بڑی ذمہ داری اور مہارت کے ساتھ سنبھالا گیا۔
ان کی محنت، نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک نے دن کی اس تقریب کو یادگار اور شاندار بنا دیا۔
https://youtu.be/YFsQ51o_R8w

1 month ago | [YT] | 211

Insane Food

مرُوٹ کی سب سے بڑی شادی میں آئے پیارے مہمانوں کا ہے کمال،
چوہدری زوہیب کے آنگن میں آج خوشیوں نے بچھایا ہے لال قالین بے مثال
دور دور سے آئے چاہنے والے بن کر رحمتوں کی بہار،
ہر چہرہ چمک رہا ہے جیسے چاندنی رات میں جگمگاتا ہو دیار
https://youtu.be/Zbyr46Cexsc

1 month ago | [YT] | 156

Insane Food

؎ مصالوں کی ہم آہنگی، پیاز کی مٹھاس ساتھ
ہر لقمہ کہے آہستہ، ماشاءاللہ کیا بات
؎ شادی کے دسترخوان پر یہ قورمہ تاج بنا
مہمانوں کی مسکاں میں اس کا ہی راج بنا
؎ روٹی نے بھی فخر سے خود کو قربان کیا
قورمے نے ہر ذائقے کو حیران کیا

1 month ago | [YT] | 299

Insane Food

شادی کے موقع پر بڑے پیمانے پر کھانے کی تیاری میں شیف اور ان کی پوری ٹیم بے مثال محنت، نظم و ضبط اور لگن کا مظاہرہ کرتی ہے، ہر دیگ میں ذائقہ، صفائی اور معیار کو یکساں رکھا جاتا ہے تاکہ ہزاروں مہمان خوش ہو سکیں
محنت کے چراغ جلیں تو ذائقے سنور جاتے ہیں
پسینے کی خوشبو سے ہی دسترخوان نکھر جاتے ہیں

1 month ago | [YT] | 184

Insane Food

منڈی بہاؤالدین کے قصبےمکومیں گوندل خاندان کی اس عظیم الشان شادی میں 60 سالہ تجربہ کار شیف نصر اللہ خان نے اپنی محنتی ٹیم کے ساتھ مل کر ذائقوں کا جادو جگا دیا۔ ان کے ہاتھوں سے تیار کردہ لذیذ پکوانوں کی ورائٹی اور بہترین انتظام نے تقریب کو چار چاند لگا دیے اور مہمانوں کے دل جیت لیے
؎ ذائقوں میں گھل گئی ہے نصر اللہ کی محنت اور کمال
لذیذ کھانوں سے سج گئی محفل، ہر سو ہے رنگ و جمال
https://youtu.be/4iX-eLrDULo

1 month ago | [YT] | 168