Assalamualaikum Dosto
Main Hafiz MD Ikramul Ansari
Mere is channel ko Aap Sabhi log subscribe Karo
Because is channel par . Deen ki baten . Islamic shots. Nazam . Wagerah .milti rahegi
Sabi bhayiyon bahno se Request hai ki
Is channel ko subscribe karke hamara honsla badhayen


Aap ka apna Ikram contact 9334603727✅💫💫🎉🎉😅🎉💫





Disclaimer...

Hi everyone aapko lage ke aapki video ko YouTube ke Turm & condition ke khilaf use kar raha hun to copyright bhejne se pahle Email zaroor karen

Email: ikramulhuk2345@gmail.com

Thank you 🥰🙏


मेरा दूसरा channel..👇

youtube.com/@technicalikram-c7v?si=zhkFq1oVszKWkKw


H I A SMALL

शाम तक 1Lakh कॉमेंट्स में I love ❤️ Mohammed SAW likha hona chahiye Likho दोस्तों और दिखाओ अपनी मोहब्बत का जुनून कहो I love 💕 Mohammed

3 months ago | [YT] | 15

H I A SMALL

Subscribe please

4 months ago | [YT] | 9

H I A SMALL

Subscribe please 🥰

4 months ago | [YT] | 6

H I A SMALL

Subscribe my channel

4 months ago | [YT] | 5

H I A SMALL

ہمارا مطالبہ کیا ہونا چاہیے؟

थोड़ा वक्त निकाल कर ज़रूर पढ़ें

جامعہ عائشہ للبنات قصبہ میں پیش آمدہ حادثہ کے تناظر میں

مفتی محمد سفیان القاسمی

پچھلے دنوں جھارکھنڈ کے گڈا ضلع میں واقع جامعہ عائشہ للبنات قصبہ میں زیر تعلیم ایک طالبہ امیر النسا عرف امنور کی پر اسرار طریقہ سے موت ہو گئی اس بارے میں مدرسہ والوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے جبکہ گھر والوں کا الزام ہے کہ اس کو قتل کیا گیا ہے، اس معاملہ کی ابھی فی الحال پولس کے ذریعہ تحقیق و تفتیش جاری ہے

بلا شبہ یہ حادثہ بے حد افسوس ناک، دلخراش اور انتہائی قابل مذمت ہے، اور خواہ یہ قتل ہو تب بھی مجرم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے اور خودکشی ہو تب بھی ٹارچر کرنے والے مجرم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے جس کی وجہ سے اس کو یہ قدم اٹھانا پڑا، یہ سزا ایسی عبرت ناک ہونی چاہیے کہ پھر دوسرا کوئی ایسا سوچنے کی بھی ہمت نہ کرے.

یہی مطالبہ تمام انصاف پسندوں کا ہے اور ہونا بھی چاہئے لیکن حادثہ کے بعد سے بعض لوگوں کے بیانات ، رد عمل اور تبصرے ایسے ایسے سننے اور پڑھنے کو مل رہے ہیں اور کئی لوگ ایسی چیزوں کا مطالبہ کر رہے ہیں جو قوم کی تباہی اور سینکڑوں امنور کی ہلاکت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس لئے کسی صورت ان کی تائید نہیں کی جا سکتی

مثال کے طور پر اگر کسی کے گھر میں سانپ نے گھس کر ایک لڑکے کو کاٹ لیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی تو کیا لوگوں کو اس بات کے لئے بلانا صحیح رہے گا کہ سب لوگ آجائیے اور اس گھر کو بلڈوزر سے تباہ کر دیجئے اس لئے کہ اس گھر میں ایک سانپ نے گھس کر کاٹ لیا ہے یا یہ کہیں گے کہ اس کا باپ کیا کر رہا تھا اس لئے لڑکا تو مرا ہی ہے اس کے باپ کو بھی مار دیجئے، اس کا دوسرا بھائی کیا کر رہا تھا اس کو بھی مار دیجئے، نہیں ہر گز نہیں، اس لئے کہ اس کام کے لئے لوگوں کو بلانا اپنی تباہی کو دعوت دینا ہے ہاں البتہ اس بات کے لئے لوگوں کو بلانا درست رہے گا کہ سانپ نے کاٹا ہے لہذا سانپ کو تلاش کیجئے اور اس کو ماریئے اور اگر سانپ گھر سے بھاگ گیا ہے تو جہاں ملے اس کو پکڑیئے اور اس کو ماریئے

یہاں پر بھی یہی درست مطالبہ ہے کہ جس سانپ کی وجہ سے طالبہ کی موت ہوئی اس کو ڈھونڈ کر نکالئے اور اس کو سخت سے سخت سزا دیجئے اور یہ غلط مطالبہ ہے جو بعض لوگ کر رہے ہیں کہ مدرسہ پر تالا لگا دیجئے، مدرسہ کو بلڈوزر سے تباہ کر دیجئے، سارے اساتذہ کو پھانسی پر لٹکا دیجئے کیوں کہ کسی سرکاری اسکول ، سرکاری ہاسپٹل یا کسی سرکاری آفس میں کوئی گڑبڑی کرتا ہے تو گڑبڑی کرنے والے کو سزا ملتی ہے اسکول، ہاسپٹل اور سرکاری عمارت کو نہ بند کرنے کا مطالبہ ہوتا ہے اور نہ بلڈوزر سے تباہ کرنے کا مطالبہ ہوتا ہے

مدرسہ قوم کی امانت ہوتا ہے، بھلے اس کا منتظم یا ذمہ دار کوئی بھی ہو ،اور مدرسہ کا تعاون جو لوگ کرتے ہیں وہ اس کو قوم کی امانت سمجھ کر ہی کرتے ہیں لہذا اگر مدرسہ کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو یہ ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ قوم کا نقصان ہے کیونکہ اس مدرسہ نے ہزاروں بچیوں کے عقائد کو مضبوط کرکے اور تعلیم سے لیس کر کے ان کو مرتد ہونے اور پھر قتل ہونے سے بچایا ہے ہزاروں بچیوں کو روشنی کا چراغ بنا کر ان کے گھروں سے بے دینی اور جہالت کی تاریکی کو ختم کرنے کا کام کیا ہے، یہ سلسلہ اگر بند ہوتا ہے تو نہ صرف اس سے علاقے کی بچیوں کا نقصان ہوگا بلکہ پھر اس مدرسہ کی طرح اور بھی بہت سے مدرسوں کو معمولی بہانہ بنا کر سیل کرنے کا آغاز ہو جائے گا بلکہ دوسری ریاستوں میں ہو چکا ہے لہذا ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اس ریاست میں ایسی وبا نہ آئے

یقیناً بہت سے لوگوں کو وہاں کے منتظمین اور ذمہ داروں سے بہت سی شکایتیں ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایسی چیز کا مطالبہ کریں جس کا نقصان پوری قوم کی بربادی اور خود اپنی ہلاکت کی صورت میں ظاہر ہو ، ہمیں اپنے سگے بھائی سے بہت سی شکایتیں رہتی ہیں مگر ان سے بدلہ لینے کے لئے یہ سرکار سے مطالبہ کرنا کہ میرے سگے بھائی کا گھر بلڈوز سے تباہ کر دیجئے، ان کو پھانسی پر لٹکا دیجئے ان کو ملک بدر کر دیجئے قطعاً درست نہیں. شرپسند عناصر کا منصوبہ بھی یہی ہے کہ خود مسلمانوں کی طرف سے ایسا مطالبہ ہو پھر ہم یہ کہیں کہ مسلمانوں کے مطالبہ پر ہی ایسا کیا گیا ہے

اس کے ساتھ ہی میں مدرسہ کے ذمہ داروں کی خدمت میں بڑے ادب و احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ لوگ امنور کو اپنی بیٹی اور قوم کی بیٹی سمجھ رہے ہیں اور جامعہ عائشہ للبنات کو اپنا مدرسہ اور قوم کا مدرسہ نہیں سمجھ رہے ہیں اگر آپ کے رویہ سے لوگوں کو ایسا تاثر ملتا ہے کہ یہ مدرسہ آپ کی ذاتی ملکیت ہے جس کی وجہ سے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ مدرسہ جائے گا تو آپ کا ذاتی نقصان ہوگا اس لئے آپ کی ذات کو نقصان پہنچانے کے لئے ایسی واہی تباہی باتوں کو ہوا دے رہے ہیں تو آپ کو بھی اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے.

اخیر میں قوم کے نوجوانوں اور بزرگوں سے مؤدبانہ مخلصانہ اور عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ امنور قوم کی بیٹی ہے اور جامعہ عائشہ للبنات قوم کی امانت ہے لہذا ہمیں جس طرح امنور کو انصاف ملنے اور اس کے سانپ کو تلاش کرکے مارنے کا پر زور مطالبہ کرنا چاہیے اسی طرح قوم کے اس مدرسہ پر ذرا سا بھی خراش نہ آئے اور تعلیمی سلسلہ بدستور جاری ہوجائے اس کا بھی پر زور مطالبہ کرنا چاہیے ورنہ دشمن تو اس تاک میں ہیں کہ آپ صرف اشارہ کریں، آپ کی بیٹی تو گئی ہی ہے آپ کا گھر بھی چلا جائے گا اور ایک گھر نہیں پھر سینکڑوں گھر جائیں گے اور پھر اس کے نتیجے میں ہزاروں امنور کی ہلاکت ہوگی.

4 months ago | [YT] | 10

H I A SMALL

Assalmualikum

4 months ago | [YT] | 11