Hello and Welcome to Nauman Maqsood Ahmed's YouTube hub –
your go-to destination for riveting investigative reporting backed by two decades of journalistic prowess.
As a seasoned vlogger, host, anchor, producer, and journalist, I bring you exclusive reports, the freshest updates, and compelling happenings. Join me on thrilling travel adventures, delve into pressing social and crime issues, and explore the most highlighted stories of our time.
Subscribe now for a front-row seat to in-depth coverage, and don't forget to like, comment, and share – your engagement fuels the journey into the heart of the story!
#Journalism #InvestigativeReporting #StayInformed #BeyondTheVideos #stayconnected #naumanmaqsood
Nauman Maqsood Ahmed
راولپنڈی، کالج روڈ پر قبضے اور تجاوزات ۔۔۔ قصور وار کون؟؟ تاجر ، سٹال ہولڈر یا ریڑھی والے؟ ۔۔ لیکن ایک بات ہم سب کو بطور ایک زمہ دار شہری سمجھنا ہو گی کہ ریڑھی والا ہو، سٹال ہولڈر یا دکاندار،، ہر ایک کو رزق اسی صارف کی وجہ سے آرہا ہے جو یہاں خریداری کے لیے آئے گا۔۔ اس لیے اخلاقی فرض ہم سبھی کا ہے کہ اس کے لیے کتنی آسانیاں پیدا کرنی ہیں؟ اگر یہ بھی نا کر پائے تو کون آئے گا،، اس خریدار نے پیدل بھی آنا ہے اور اپنی سواری پر۔۔ قبضے اور تجاوزات ہونگے تو خریداری کے لیے آنے والوں کو سہولت کیسے ملے گی؟؟ اگر ہم اپنی اپنی زمہ داری کو ہی احسن طریقے سے نبھائیں تو حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے کسی تاجر، سٹال ہولڈر یا ریڑھی بان کے خلاف کارروائی نا کرنی پڑے اور کسی کا بھی مالی نقصان نا ہو۔۔ باقی تاجروں، سٹال ہولڈرز اور ریڑھی والوں کے مطالبات غور طلب ہیں۔۔ امید ہے جلد ہی ان مسائل کے حل کے لیے کوئی نا کوئی حکمت عملی ضرور اپنائی جائے گی۔۔ باقی فلیٹس کے رہائشیوں سے بھی گذارش ہے کہ اپنا کچرا اوپر سے سڑک پر بھیجنے سے بہتر ہے کہ اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تو گندگی کے ان ڈھیروں سے بھی یہاں آنے والے صارفین کو نجات مل جائے گی۔۔ تبھی ہوگا صاف ستھرا پنجاب۔۔
@naumanmaqsoodahmed #maryumnawaz #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter #Rawalpindi #Pakistan #punjab #cmpunjabmaryamnawazsharif
6 hours ago (edited) | [YT] | 41
View 0 replies
Nauman Maqsood Ahmed
بری امام اسلام آباد کی غیر قانونی قرار دی گئی مسلم کالونی جو اب ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے اور یہاں ہزاروں گھر تعمیر ہو چکے تھے اب تک۔۔ یہاں پر ایک بڑا پانی کا ٹینک بھی ہے، قبرستان بھی ہے، بجلی کے بڑے بڑے کھمبے بھی ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنی بڑی تعداد میں یہاں آبادکاری ہوئی؟؟ گھروں کے ڈھانچوں سے دیکھ بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنے مضبوط گھر بنا لیے گئے تھے یہاں پر۔۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے تقریباً 1960 کے سے لیکر اب تک 400 کہ قریب گھروں کے بعدلیبر کالونی کہلانے والی یہ آبادی اتنے بڑے پیمانے پر کیسے بڑھی۔۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں آباد ہونے والوں ایک دور میں سندھ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں متبادل کے طور پر اراضی فراہم کی گئی تھی، یہاں تک کہ اس آبادی کے رہنے والوں کو متبادل انتظام کے ساتھ ساتھ اراضی اور ملبے کا معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔۔ اس کے بعد کارگل اور آزاد کشمیر سے آئے زلزلہ زدگان نے بھی یہاں آکر ڈیرے ڈالے۔۔ ایک دور ایسا بھی تھا کہ یہاں رہنے والوں کو اسلام آباد کے سلطانہ فاونڈیشن میں بھی اراضی دی گئی مگر یہاں آبادکاری جاری رہی اور ہزاروں کی تعداد میں گھر مزید بنے۔۔ اس کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو کے اطراف سے بھی نقل مکانی کر کے یہاں گھر آباد ہوتے رہے لیکن کسی نے انہیں روکا نہیں۔۔ زرائع کا کہنا ہے کہ معاملے پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔۔
@naumanmaqsoodahmed
#islamabad #breimam #muslimcolony #cdaoperation #housedemolition #illegalhouses #encroachment #pakistannews #breakingnews #viralreel #trendingpakistan #urbanissues #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsood #naumanmaqsoodreporter
6 days ago | [YT] | 139
View 2 replies
Nauman Maqsood Ahmed
راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر آئی جے پی روڈ کا کچا اسٹاپ 🚗🔥
این یو ٹی کے سامنے واقع یہ کچا اسٹاپ گاڑیوں کے سامان کی سب سے سستی مارکیٹ بنتا جا رہا ہے۔
لائٹ سے لے کر انجن اور بیٹری کے ڈھکن تک ہر چیز ایک ہی جگہ انتہائی مناسب ریٹ پر دستیاب ہے۔
یہ ویڈیو سیریز میں اس کمال کی مارکیٹ کو مکمل طور پر دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں، کمنٹ کریں اور دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔
@naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed
1 week ago | [YT] | 307
View 3 replies
Nauman Maqsood Ahmed
بچوں، بڑوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کے لیے ڈرٹ اور ٹریل بائیکس کی سیل لگ گئی۔۔
راولپنڈی میں سرکلر روڈ، وارث خان میں علی خان آٹوز میں ڈرٹ اور ٹریل بائیکس کی سیل لگی ہوئی ہے۔۔ اگر آپ بھی یہ بائیکس لینا چاہتے ہیں تو میرے چینل کا بتا کر یہاں سے انتہائی مناسب قیمت میں یہ بائیک لے سکتے ہیں، یہاں پر ان بائیکس کی مرمت اور پارٹس کی تبدیلی بھی آسانی سے ہو سکتی ہے۔۔ پاکستان کےکسی بھی حصے میں آپ منگوانا چاہیں تو یہ بائیک آپ کو ڈیلیور بھی کیا جا سکتا ہے۔ نمبر اور مزید ڈیٹیلز کمنٹ میں لے لیجیے یا انباکس کر لیجیے گا۔۔ ویسے تفصیلی ویڈیو لگا دی ہے۔۔ اس میں تمام فیچرز اور دیگر معلومات ہے۔۔
@naumanmaqsoodahmed
#dirtbike #trailbike #rawalpindi #bikesale #pakistanbikes #kidsbike #trailbikesale #motorbikepakistan #viralreel #trendingnow #bikelovers #autobikes #cheapbikes #pakistanreels #fyp
1 week ago | [YT] | 136
View 1 reply
Nauman Maqsood Ahmed
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بائیکرز کی لین وائلیشن اور رانگ وے ڈرائیونگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع۔ شہر بھر میں 8 پکٹس قائم۔لین وائلیشن نہ صرف جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔ قوانین کی پابندی کریں تاکہ چالان، گاڑی بند ہونے اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
@naumanmaqsoodahmed
#islamabadtrafficpolice #laneviolation #wrongwaydriving #bikernews #trafficcrackdown #pakistantraffic #roadsafety #bikersafety #trafficrules #islamabadnews #breakingnews #viralnews #trend #trending #reels #shorts #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter
1 week ago | [YT] | 329
View 6 replies
Nauman Maqsood Ahmed
نئے سال کی آمد آمد ہے۔۔ مگر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے گیر معمولی انتطامات کیے جا رہے ہیں ۔۔ اسی سلسلے میں گاڑیوں اوع موٹرسائیکلوں کی چینکنگ سخت کر دی گئی ہے،۔۔ احتیاط کیجیے۔۔ اگے تسّی آپے سمجھدار او۔۔
@naumanmaqsoodahmed
#police #checking #cars #bikes #Smuggling #blackpaper #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter
2 weeks ago | [YT] | 70
View 1 reply
Nauman Maqsood Ahmed
https://youtu.be/rRJiLfH3LmI
2 weeks ago | [YT] | 1
View 0 replies
Nauman Maqsood Ahmed
راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس کے لیے مفت آنکھوں کا معائنہ اور نظر کے چشموں کی مفت فراہمی۔۔
@naumanmaqsoodahmed
#rawalpinditrafficpolice #freeeyetest #freeglasses #trafficwardens #roadsafety #policewelfare #rawalpindinews #pakistannews #goodnews #viralnews #latestupdates #publicservice #healthinitiative #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter
2 weeks ago | [YT] | 94
View 1 reply
Nauman Maqsood Ahmed
راولپنڈی کا سٹی صدر روڈ ان دنوں ،، تجاوزات اور قبضوں کے علاوہ گندگی کے ڈھیر کا بھی شکار ہے۔۔ ایم سی آر کی جانب سے آپریشن کی کوریج کے دوران بغور دیکھا تو اندازہ ہوا کہ یہاں کاروبار کی غرض آنے والے تاجروں سے لے کر خریدار سبھی اس طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔۔ دکاندار اور خریدار دونوں ہی ریڑھی والوں اور اس گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر اور گٹر بند ہونے کی وجہ سے کھڑے گندے پانی سے پریشان ہیں۔۔ تو دوسری جگہ انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس بھی دکانوں کے باہر خود ساختہ قبضوں سے پریشان ہیں۔۔ کیونکہ دکانوں کے باہر کھڑے ریڑھے، لوڈر، سوزوکیاں، لوڈر رکشے، ہاتھ گاڑیاں اور اس کے بعد رہی سہی کثر موٹرسائیکل کی پارکنگ کچھ اس انداز سے کی جاتی ہے کہ دو گاڑیوں کی جگہ پر قبضہ آسانی سے ہو جائے اور کسی نے خریداری ہے لیے آنا ہے تو قبضہ کی ہوئی جگہ سے بچے ہوئے سڑک کے حصے پر پہ گاڑی کھڑی کرنی پڑے گی، کیونکہ دکاندار نے اپنی دکان کے کرائے میں ہی برآمدے، فٹ پاتھ اور پارکنگ پر قبضے کی بھی منظوری کا ٹھیکہ بھی ازخود لیا ہوا ہوتا ہے۔۔ اس کے بعد آتی ہے باری ریڑھی والوں کی جو اس قبضے کے بعد کھڑی غلط پارک کی ہوئی گاڑی ہے آگے اپنی ریڑھی لگانا فرض سمجھتا ہے۔۔ پھنس پیچارہ کون جاتا ہے رہا سہا وہی خریدار، جس کے سہولت کے لیے یہ تینوں کردار ( دکاندار، لوڈر، ریڑھی والا ) اور یہی جب اس خریدار کو سہولت دینے کے بجائے اسے بھگانے کی وجہ بن جائینگے تو کیسے کاروبار چلے گا۔۔ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کا کام تو ان سب طبقات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔۔ آگے ہماری مرضی۔۔
@naumanmaqsoodahmed Nauman Maqsood Ahmed
#naumanmaqsoodreporter#naumanmaqsood
2 weeks ago | [YT] | 33
View 2 replies
Nauman Maqsood Ahmed
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل دودھ فروخت کرنے والے خطرناک نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ملزمان روزانہ دو لاکھ لیٹر کیمیکل دودھ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں سپلائی کر رہے تھے۔
Nauman Maqsood Ahmed #chemicalmilk #fakemilk #punjabfoodauthority #milkmafia #rawalpindinews #pakistanbreakingnews #foodauthorityaction #publichealthalert #dangerousmilk #pakistannews #latestnews #viralnews #exposed #healthalert #pfacrackdown #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsood #naumanmaqsoodreporter
2 weeks ago | [YT] | 30
View 1 reply
Load more