Nauman Maqsood Ahmed

Hello and Welcome to Nauman Maqsood Ahmed's YouTube hub –

your go-to destination for riveting investigative reporting backed by two decades of journalistic prowess.

As a seasoned vlogger, host, anchor, producer, and journalist, I bring you exclusive reports, the freshest updates, and compelling happenings. Join me on thrilling travel adventures, delve into pressing social and crime issues, and explore the most highlighted stories of our time.

Subscribe now for a front-row seat to in-depth coverage, and don't forget to like, comment, and share – your engagement fuels the journey into the heart of the story!

#Journalism #InvestigativeReporting #StayInformed #BeyondTheVideos #stayconnected #naumanmaqsood


Nauman Maqsood Ahmed

Good Morning --- صبح بخیر

10 hours ago | [YT] | 22

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے مختلف تجارتی مراکز میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن ان دنوں ایک حیرت انگیز معاملہ دیکھنے میں آیا ۔۔ ایک تو یہ قبضے سے پہلے ہی لوگ پریشان ہیں ۔۔ کیونکہ چلنے پھرنے کے لیے کوئی جگہ ہی نہیں ہے ،، چاہے تبتی دھوپ ہو، یا ٹھٹھرتی سردی یا پھر بارش اور طوفان کا موسم ۔۔ قبضوں کی وجہ سے کئی تجارتی مراکز میں فیملیز کے لیے کوئی ایسی جگہ ہی نہیں ہے کہ کہی کھڑے ہو کر بازار کا جائزہ لیا جا سکے یا موسم کی سختی کس سامنا کیا جا سکے۔۔

اب ظلم ہے ہے کہ چھتیں اور راہداریوں میں بنے ہوئے شیڈ بھی ان قبضوں کی نظر ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔۔ یہاں تک کہ سیڑھیاں بی اس ظلم سے نہیں بچیں۔۔ یہاں پر بھی دکانیں بنا کر کاروبار شروع کر دیا گیا ہے۔۔

رہی جگہ تہہ خانوں کی تو یہاں بھی آپ کو اگلے چند دنوں میں اور بھی انکشافات دیکھنے کو ملینگے۔۔ فی الحال تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جو راستے بنائے گئے تھے ان پر بھی قبضے کر کے ان راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔۔

سوال یہ ہے کہ اس طرح کے قبضے کرنے میں اتنے بڑے پیمانے پر اگر منصوبہ بندی ہوئی تو کوئی تو ہوگا جس نے مبینہ طور پر ان منصوبوں پر عمدرآمدکرنے کے لیے اس مافیا کی پشت پناہی کی ہو۔۔ یہ کام اب متعلقہ اداروںکو ہے کہ اس معاملے کو کس حد تک سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔۔

آپ سب کے سپورٹ کا بہت بہت شکریہ ۔۔

فالو کرتے رہے اور اپنے ایشوز بھیجتے رہیں اور نشاندہی بھی کرتے رہیں۔۔ ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا، تجاوزات اور گندگی سے پاک کرنا ہے۔۔

21 hours ago | [YT] | 18

Nauman Maqsood Ahmed

خبردار ! قبضہ کرنے والوں کے لیے نیا شکنجہ تیار۔۔

اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں قبضہ کرنے والوں کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کلثوم بی بی کی جانب سے کراچی کمپنی میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے وارننگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تو اہم انکشافات سامنے آئے۔

ان میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ برآمدوں،فٹ پاتھ اور پارکنگز پر قبضے کے بعد اب ایسی دکانیں بھی سامنے آگئی جن کا سی ڈی اے کی جانب سے مجوزہ پلان میں کووجود ہی نہیں تھا۔۔

جس پر فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن سے قبل نشاندہی کے لیے اب محکمہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے بھی متعلقہ زون کے افسر کو ساتھ رکھا جائے گا جو فوری طور پر نشاندہی کر کے آگاہ کرے گا کہ دکاندار کی جانب سے عمارت کے کس حصے میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے؟

محکمہ بلڈنگ کنٹرولکی نشاندہی کے بعد اس دکان یا عمارت کے اطراف میں بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے سے پہلے ایک وارننگ دی جائے گی تاکہ دکاندار کا نقصان نا ہو۔ اگر اس کے بعد بھی یہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمرات ختم نا کی گئیں تو انہیں فوری طور پر بھاری مشینری کے زریعے گرا دیا جائے گا۔۔

اس سلسلے میں تاجر برادری کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے اور سی ڈی اے مطابق تاجر رہنماوں نے بھی سی ڈی اے کی اس مہم میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Capital Development Authority - CDA, Islamabad @cda.isb.pk
#CDA #naumanmaqsoodahmed #BreakingNews #G9Markaz #KarachiCompany #islamabad #Pakistan

4 days ago | [YT] | 96

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد میں تجاوزات کے نام پر نیا انکشاف ۔۔
خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر سب کچہ چٹھہ کھول دیا۔۔

کراچی کمپنی جی نائن مرکز میں دکانداروں کی جانب سے کیے گئے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران انکشاف سامنے آیا کہ کچھ دکانداروں کی جانب سے ان کے دکان کے اطراف میں بنائے گئی دیواروں اور برآمدوں پر بھی قبضے کر لیے ہیں۔۔ یہ قبضے کچھ اس طرح سے ہوئے کہ عام آنکھ کو یہ غیر قانونی اقدام سمجھ میں آنا تقریباً نا ممکن ہیں۔۔ یہ سب تب سامنے آیا جب ڈپٹی ڈائریکٹ کلثوم بی بی نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس تجارتی مرکز پر اچانک چھاپہ مارا۔۔ ہوا کچھ یو کہ یہاں دکانوں کی دیواروں کے ساتھ ایک نہیں ، دو دو دکانیں ایک شٹر لگا کر صرف دو فٹ میں کور کر کے یہاں دکان بنا دی اور اسے مبینہ طور پر کرائے پر دے دیا ۔۔ اس کے بعد باری آئی برآمدوں کی۔۔ یعنی برآمدوں میں دکانوں کی تعمیر کچھ اس طرح سے ہوئی کہ برآمدوں کے ستونوں کو بھی کور کر کے ان پر شٹر لگا کر انہیں بھی خریداروں کے لیے بندکر دیا گیا ۔۔ خیر ان دکانداروں کو تاجر برادری کے رہنماوں کی موجودگی میں باقاعدہ نشان لگا کر انہیں وارننگ دے دی گئی ہے۔ اور یہ کہا گیا ہے کہ اگر یہ غیر قانونی تعمیرات نا گرائی گئیں تو انہیں توڑ کر ملوث دکاندار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔



#Pakistan #thankyouall #EncroachmentDrive #CDA #Islamabad #Pakistan #karachicompany #G9Markaz

5 days ago | [YT] | 39

Nauman Maqsood Ahmed

🔥 الحمدللہ! ❤️
آج ہماری فیملی بڑھ کر
📌 Facebook: 2,438 Followers
📌 YouTube: 125,532 Subscribers تک پہنچ گئی ہے!
یہ سب آپ لوگوں کی محبت، سپورٹ اور اعتماد کا نتیجہ ہے 🤝

ہر ویو، ہر لائک، ہر کمنٹ… میرے لیے بہت قیمتی ہے 💯 آپ لوگوں کے بغیر یہ سفر ممکن نہیں تھا 🙏
انشاءاللہ اسی طرح سچ، معلوماتی اور زبردست کنٹینٹ آپ تک پہنچاتے رہیں گے 🚀
💬 کمنٹ میں ضرور بتائیں آپ کہاں سے دیکھ رہے ہیں؟ اور مزہد کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔
پوری دنیا سے جڑی میری میری ڈیجیٹل فیملی کا بہت بہر شکریہ!❤️

#Alhamdulillah #YouTubeFamily #FacebookFamily #125KSubscribers #Support #ViralPost #Pakistan #ContentCreator #ThankYouAll #Growth #YouTubePakistan #FacebookPakistan

5 days ago | [YT] | 0

Nauman Maqsood Ahmed

بری امام آپریشن ۔۔ 7 ہزار سے زائد گھر گرا دیئے گئے۔۔

اسلام آباد میں بری امام کے دربار کے اطراف میں جاری آپریشن کے دوران مسلم کالونی،جب،نوری باغ،بلتی محلہ،محلہ ججار،نڑولہ،نڑیل۔ لالہ جی سرکار،ماما جی سرکار کے اطراف میں آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے زریعے 7 ہزار سے زائد گھر گرا دیئے گئے ہیں۔۔ کہا جا رہا ہے کہ 1961، 1963 اور 1964 میں یہاں کل 2,146 ایکڑ اراضی حاصل کی گئی تھی۔۔ جس میں 1,290 ایکڑ قابلِ کاشت زمین شامل تھی اور متاثرین کو قابلِ کاشت زمین کے بدلے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4,962 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی جبکہ 1,589 گھرانوں کو تعمیرات کے عوض نقد معاوضہ بھی ادا کیا گیا تھا۔۔ اس اراضی کے حصولِ کے عمل مکمل ہونے اور قانون کے مطابق ملکیت اتھارٹی کے پاس منتقل ہو جانے کے بعد یہ تمام مرحلہ مکمل کیا گیا ہے۔۔

#inisghtswithnaumanmaqsood #Encroachment #Pakistan #bariimam #CDA #islamabad #bariimamsarkar

6 days ago | [YT] | 77

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد کا جی-نائن مرکز (کراچی کمپنی) یا قبضہ مافیا کا گڑھ؟

اسلام آباد کے معروف جی نائن مرکز، جسے کراچی کمپنی بھی کہا جاتا ہے، میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی ایسی داستان سامنے آئی ہے جو دیکھ کر ہر شہری حیران رہ جائے ۔

ڈی ایم اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر کلثوم بی بی کی سربراہی میں سی ڈی اے، ڈی ایم اے اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ برآمدوں اور فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والوں کو فوری وارننگز جاری کی گئیں، مگر اصل کہانی تو اس وقت سامنے آئی جب اندرونی صورتحال دیکھی گئی ۔

یہاں دکانداروں نے قبضے کا ایسا “نیا ماڈل” بنا لیا کہ ایک دکان کو 4 سے 5 حصوں میں تقسیم کر کے الگ الگ کاروبار چلا رہے تھے۔ ایک ہی جگہ پر گوشت، سبزی، مچھلی، آئس کریم اور سافٹ ڈرنکس تک کے اسٹالز بنا کر مختلف افراد کو کرائے پر دے دیا گیا۔

یہی نہیں، تہہ خانوں کی راہداریوں تک کو بند کر کے مکمل دکانیں بنا دی گئیں۔ پیدل چلنے والوں کے راستے، برآمدے اور یہاں تک کہ تھڑے بھی نہ چھوڑے گئے۔ دیواروں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے ریک بنا کر انہیں بھی “منی شاپس” میں تبدیل کر دیا گیا۔

سب سے حیران کن انکشاف یہ کہ کچھ دکانداروں نے بیت الخلاء تک پر قبضہ کر کے وہاں بھی کاروبار شروع کر دیا!

سوال یہ ہے:
کیا یہ سب قانون کے مطابق ہے؟
یا پھر سرعام شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے؟

انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے اور واضح وارننگ جاری کی گئی ہے کہ تجاوزات ختم نہ کی گئیں تو نہ صرف مسماری ہوگی بلکہ مقدمات بھی درج ہوں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ آپریشن وقتی ہے یا واقعی مستقل تبدیلی لائے گا؟
اپنی رائے ضرور دیں اور اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ آواز اوپر تک پہنچے!

1 week ago | [YT] | 111

Nauman Maqsood Ahmed

اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک اور صاف کرنے کا مشن۔۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں پیدل چلنے والوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے فٹ پاتھ اور اطراف میں جھاڑیوں، تجاوزات کے خاتمے کے لیے مرمت اور تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے۔۔ اس میں اے ڈی انفورسمنٹ کی سربراہی میں محکمہ انوائرمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔۔

سب سے بہتر اور نیکی کا کام ہمارے یہ ہیروز کر رہے ہیں جو زمہ داری تو ایک مالی کی ادا کر رہے ہیں۔۔ لیکن اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کے لیے راستے صاف کر رہے ہیں اور ان راستوں پر چھاؤں کا مناسب انتظام بھی کر رہے ہیں۔۔

اب رہی بات ان کی جو ان فٹ پاتھوں پر قبضے جما کر یہاں اپنی گاڑیاں،ریڑھیاں اور ٹھیے بنا کر ان پیدل چلنے والوں کے لیے مشکل پیدا کرنے والوں کی۔۔

تو ان کے لیے بھی انتظام ہو ہی جائے گا۔۔ اب سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات توڑے بھی جائنگے اور مقدمات بھی درج کیے جائینگے ۔۔

آپ کے سیکٹر یا علاقے میں بھی اس طرح کی صورتحال ہے تو ضرور بتائیں،ویڈیو شیئر کریں اور تصاویر بھیجیں۔۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے اب ایکشن تیز کر دیا گیا ہے۔۔

1 week ago | [YT] | 56

Nauman Maqsood Ahmed

یہ بندہ مری روڈ سے آج ایکسپریس وے پر چڑھا ہے۔۔ مگر کسی بھی جگہ اس کو روکا نہیں گیا نا چالان ہوا ۔۔

1 week ago | [YT] | 65

Nauman Maqsood Ahmed

ہر حال میں تیرا احسان۔۔ تیرا شکر میرے مولا ۔۔ میری ہر سانس ۔۔ ہر پل۔۔ ہر کامیابی اور ہر لمحہ ۔۔ تیری ہی عطاء ہے۔۔ الحمدللّٰہ ۔۔
#inisghtswithnaumanmaqsood #Thanksgiving #allah #Allahuakbar #Alhamdulillah

1 week ago | [YT] | 48