District police Shikarpur

شکارپور پوليس کی گڈ ورکنگ کے حوالے سے بناگیا ہے یہ یوٹیوب چینل فالو اور لائیک کریں تاکہ ہر نئی آنی والی ویڈیو آپ تک پہنچ سکے.


District police Shikarpur

شکارپور:- 25 مارچ 2026

شکارپور پولیس کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث 50 لاکھ انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو گرفتار.

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے لیے شکارپور پولیس متحرک ہوگئی ۔

تھانہ خانپور پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی، چوھی شاخ کے علاقے میں اہم کامیاب کاروائی ۔ ڈی ایس پی خانپور

کاروائی کے دوران 50 لاکھ انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو نصراللہ شر کو ٹی ٹی پسٹل بمعہ راؤنڈز سمیت گرفتار کرلیا ۔ ڈی ایس پی خانپور

ڈی ایس پی خانپور رانا نصراللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تھانہ خانپور سرتاج احمد جاگیرانی بمعہ ہمراہ نے کاروائی عمل میں لائی ۔

سندھ حکومت نے ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، ڈی ایس پی خانپور

گرفتار ڈاکو ضلع لاڑکانہ کے مختلف تھانوں میں درج چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں، قتل اور اقدامِ قتل کے 25 سے زائد مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری، گینگ سے تعلق اور ساتھی ملزمان کی شناخت کیلئے اہم انکشافات متوقع۔

قانون کے سامنے سرنڈر کرنے والوں کو آئینی و قانونی تعاون دیا جائے گا ۔

کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا ۔

ہمارا عزم ہے کہ شکارپور کو پرامن اور جرائم سے پاک ضلع بنایا جائے۔ ایس پی شکارپور محمد کلیم

شھاب سومرو
ترجمان
ایس ایس پی ضلع شکارپور

#ShikarpurPolice #SindhPolice #CrimeControl #MostWanted #DacoitArrested #LawEnforcement #PublicSafety #JusticeServed #PoliceAction #AntiCrime #SafeSindh #NoCrimeZone

6 months ago |[YT] | 0

District police Shikarpur

از دفتر شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایس ایس پی آفس ضلع شکارپور

شکارپور:- 18 مارچ 2026
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریاں اور مسروقہ سامان کی رکوری کیلئے کاروائیاں بدستور جاری -

مرڈر کیس میں مطلوب ملزم گرفتار ، بکریاں، موٹر سائیکل اور موبائل-فون و ضروری ڈاکیومینٹس برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق :
ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر سرتاج جاگیرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رحیم آباد لاڑو کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لکھیدر میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث اور مطلوب ملزم عبدالغفور بمبل کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ مدعی اصغر سومرو کی مدعیت میں تھانہ لکھیدر پر دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کی والدہ کو گلا دبا کر اور مبینہ طور پر نشہ آور یا زہریلی چیز پلا کر قتل کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ میان جو گوٹھ رحمت علی چاچڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد سلیمان سومرو کے گھر سے چوری ہونے والی 5 عدد بکریاں برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیں ۔

ایس ایچ او تھانہ ڈکھن اشتیاق علی پٹھان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں چھینا گیا گزشتہ دنوں حاجی خان ابڑو سے چھینا گیا موبائل فون، ٹیبلیٹ، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر کے واپس کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ایک ہفتہ قبل دلاور سومرو سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے قانونی کوائف کی تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔

شھاب سومرو
ترجمان
ایس ایس پی ضلع شکارپور
.
.
.
.
.
.
.
.
#ShikarpurPolice
#SSPShikarpur
#MuhammadKaleem
#PoliceAction
#CrimeControl
#GoodWork
#Arrest
#MurderCase
#Recovery
#StolenGoodsRecovered
#PublicSafety
#LawAndOrder
#SindhPolice
#امن_و_امان
#شکارپور_پولیس
#پولیس_کارروائی
#جرائم_کے_خلاف
#ملزم_گرفتار
#مسروقہ_سامان_برآمد

7 months ago |[YT] | 0

District police Shikarpur

از دفتر شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایس ایس پی آفیس شکارپور

مورخہ :- 17 مارچ 2026

شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسحلہ برآمد۔ مقدمہ درج ۔

شکارپور (-) ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اے ایس پی سٹی محمد آصف کی سربراہی میں تھانہ اسٹورٹ گنج کے ایس ایچ او انسپکٹر خلیل احمد رند نے بمعہ اسٹاف معمول کے گشت کے دوران شر لاڑو کے علاقے میں واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے زخمی گرفتار ملزم کی شناخت سرمد شرکے نام سے ہوٸی ہے۔ چھینہ جھپٹی، چوری اور پولیس مقابلے سمیت دیگر جرائم میں ملوث زخمی ملزم کے خلاف تھانہ میان جو گوٹھ میں (04) سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل بمعہ راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ اسٹورٹ گنج میں پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

شھاب سومرو
ترجمان
ایس ایس پی ضلع شکارپور
.
.
.
.
.
.
.
.
.

#ShikarpurPolice
#SSPShikarpur
#MuhammadKaleem
#ASPCityShikarpur
#PoliceEncounter
#CrimeControl
#SindhPolice
#ShikarpurNews
#LawAndOrder
#PoliceAction
#CrimeNews
#امن_و_امان
#شکارپور
#PoliceOperation
#PublicSafety
#CrimeFreeSociety

7 months ago |[YT] | 0

District police Shikarpur

از دفتر شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایس ایس پی آفیس ضلع شکارپور

شکارپور :- 14 مارچ 2026

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے عیدالفطر کی سیکیورٹی کے پیش نظر مرکزی ڈھک بازار سمیت مختلف مارکیٹس اور سبزی منڈی تک پیدل مارچ کیا ۔

تاجر برادری نے ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم اور اے ایس پی سٹی محمد آصف کے پہنچنے پر سندھ کی ثقافت اجرک پہنایا اور پھول نچھاور کیے۔

دورے کے دوران ایس ایس پی شکارپور نے بازار کے تمام عہدیداران کے دکان پر جاکر امن و امان اور پولیس نفری کے حوالے سے مجموعی صورتحال، درپیش مسائل اور سیکیورٹی انتظامات کے حوال سے تبادلہ خیال کیا تاہم اے ایس پی سٹی محمد آصف نے بریف ایس ایس پی شکارپور کو بریف کیا ۔

ایس ایس پی شکارپور نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوان سے ملاقات کی، اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

عید خریداری کے باعث اہم مارکیٹس اور تجارتی مراکز میں اضافی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

خواتین کی سہولت کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

بازاروں میں پیدل گشت اور مددگار پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے۔

شہریوں کو عید خریداری کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنا شکارپور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ضلع شکارپور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔

کاروباری شخصیات نے ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کے پیدل مارچ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بمعہ اے ایس پی محمد آصف سمیت پولیس کے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

دورے کے دوران روی کمار بھٹائی بازار، سعید اعوان - اقبال شیخ - نصرت شھزاد صرافہ بازار یونین، طفیل شیخ - ارشد سومرو الیکٹرانک یونین، عبدالغفار صدیقی - عبد الستار صدیقی کلاتھ مارکیٹ، آغا غلام نبی چوڑیگر بازار، آغا ساجد کراکری، نصیب اللہ خان سبزی منڈی، جمشید میمن کریانہ، بینک اسکوائر کا وزٹ کرتے ھوئے اور حاجی سمیع اللہ شیخ اناج منڈی سمال ٹریڈرس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

پیدل مارچ میں اے ایس پی سٹی محمد آصف، سرکل ایس ایچ اوز تھانہ جات ، مددگار انچارج امجد جلبانی، ٹریفک سارجنٹ منظور کھوکھر سمیت سنیئر افسران انکے ہمراہ تھے ۔

شھاب سومرو
ترجمان
ایس ایس پی ضلع شکارپور
.
.
.
.
.

#SSPShikarpur
#MuhammadKaleem
#ShikarpurPolice
#EidSecurity
#EidShopping
#PeaceAndSecurity
#SafeShikarpur
#PolicePatrolling
#CommunityPolicing
#PublicSafety
#SindhPolice
#ShikarpurMarkets
#TraderCommunity
#LawAndOrder
#PoliceAlert
#ServingPeople

7 months ago |[YT] | 0

District police Shikarpur

از دفتر شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایس ایس پی آفس ضلع شکارپور

شکارپور:- 11 مارچ 2026

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم اور ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو کا 21 رمضان المبارک، یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں سٹی میں برآمد ہونے والے مختلف ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انچارج ڈی آئی بی، سرکل کے ایس ایچ اوز، انچارج مددگار بیس اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی شکارپور اور ڈپٹی کمشنر نے اہلِ تشیع کے رہنماؤں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں بھی کیں اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں ۔

جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکار مکمل چوکسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم

امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم

تمام افسران و اہلکار عزاداران کی محفوظ واپسی تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔ ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم

شہاب سومرو
ترجمان
ایس ایس پی ضلع شکارپور
.
.
.
.
.
.

#Shikarpur
#SSPShikarpur
#MuhammadKaleem
#Security
#LawAndOrder
#DistrictAdministration
#Youm_e_Ali
#21Ramzan
#HazratAli
#ProcessionSecurity
#PeaceAndSecurity
#SindhPolice
#PublicSafety
#ShikarpurPolice
#Azadari
#Imambargah
#PeaceInShikarpur
#BreakingNews

7 months ago |[YT] | 0

District police Shikarpur

Hi everyone, welcome to my new YouTube Community. Now you can post on my channel too. To get started, tell me in a post what you'd like to see next on my channel.
Visit my Community: youtube.com/@DistrictShikarpurpolice/community

7 months ago |[YT] | 0

District police Shikarpur

از دفتر شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایس ایس پی آفیس ضلع شکارپور

شکارپور:05 فروری 2026:-

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ PSP, PPM کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع شکارپور کے مختلف علاقوں میں متوقع ریلیوں، اجتماعات اور دیگر پروگراموں کے پیشِ نظر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور پولیس چوکیوں کے انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے اس حساب سے انہیں مقامات پر نفری تعینات کی جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ مزید ہدایات میں کہا کہ ریلیوں اور اجتماعات کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے، عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکار مکمل الرٹ رہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی، اسنیپ چیکنگ* اور گشت کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں، ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے واضح کیا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شکارپور پولیس عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

شھاب سومرو
ترجمان
ایس ایس پی ضلع شکارپور
.
.
.
.
.
.
#SolidarityWithKashmir
#KashmirDay
#5thFebruary
#ShikarpurPolice
#SSP_Shahzaib_Chachar
#LawAndOrder
#PublicSafety
#Shikarpur
#SindhPolice
#PeaceAndSecurity
#PoliceOnAlert

8 months ago |[YT] | 1

District police Shikarpur

Asslam Ailekum ..

#Eid-ul-Fitr_Mubarak …. 🤍❤️

1 year ago |[YT] | 1