Fitrah institute - Healing through Quran

The Fitrah Institute🫆

💫The Science of the Soul💫

"قرآن انسان کے دماغ، دل، نفس اور رویّے کو کیسے بدلتا ہے؟"

Quran Mental Health Lab*
یہ صرف لیکچرز نھیں ھیں بلکہ:
🔴ریسرچ
🟠کیس اسٹڈیز
🟡عملی ورک شیٹس
🟢جرنلنگ
🔵عادات کی تبدیلی
🟣آن لائن کمیونٹی

ہر ویڈیو میں پانچ زاویے ہوں گے :
🟫قرآن – متعلقہ آیات
🟪تفسیر – کلاسیکی اور معاصر فہم
Islamic Psychology – نفس، قلب، روح، فطرت🟦
Neuroscience – دماغ کیسے سیکھتا، بدلتا اور عادتیں🟩 بناتا ہے؟
Practical Transformation – ایک مشق جو ناظر اسی🟨 دن کر سکے۔
The Quranic Brain (قرآن اور دماغ)❤️
The Quranic Mind (قرآنی طرزِ فکر)💛
The Quranic Heart (قلب کی نفسیات)💚
The Quranic Child (قرآن کی روشنی میں بچوں کی💙 شخصیت)
The Quranic Family (ازدواجی اور خاندانی تعلقات)💜
The Quranic Leader (قیادت اور کردار)🩵

🌹قرآن انسان کی سوچ کیسے بدلتا ہے؟
🥀دماغ، نفس، قلب اور روح آپس میں کیسے مربوط ہیں؟
🌺توبہ، دعا، ذکر، صبر اور شکر کا نفسیاتی اور اعصابی (neurosciences
ماڈل کیا ہو؟
🌸ایک مسلمان کی شخصیت کی تعمیر کا سائنسی اور قرآنی ماڈل کیا ہو؟


Fitrah institute - Healing through Quran

*آپ کے دماغ کی وہ غلط Wiring جو آپ کو ہر وقت خطرہ محسوس کرواتی ہے*


1992 میں امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ایک عجیب تجربہ ہوا سائنسدانوں نے کچھ لوگوں کو ایک کمرے میں بٹھایا۔ وہ کمرہ مکمل محفوظ تھا نہ کوئی خطرہ، نہ کوئی آواز، نہ کوئی تکلیف۔ پھر انہوں نے ان لوگوں کو صرف یہ بتایا کہ آج آپ کو ہلکا سا بجلی کا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ لیکن وہ جھٹکا کبھی نہیں لگا۔
مگر ان لوگوں کے جسم میں وہی سب کچھ ہوا جو اصل خطرے کی صورت میں ہوتا، یعنی دل تیز دھڑکا، ہاتھ پسینے سے بھیگ گئے، سانس بھاری ہو گئی، پٹھے تن گئے۔ صرف ایک جملے نے پورے جسم کو جنگ کے لیے تیار کر دیا۔
سائنسدان حیران تھے مگر اصل چونکا دینے والی بات آگے تھی۔جب انہوں نے ان لوگوں کے دماغ کا اسکین دیکھا، تو ایمگڈالا یعنی دماغ کا خطرہ پہچاننے والا مرکز اس طرح روشن تھا جیسے سامنے واقعی کوئی شیر کھڑا ہو۔ مطلب دماغ نے حقیقت اور تصور میں کوئی فرق نہیں کیا تھا۔
یہ وہ لمحہ تھا جب نیورو سائنس نے ایک ایسی حقیقت دریافت کی جسے آج بھی بہت کم لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کا دماغ جو خطرہ سوچتا ہے، وہ اسے اتنا ہی سچ مانتا ہے جتنا وہ جو سامنے ہوتا ہے۔
اور یہی وہ غلط وائرنگ ہے جو آج کروڑوں لوگوں کی زندگی چپ چاپ تباہ کر رہی ہے۔

ہم سب نے سنا ہے کہ "مثبت سوچو۔" ہم سب نے پڑھا ہے کہ "خوف پر قابو پاؤ۔" مگر یہ مشورے اس لیے کام نہیں کرتے کیونکہ وہ دماغ کی اصل ساخت کو نہیں سمجھتے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایمگڈالا آپ کی عقل سے تیز ہے۔ جب کوئی خطرہ آتا ہے چاہے اصلی ہو یا خیالی تو ایمگڈالا پہلے ردعمل دیتا ہے، ہمیں عقل بعد میں آتی ہے۔ اس وقفے کو "ایمگڈالا ہائی جیک" کہتے ہیں۔ یعنی آپ کا جذباتی دماغ آپ کے سوچنے والے دماغ کو یرغمال بنا لیتا ہے اور آپ کو پتا بھی نہیں چلتا۔
مگر اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والی بات یہ ہے 2005 میں ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا کہ انسانی دماغ دن کے سینتالیس اعشاریہ نو فیصد وقت اس جگہ نہیں ہوتا جہاں انسان کا جسم ہوتا ہے۔ یعنی تقریباً آدھا وقت دماغ یا ماضی میں گھوم رہا ہوتا ہے یا مستقبل کے خوفناک منظر بنا رہا ہوتا ہے۔ اور جتنا زیادہ دماغ بھٹکتا ہے اتنا زیادہ انسان ناخوش ہوتا ہے۔ یعنی آپ کا دماغ آپ کو بچانے کے لیے آپ کی زندگی کا آدھا حصہ چرا رہا ہے۔

اب جانتے ہیں کہ یہ وائرنگ آئی کہاں سے اور یہ بات اور بھی تکلیف دہ ہے۔ انسانی دماغ میں ایک فطری تعصب ہے جسے نیگیٹیویٹی بائس کہتے ہیں۔ یعنی دماغ برے تجربات کو اچھے تجربات سے تین گنا زیادہ گہرائی سے محفوظ کرتا ہے۔ ایک تکلیف دہ بات دس خوشی کی باتوں پر بھاری پڑتی ہے۔ یہ اس لیے ہوا کیونکہ لاکھوں سال پہلے جو انسان خطرے کو بھول جاتا تھا، وہ زندہ نہیں رہتا تھا۔ خطرہ یاد رکھنا بقا کی شرط تھی۔
📌📌 *آج وہ اصل شیر یا خطرہ نہیں ہے۔ مگر آج باس کی سرد مہری ہے، کسی دوست کا ادھورا جواب ہے، مستقبل کی ایک انجانی فکر ہے* اور دماغ ان سب پر وہی ردعمل دے رہا ہے جو غار کے انسان نے شیر پر دیا تھا۔سائنس کی زبان میں یہ مِس فائرنگ ہے۔ این ایل پی کی زبان میں یہ غلط اینکر ہے۔ *اور اسلام کی زبان میں یہ وہم ہے جو نفسِ امّارہ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے* ۔

اب وہ حل جو واقعی کام کرتا ہے اور جو عام مضامین میں نہیں ملتا۔ ایک نیورو سائنسدان لیزا فیلڈمین بیریٹ نے اپنی کتاب میں ایک انقلابی خیال پیش کیا کہ دماغ درحقیقت ایک پیشگوئی کرنے والی مشین ہے۔ یعنی آپ کا دماغ دنیا کو جیسا دیکھتا نہیں، بلکہ جیسا وہ توقع کرتا ہے ویسا ہی محسوس کرواتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کا دماغ سیکھ گیا ہے کہ دنیا خطرناک ہے تو وہ پھر ہر معمولی واقعے میں خطرہ ڈھونڈ لے گا۔ کیونکہ وہ وہی دیکھتا ہے جس کی اسے توقع ہوتی ہے۔
مگر اس کا دوسرا رخ یہ ہے کہ اگر آپ دماغ کو نئے تجربات دیں، نئے ثبوت دیں، نئی یادیں دیں تو پھر وہ اپنی پیشگوئی بدل لیتا ہے۔ اور یہی نیورو پلاسٹی سٹی ہے۔یعنی دماغ کی وہ صلاحیت جو ثابت کرتی ہے کہ آپ بدل سکتے ہیں۔
اور عملی طور پر اس کا آغاز صرف ایک سوال سے ہوتا ہے جو بے چینی کے ہر لمحے میں خود سے پوچھنا ہےکہ
*ابھی، اس لمحے میں کیا واقعی کوئی خطرہ ہے یا یہ میرا خیال ہے* ؟
یہ سوال آپ کے پری فرنٹل کورٹیکس کو جگاتا ہے یعنی وہ حصہ جو سوچتا ہے، پرکھتا ہے، فیصلہ کرتا ہے۔ اور جب یہ جاگتا ہے تو ایمگڈالا کی آواز دھیمی پڑنے لگتی ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک لمحے کا کام ہے مگر ہر بار جب آپ یہ کرتے ہیں، آپ دماغ کی نئی وائرنگ بچھا رہے ہوتے ہیں۔

آپ کا دماغ آپ کا دشمن نہیں ہے۔ وہ بس ایک پرانی، فرسودہ پروگرامنگ پر چل رہا ہے۔ اسے نئے تجربات چاہیئں۔ نئے لمحات چاہیئں۔ نئے ثبوت چاہیئں کہ دنیا اتنی خطرناک نہیں جتنی اس نے سوچ رکھی ہے۔
اور وہ سارے ثبوت صرف آپ اسے دے سکتے ہیں۔ ہر بار جب آپ خوف کے باوجود قدم اٹھاتے ہیں آپ دماغ کو ایک نیا سبق دے رہے ہوتے ہیں۔

بتائیں آپ کے پاس کونسا خطرہ ہے جو ہر وقت اپنے ذہن میں دیکھتے ہیں۔

2 weeks ago | [YT] | 1

Fitrah institute - Healing through Quran

🌙 السلام علیکن ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا آپ...

▪️ ہر وقت سوچتی رہتی ہیں؟
▪️ دل میں بے چینی محسوس کرتی ہیں؟
▪️ دوسروں کے لیے جیتے جیتے خود کو بھول گئی ہیں؟
▪️ اللہ سے تعلق مضبوط کرنا چاہتی ہیں؟
▪️ دل کا سکون اور زندگی کا مقصد تلاش کر رہی ہیں؟

🌸 تو "Healing Through Quran – Batch 6" آپ کے لیے ہے۔

یہ صرف ایک کورس نہیں بلکہ دل، دماغ اور روح کی healing کا 21 دن کا سفر ہے، جہاں قرآن کی روشنی میں ہم اپنے جذبات، سوچوں اور زندگی کو نئے انداز سے سمجھیں گے۔

✨ قرآن ریفلیکشن
✨ نفسیاتی و روحانی مشقیں
✨ Guided Meditation
✨ Journaling Therapy
✨ Weekly Live Sessions

💰 فیس: 3000 روپے

📞 رابطہ:
0346-3637055

🌐 Website:
fitrahinstitute.netlify.app/

🔗 WhatsApp Group:
chat.whatsapp.com/IYcKy2X6IlvBfABxi5ypcA?s=cl&p=a&…

🤍 Heal Your Heart • Renew Your Mind • Strengthen Your Connection with Allah

2 months ago | [YT] | 1

Fitrah institute - Healing through Quran

السلام علیکم 🌷

کیا آپ کبھی ایسا محسوس کرتی ہیں کہ...
دل بھرا ہوا ہے،
ذہن تھکا ہوا ہے،
فکر، بے چینی اور ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے...

لیکن پھر بھی آپ دوسروں کے لیے مضبوط بنی ہوئی ہیں؟

اگر ہاں...
تو شاید یہ سفر آپ کے لیے ہے۔

The Fitrah Institute پیش کرتا ہے:

"Qur'an for Emotional Wellbeing"
ایک 4 ہفتوں کا خصوصی آن لائن کورس صرف خواتین کے لیے۔

جہاں ہم قرآن کی روشنی میں سیکھیں گے:
✨ بے چینی سے سکون تک کا سفر
✨ صبر اور امید کی نفسیات
✨ رزق اور توکل
✨ اپنی فطرت اور اصل شناخت کو دوبارہ دریافت کرنا

یہ صرف ایک کورس نہیں،
بلکہ دل کی شفا، اللہ سے تعلق کی تجدید، اور خود کو دوبارہ پانے کا سفر ہے۔

📍 فیس:
پاکستان: 3000 روپے
بین الاقوامی: 30 ڈالر

رجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ کریں:
📞 03013533940

The Fitrah Institute
Healing Hearts Through the Qur'an

chat.whatsapp.com/IYcKy2X6IlvBfABxi5ypcA?s=cl&p=a&…

2 months ago | [YT] | 0

Fitrah institute - Healing through Quran

السلام علیکم 🌷

کیا آپ کبھی ایسا محسوس کرتی ہیں کہ...
دل بھرا ہوا ہے،
ذہن تھکا ہوا ہے،
فکر، بے چینی اور ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے...

لیکن پھر بھی آپ دوسروں کے لیے مضبوط بنی ہوئی ہیں؟

اگر ہاں...
تو شاید یہ سفر آپ کے لیے ہے۔

The Fitrah Institute پیش کرتا ہے:

"Qur'an for Emotional Wellbeing"
ایک 4 ہفتوں کا خصوصی آن لائن کورس صرف خواتین کے لیے۔

جہاں ہم قرآن کی روشنی میں سیکھیں گے:
✨ بے چینی سے سکون تک کا سفر
✨ صبر اور امید کی نفسیات
✨ رزق اور توکل
✨ اپنی فطرت اور اصل شناخت کو دوبارہ دریافت کرنا

یہ صرف ایک کورس نہیں،
بلکہ دل کی شفا، اللہ سے تعلق کی تجدید، اور خود کو دوبارہ پانے کا سفر ہے۔

📍 فیس:
پاکستان: 3000 روپے
بین الاقوامی: 30 ڈالر

رجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ کریں:
📞 03013533940

The Fitrah Institute
Healing Hearts Through the Qur'an

chat.whatsapp.com/IYcKy2X6IlvBfABxi5ypcA?s=cl&p=a&…

2 months ago | [YT] | 0

Fitrah institute - Healing through Quran

یاد رکھیں…
آپ کی زندگی
آپ کے حالات کا نتیجہ نہیں…
آپ کی سوچ کا نتیجہ ہے۔
جس دن سوچ بدل جائے گی
اسی دن راستے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔
سوچ بدلیں…
زندگی بدل جائے گی۔

اگر آپ دماغ، جذبات اور روح کی مزید training سیکھنا چاہتے ہیں
تو description میں WhatsApp link موجود ہے 🤍

3 months ago | [YT] | 4

Fitrah institute - Healing through Quran

🌙 Healing Through Quran – Batch 5
Registrations Open 🤍
کیا آپ…
• Overthinking سے پریشان ہیں؟
• دل میں بےچینی محسوس ہوتی ہے؟
• نماز کے باوجود سکون نہیں مل رہا؟
• اللہ سے تعلق مضبوط کرنا چاہتی ہیں؟
✨ اب وقت ہے دل کی حقیقی شفا کا۔
💫 21 Days Spiritual & Emotional Healing Journey
صرف خواتین کیلئے
اس کورس میں آپ سیکھیں گی:
🌸 قرآن کے ذریعے Emotional Healing
🌸 Overthinking اور Anxiety کا حل
🌸 Meditation & Writing Therapy
🌸 Daily Guided Healing Tasks
🌸 Weekly Expert Sessions
🎧 Course Structure
📚 روزانہ صرف 20 منٹ
🎧 واٹس ایپ آڈیو لیکچرز
💻 ہفتہ وار Live Sessions
Weekly Expert Sessions شامل ہیں:
• Psychiatrist Session
• Life Coach Session
• Yoga & Breathing Session
• Diet & Nutrition Session
❤️ یہ کورس کس کیلئے ہے؟
✔ Overthinkers
✔ Sensitive hearts
✔ Anxiety & Stress سے پریشان خواتین
✔ جو اللہ سے تعلق مضبوط کرنا چاہتی ہیں
آغاز:
1st May 2026 insha'Allah
Batch 5 Starting Soon
💰 فیس: 5000 روپے
🔥 تعارفی فیس: 3000 روپے پاکستانی سٹوڈنٹس
30$ for international students
📩 رجسٹریشن کیلئے لنک جوائن کریں

chat.whatsapp.com/I5fr9g6wh4lDMT4JMPSbP2

3 months ago | [YT] | 4

Fitrah institute - Healing through Quran

اوور تھنکنگ ختم کرنے والی آیت

کیا آپ کا دماغ ہر وقت سوچتا رہتا ہے اور بند نہیں ہوتا؟

اوور تھنکنگ کا قرآن میں حل موجود ہے۔
یہ آیت پڑھیں:
"حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ"
اس کا مطلب ہے:
اللہ میرے لیے کافی ہے۔
اس آیت کو روز 11 مرتبہ پڑھیں،
دل اور دماغ کو سکون ملنا شروع ہو جائے گا۔

4 months ago | [YT] | 2

Fitrah institute - Healing through Quran

*Topic: Train Your Brain Part one* 1
*Mentor*. Mahjabeen Gillani
🔶 *فور برنر تھیوری*
اپنے دماغ کو ٹرینڈ کرنے کے لیے سب سے پہلے ترجیحات سیٹ کرنی ہیں اور ترجیحات سیٹ کرنے کے لیے ہم فور برنر تھیوری سے مدد لے سکتے ہیں۔
🔸اس کے مطابق ہماری زندگی کے چار شعبے بہت اہم ہیں *صحت* *کام خاندان اور* *دوست* جن کو لے کر ہم اپنی ترجیحات کو سیٹ کرتے ہیں
ان میں سے کسی ایک پر کام کرنے کے لیے کسی دوسرے شعبے کو بعض اوقات نظر انداز بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان چاروںشعبوں پر عمل کرنے کے لیے ہمیں ان چار نکات پر عمل کرنا ہوگا۔
🔸 توانائی بچانے کے لیے کاموں کو دوسروں کے سپرد کرنا ۔
🔸 واضح حدود طے کریں یعنی کاموں کو ان کے مخصوص اوقات پر کریں ۔
🔸 زندگی کی اونچ نیچ کو قبول کریں یعنی وقت کے ساتھ ترجیحات بدل سکتی ہیں ۔
🔸 ضرورت کے مطابق اپنے اپ کو ایڈجسٹ کریں فوکس کو بدلنا پڑ سکتا ہے لچک رکھیں ۔
*دماغ* کو ٹرینڈ کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے دماغ کے بارے میں جاننا ہے۔
دماغ ہماری زندگی کا کنٹرول سینٹر ہے اس کا وزن ایک عشاریہ تین سے ایک عشاریہ چار کلوگرام تک ہوتا ہے اس میں تقریبا 86 بلین نیوران ہوتے ہیں ہر نیوران ہزاروں کنکشن بناتا ہے دماغ اپ کی سوچ، جذبات، یادیں، مہارت، عادات یہاں تک کہ اپ کی شناخت کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔
اپ جوبھی بار بار سوچتے ہیں وہ اپ کی اعصابی وائرنگ بن جاتا ہے دماغ جسم کا سب سے طاقتور عضو ہے آپ کوئی بھی کام دہرائیں گے اپ کا دماغ مضبوط ہوتا جائے گا۔
*دماغ کیسے کام کرتا ہے*
ہمارے دماغ کے تین بڑے حصے ہیں۔
*Neocortex*
*سوچنے والا دماغ*
دماغ کا یہ حصہ منطق منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی پر عمل کرتا ہے ۔
*Limbic system*
*جذباتی دماغ*
یہ حصہ ہمیں خوف محبت حوصلہ افزائی اور حطرات کو محسوس کرتا ہے جب جذبات زیادہ ہوتے ہیں تو اس وقت کوئی دلیل کام نہیں کرتی۔
*Brainsteam*
*بقا کا دماغ*
دماغ کا یہ حصہ ہمیں فائٹ اور فلائٹ موڈ کے بارے میں بتاتا ہے یعنی خطرےمیں ہمیں اگاہ کرتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔
🔸 *دماغ* کے کام کرنے کا سب سے اہم اصول یہ ہے کہ جب جذبات زیادہ ہو جاتے ہیں اس وقت کوئی دلیل کام نہیں کرتی ہمیں غصہ اتا ہے اپنا کنٹرول کھول دیتے ہیں اور کام میں دیر کرتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے خیالات کو بدلیں اپنا دماغ بدلیں اور اپنی زندگی بدلیں اس کو *نیوروپلاسٹیسی* کہتے ہیں اپ کا دماغ کسی بھی عمر میں بدل سکتا ہے۔
🔶 *ذہنی شور کو قابو پانے کا طریقہ*
🔸اپنے خیالات کا مشاہدہ کریں دیکھیں کہ اب کیا سوچ رہے ہیں خوف، منصوبہ بندی، یادداشت۔
🔸اپنی سانس پر توجہ مرکوز کریں ۔
🔸اپنے خیالات کو لکھیں اور بار بار انے والے منفی خیال کو ایک مضبوط پازیٹو خیال سے بدلیں۔
🔸اپنے فوکس کو درست کریں اس سے مسلسل چلنے والے خیالات میں کمی ائے گی۔
🔸اپنی حواس کو مشغول کریں یعنی کہ ماحول میں ارد گرد دیکھیں چھو کر، سونگھ کر، چکھ کر ۔
🔸اپنے جسم پر توجہ دیں فرش پر اپنے پاؤں کو محسوس کریں۔
🔸فوکس بدلنے سے پریشانی کی شدت میں کمی اتی ہے ۔
🔸احساس ظاہر کرنے سے پہلے ایک گیپ لیں جس میں کوئی کام کر لیں۔
اس شور کو سمجھنے کے لیے ہمیں دماغ سے نکلنے والے کیمیکلز کے بارے میں جاننا ہے کیونکہ ہم جو محسوس کرتے ہیں اس کی وجہ یہ کیمیکل ہوتے ہیں۔
*Dopamine* حوصلہ افزائی انعام اور توجہ کا ہارمون
*Serotonin* موڈ اعتماد اور خوشی کا ہارمون
*Oxytocin* بانڈنگ اور تعلق کا ہارمون
*Androfin* قدرتی تناؤ سے نجات کا ہارمون
*Cortisole* تناؤ کا ہارمون
*Adernalin* توانائی اور
خوشحالی کا ہارمون
🔶 *شعور اور لا شعور*
دماغ کو سمجھنے کے لیے ہمیں شعور اور لاشعور کے درمیان فرق لازمی سمجھنا ہے ۔
*لاشعور* ہمارے دماغ کا 95 فیصد حصہ ہے جس میں ہمارے عقائد، عادتیں، خوف، بچپن کی پروگرامنگ، کامیابی کا خاکہ، طرز زندگی، خود کار رد عمل اور پیسے کے بارے میں ذہنیت شامل ہوتی ہیں۔
*شعور* ہمارے دماغ کا پانچ فیصد حصہ ہوتا ہے جس میں قلیل مدتی یاداشت، دلیل، قوت ارادی اور فیصلہ سازی ہوتی ہے
🔸ہمارا لاشعور ہماری زندگی کو ہمارے شعور سے زیادہ کنٹرول کرتا ہے اور ہمارے تمام فیصلے ہمارے لاشعور کے زیر اثر ہوتے ہیں۔
*خیالات کیسے تقدیر بنتے ہیں*
ہمارا دماغ ایک ترتیب میں چلتا ہے یعنی سوچ ایکشن میں اور ایکشن تکرار میں تکرار عادت میں اور عادت شخصیت میں ڈھلتی ہے۔
اگر سوچ بدلے تو زندگی بدل جاتی ہے سوچ کو عادت بنانے کے لیے تھوڑے کام سے اغاز کریں اور اس کو اپنا معمول بنائیں اور اپنے اپ کو انعام دیں مستقل رہیں چاہے عمل تھوڑا ہو۔
🔶 *ہم دیر کیوں کرتے ہیں*
دیر کرنا سستی نہیں یہ جذباتی پرہیز ہے
🔸 ہمارا دماغ غلبہ محسوس کرتا ہے بوریت محسوس کرتا ہے۔ اور مشکل محسوس کرتا ہے خوف اور ناکامی محسوس کرتا ہے اس وجہ سے ہم کسی کام میں دیر کرتے ہیں۔ اس پر قابو پانے کے لیے
🔸سیون منٹ اصول استعمال کریں ۔
🔸کام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹ لیں۔
🔸ڈسٹریکشن کم کریں۔
🔸کام کو کہیں سے بھی شروع کر سکتے ہیں۔
🔸ٹائمر کا استعمال کریں۔
🔸اپنے اپ کو ریوارڈ دیں ۔
🔸سب سے پہلے مشکل کام کریں۔
🔸اپنے معمولات کے ذریعے منظم ہوں۔
*Neuro linguistic programming*
این ایل پی کا بنیادی مقصد ہمارے دماغ کو نئے سرے سے تیار کرنا ،منفی سوچوں کو تبدیل کرنا،جذبات پر قابو رکھنا،
خوف دور کرنا ، اعتماد پیدا کرنا ،محدود عقائد کو تبدیل کرنااور اندرونی زبان کو تبدیل کرنا ہے
این ایل پی ہمیں جملوں کےمعنی بدلنا سکھاتا ہے مثبت جذبات ابھارتا ہے ذہنی حقے کو بدلتا ہے جذباتی حالت کو فوری طور پر تبدیل کرتا ہے
*Law of attraction*
قران میں ہے
🔸 *انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ سعی کرتا ہے*
ہمارا دماغ اس بات کو نوٹ کرتا ہے جس پر ہم فوکس کرتے ہیں اگر ہم ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں تو دماغ ہمیں ترقی کے امکانات دکھاتا ہے اور اگر بدقسمتی کے بارے میں سوچتے ہیں تو وہ دماغ برے مواقع ہمارے سامنے فلٹر کر کے لاتا ہے
🔶 *Law of attraction* پانچ
مراحل میں کام کرتا ہے
*وضاحت* یعنی اپنے مقصد کو سمجھنا
*نیت*
*جذبات*
*ایکشن*
*بھروسہ*
بھروسہ رکھنا لا اف اٹریکشن کی بنیاد ہے اگر بھروسہ نہ ہو تو لا اف اٹریکشن کام نہیں کرتا
🔶 *جدید لا اف اٹریکشن*
*شناخت* کیونکہ زیادہ تر لوگ اپنے مقصد کو نہیں سمجھتے۔
*جذبات میچ* یعنی اپ کے جذبات اپ کی خواہش کے مطابق ہونی چاہیے۔
*ائینہ اصول* زندگی ہمیشہ اپ کےاندرونی عقائد کی عکاسی کرتی ہے
*محدود عقائد کو ہٹانا* اگر لاشعور کہے کہ میں اس کا مستحق نہیں تو لا اف اٹریکشن کام نہیں کرے گا ۔
*انسپائرڈ ایکشن* بے ترتیب کام نہیں کرنے ترتیب سے کام کرنا ہے۔
جب ہم اپنے مقاصد کی طرف نہیں بڑھتے تو اپنی شناخت کھو دیتے ہیں شناخت بدلتی ہے تو زندگی بدلتی ہے
🔶 *نیند اور دماغ*
🔸اچھی نیند یادداشت کو مضبوط کرتی ہے۔
🔸سیکھنے کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔
🔸تحلیقی صلاحیت بڑھتی ہے۔
🔸جذبات کو مضبوط کرتی ہے۔
🔸قوت ارادی بڑھاتی ہے۔
🔸کشیدگی کم ہوتی ہے۔

4 months ago | [YT] | 2

Fitrah institute - Healing through Quran

🌟سورت الناس🌟

ھم سے کیا کھتی ھے ؟
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ آپ کا سب سے بڑا دشمن باہر نہیں… اندر بیٹھا ہے؟
کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے کسی گناہ کا ارادہ نہیں کیا تھا… مگر اچانک ایک خیال آیا
… پھر دوسرا
… پھر تیسرا…

اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ خیال خواہش بن گیا، خواہش ارادہ بن گئی، اور ارادہ عمل بن گیا؟



آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟ میں تو ایسا کرنا ہی نہیں چاہتا تھا۔
یہی وہ جنگ ہے جو انسان ہر روز لڑ رہا ہے — ایک ایسے دشمن کے ساتھ جو نہ دکھائی دیتا ہے، نہ آواز دیتا ہے، مگر سیدھا دل پر حملہ کرتا ہے۔
جدید انسان نے اپنے گھر کے دروازوں پر تالے لگا دیے، فون پر پاسورڈ لگا دیا، انٹرنیٹ پر فائر وال لگا دیا، مگر اپنے دل کے دروازے کو کھلا چھوڑ دیا۔
اور یہی وجہ ہے کہ وہ تاریخ کا سب سے زیادہ ”محفوظ“ انسان ہونے کے باوجود سب سے زیادہ ”پریشان“ انسان ہے۔
کیوں؟
کیونکہ اس کا اصل دشمن باہر نہیں… اس کے سینے کے اندر بیٹھ کر سرگوشیاں کر رہا ہے۔
اور اسی دشمن کے خلاف اللہ تعالیٰ نے قرآن کی آخری سورت میں اعلانِ جنگ کیا ہے
🎗️سورۃ الناس۔🎗️
یہ سورت دراصل انسان کے دل کے گرد بنایا جانے والا آخری اور مضبوط ترین ”سیکیورٹی سسٹم“ ہے۔
یہ وہ فائنل شیلڈ ہے جس کے بغیر انسان کی روح ہمیشہ ہیک ہونے کے خطرے میں رہتی ہے۔
سورت کا آغاز ایک حکم سے ہوتا ہے:
✨قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ
کہہ دیجیے! میں پناہ مانگتا ہوں لوگوں کے رب کی۔
غور کریں… یہاں بھی ”کہہ دیجیے“۔
خاموش رہنے کی اجازت نہیں۔
یہ اعلان زبان سے کرنا ہے۔
کیونکہ وسوسے دل میں آتے ہیں… اور ان کا علاج زبان سے اعلانِ پناہ ہے۔
لیکن یہاں اللہ نے اپنی تین صفات اکٹھی کیوں بیان کیں؟
✨رَبِّ النَّاس
✨مَلِكِ النَّاس
✨إِلَٰهِ النَّاس
یہ تین الفاظ نہیں…
انسان کی تین کمزوریوں کا علاج ہیں۔
انسان جب ڈرتا ہے تو اسے سہارا چاہیے — رب
جب اسے خطرہ محسوس ہوتا ہے تو اسے طاقت چاہیے — بادشاہ
اور جب وہ بے بس ہو جاتا ہے تو اسے عبادت کا مرکز چاہیے — معبود
اللہ نے انسان کی پوری نفسیات ایک ہی جگہ بیان کر دی۔


اے انسان! تمہیں جس قسم کی حفاظت چاہیے… وہ سب میرے پاس ہے۔
تمہارا رب بھی میں
تمہارا بادشاہ بھی میں
تمہارا معبود بھی میں
یعنی جس سے تم ڈرتے ہو… وہ میری مخلوق ہے۔
یہاں انسان کے خوف کی جڑ کاٹ دی گئی۔
پھر اس کے بعد دشمن کا نام بتایا گیا —
✨مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
وسوسہ ڈالنے والا… اور چھپ جانے والا۔
یہ دشمن عجیب ہے۔
یہ سامنے آ کر حملہ نہیں کرتا۔
یہ پہلے خیال بن کر آتا ہے۔
وہ آپ کے کان میں نہیں بولتا… آپ کی اپنی آواز بن جاتا ہے۔
وہ آپ کو حکم نہیں دیتا… آپ کو قائل کرتا ہے۔
وہ کہتا ہے:
کوئی نہیں دیکھ رہا۔
ابھی جوانی ہے۔
سب یہی کرتے ہیں۔
بعد میں توبہ کر لینا۔
اور سب سے خطرناک جملہ:
”یہ اتنا بڑا گناہ نہیں ہے“
یہ دشمن کبھی زبردستی نہیں کرتا۔
یہ صرف سوچ بدلتا ہے۔
اسی لیے اسے وسواس کہا گیا — بار بار آنے والا خیال۔
اور خناس کیوں؟
کیونکہ جیسے ہی آپ اللہ کو یاد کرتے ہیں… وہ غائب ہو جاتا ہے۔
ذکر آن ہو → شیطان آف
غفلت آن → شیطان آن
یہ ایک روحانی سوئچ ہے۔
پھر اگلی آیت وہ راز کھولتی ہے جو انسانی نفسیات کی بنیاد ہے:
✨الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ
وہ کہاں حملہ کرتا ہے؟
دل پر۔
اسلام کے مطابق گناہ ہاتھ سے نہیں شروع ہوتا…
خیال سے شروع ہوتا ہے۔
ہر گناہ کی پیدائش سوچ میں ہوتی ہے۔
پہلے خیال
پھر تصور
پھر خواہش
پھر فیصلہ
پھر عمل
یہ سورت انسان کو اس ”پہلے مرحلے“ پر بچا رہی ہے۔
یہ دل کی سرحدوں پر کھڑا سپاہی ہے۔
پھر آخری آیت ایک ایسا راز کھولتی ہے جو انسان کو ہلا کر رکھ دیتا ہے:
✨مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
وسوسے صرف جن نہیں ڈالتے… انسان بھی ڈالتے ہیں۔
آپ کا برا دوست
زہریلا رشتہ دار
غلط ماحول
گناہ کو نارمل بنانے والا معاشرہ
یہ سب ”انسانی شیطان“ ہیں۔
کبھی کسی نے کہا ہوگا:
اتنا بھی کیا دین دین کرتے ہو؟
زندگی انجوائے کرو۔
یہ زمانہ بدل گیا ہے۔
یہ جملے مذاق نہیں… وسوسے ہیں۔
یہ دل پر حملے ہیں۔
یہ سورت ہمیں بتاتی ہے کہ انسان کا سب سے بڑا دشمن شیطان نہیں…
غفلت ہے۔
اور سب سے بڑی حفاظت علم نہیں… ذکر ہے۔
یہ سورت انسان کو بتاتی ہے کہ تمہاری اصل جنگ باہر نہیں… اندر ہے۔
تمہارا سب سے بڑا میدانِ جنگ تمہارا دل ہے۔
جب انسان اس سورت کو شعور کے ساتھ پڑھتا ہے تو وہ اپنے دل کے گرد ایک ایسا حفاظتی حصار قائم کر لیتا ہے جس کے اندر وسوسے داخل ہونے سے پہلے جل جاتے ہیں۔
یہ سورت انسان کو خوف سے آزادی دیتی ہے۔
یہ اعلان ہے کہ:
اے انسان! تم اکیلے نہیں ہو۔
تمہارا دل تنہا نہیں ہے۔
اس کے کے دروازے پر رب الناس خود محافظ بن کر کھڑا ہے۔
یہ صرف سورت نہیں…
یہ دل کی حفاظت کا آخری معاہدہ ہے۔

سیدہ مہ جبین گیلانی

Join Academy for Practical tafsir notes

chat.whatsapp.com/CMDCyXFAcZEH9ZGqlO9h2m?mode=gi_t

4 months ago | [YT] | 1