IRSA International Travel advisor

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

May Allah bless all friends,
on this channel you will find information about visas of almost all countries,
You will get complete information on this channel about how you can get a job abroad
America, England, Canada, Germany, France, Spain, Italy, Belgium, Canada, China, Germany, Bangladesh, Australia, Czech, Republic, Brazil ,Greece Sweden, Turkey, Saudi Arabia, Dubai,
Oman, Muscat,
etc. .. .. .. ..
Which includes work visa, visit visa, family visa. .
If you want to visit any country, you will get a lot of information on this channel.
.
All friends are requested to remember in their prayers,

May Allah be your and my supporter and helper.
.. .. .. ..

IRSA International Travel advisor

گلف ممالک کے لیے
CV /Resume

کیسا ہونا چاہیے،جس سے جاب ملنے کی امکانات بڑھ جائیں۔

How to write perfect CV/Resume ?

سی وی آپکا نمائندہ ہوتا ہے ،جتنا اچھا نمایندہ بھیجیں گے اتنا اچھا رسپانس ملے گا ،سی وی اتنی جازب نظر اور پروفیشنل ہونی چاہیے کہ آجر آپ کو انٹرویو کال کرنے پر مجبور ہو جائے ۔اس کا مطلب نہیں کہ یہ جھوٹ کا پلندہ بلکہ اس میں سب کچھ سچ سچ لکھا جائے لیکن پریزنٹیشن اعلی معیار کی ہونی چاہیے ۔
عام طور پر لوگ انٹرنیٹ کیفے والے سے دو سو روپے میں سی وی بنوا کر بیرون ملک اپلائ کرتے ہیں اور یہ بھی گلہ کرتے ہیں کہ پچاس جگہ پر سی وی دی تھی ،ریسپانس نہیں ملا ،اصل میں وہ آپکی سی۔ وی تھی ہی نہیں ۔کچھ جگہیں ایسی ہیں کہ وہاں پیسہ بچانا کرئیر متاثر کر دیتا ہے ۔آپ کو لگتا ہے کہ آپ اہل نہیں ہیں بلکہ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے آپکو بیچنا نہیں آتا۔
اور آپ کی خوبیوں کو آشکار نہیں کر رہی تھی ۔
سی وی کا ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر لکھنا پڑتا ہے

اس لیے سی وی کسی پروفیشنل سے مشورہ کرتے ھوئے بنوائیں، اس میں key words
جاب کے مطابق ڈلوائیں ۔
کیونکہ زیادہ سی ویز ہونے پر
ATS
صرف کی ورڈز سے سی وی پہ کرے گا اور انٹرویو کا فیصلہ ہوگا ۔

8 months ago | [YT] | 2

IRSA International Travel advisor

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا ہے جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔

حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا 5 سال کے لیے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

حکام نے 5 سالہ ویزے سے متعلق بتایا کہ سیاح کو ہر وزٹ پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہے جسے مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے تاہم، ایک سال میں مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ قیام نہیں ہونا چاہیے۔

یو اے ای امیگریشن حکام نے مطابق ویزے کے لیے چند دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔

1. کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ

2. حالیہ رنگین تصویر

3. ریٹرن ٹکٹ

4. قیام کا ثبوت (ہوٹل بکنگ یا رہائشی پتا)

5. بینک اسٹیٹمنٹ جس میں گزشتہ 6 ماہ میں کم از کم 4 ہزار امریکی ڈالرز یا اس کے مساوی رقم ہو۔

6. متحدہ عرب امارات میں قابل قبول ہیلتھ انشورنس

حکام نے بتایا کہ درخواست کا عمل آسان ہے اور درخواست جمع کرانے کے 48 گھنٹوں کے اندر منظوری متوقع ہے جب کہ ویزے کے لیے درخواستیں آن لائن یا منظور شدہ ویزا سینٹرز کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ویزا تمام ممالک خصوصاً پاکستانیوں کے لیے بھی دستیاب ہے اور پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر بہترین آپشن ہے جو خاندان سے ملاقات، کاروباری مواقع کی تلاش یا طویل چھٹیوں کے لیے متحدہ عرب امارات آنا چاہتے ہیں

8 months ago | [YT] | 4

IRSA International Travel advisor

تھوڑی دیر بعد ان شاءاللہ ویڈیو اپلوڈ کردی جائے گی۔

11 months ago | [YT] | 2

IRSA International Travel advisor

بائیک رائیڈر کے ویزہ پر آنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں ۔اور اپنے دوستوں سے ضرور شئیر کریں۔
https://youtu.be/mIQKUdzA5JY?si=ydlID...

11 months ago | [YT] | 7

IRSA International Travel advisor

اس طرح کے ایگریمنٹ بلکل فیک ہیں ۔ایسے بندے سے کبھی بھی ڈیل نہ کریں۔جزاک اللہ

1 year ago | [YT] | 4

IRSA International Travel advisor

الفنار کمپنی کے ویزہ بالکل فری آج ہی اپلائ کریں۔
ویڈیو دیکھنے کےلیے لنک پہ کلک کریں۔
https://youtu.be/kzHRb3l_KOQ?si=h4J1r...

1 year ago (edited) | [YT] | 7

IRSA International Travel advisor

انتہائی اہم ویڈیو ۔۔۔۔۔۔ ضرور دیکھیں۔۔۔بہت سارے سوالات کا جواب اور بہت ساری معلوماتی ویڈیو ۔۔۔۔۔ضرور دیکھیں۔
جزاک اللہ
لنک موجود ہے اس پہ کلک کرکے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں
https://youtu.be/MdCcHQ4qGYM?si=g4h4o...

1 year ago (edited) | [YT] | 10

IRSA International Travel advisor

اخبارات میں بیرون ممالک نوکری کا اشتہار ایجنسی اصل ہے یا فراڈ چیک کرنے کا طریقہ

بیورو آف ایمگریشن میں جتنی بھی اوورسیز ایجنسیاں رجسٹرڈ ہیں ان کا لائسنس نمبر 4 ڈیجٹس کا ہوتا ہے۔

آپ کو طریقہ کار سمجھانے کے لئے میں نے اخبار سے ایک اشتہار لیا یہ بہت پرانا ہے اس پر فوکس نہیں کرنا جو سمجھانا ہے اس پر فوکس کرنا ہے۔

آپ جب بھی کسی اخبار میں بیرون ممالک نوکری کا اشتہار دیکھیں تو سب سے پہلا کام یہ ہے کہ جہاں ایجنسی کا نام لکھا ہوتا ہے وہیں 4 ڈیجنٹس تلاش کرنے ہیں یہ ایجنسی کا لائسنس نمبر ہے، اور یہ بہت چھوٹے حروف میں لکھا ہوتا ہے جسے تلاش کرنا تھوڑا مشکل ہے اس لئے اس حصہ کو ذوم کر کے بڑا کریں۔ اگر آپ کو یہ 4 ڈیجنٹس نمبر نہ ملے تو پھر اس اشتہار کو چھوڑ دیں ان سے رابطہ کی ضرورت نہیں۔

اور جب آپ کو اشتہار میں یہ 4 ڈیجٹس مل جائیں تو پھر بیورو آف ایمگریشن کی ویب سائٹ پر فاران جاب پر کلک کریں اور
اس کے بعد جہاں لائسنس نمبر کا بکس ہے وہاں یہ 4 ڈیجٹس لکھیں اور
نیچے سرچ پر کلک کریں
اسی پیج پر اس کے نیچے نوکریاں ملیں گی، اس میں اپنی پسند کی نوکری دیکھیں اور یہیں سے منتخب کریں۔

اگر 4 ڈیجٹس لگانے سے سرچ کرنے پر نیچے پیج صاف ملے اور جاب نہیں ہوں تو پھر سمجھ لیں کہ اخباری اشتہار والی نوکریاں جعلی ہیں۔

جب جاب منتخب کرنے کو دل ہو تو ملازم کی تعداد پر فوکس کریں اگر 1 بندہ چاہئے تو پھر ڈیل نہ کریں کیونکہ سینکڑوں لوگ اس پر بک کر لئے ہوتے ہیں ایجنسی نے اور ایڈوانس پر رقم انویسٹ کرتے ہیں۔ اس پر ڈیل نہ کریں وقت ضائع ہو گا پیسے واپس مل جائیں گے۔ اگر ملازمتوں کی تعداد زیادہ ہو تو پھر ڈیل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ دوسرے آپشن بھی چیک کر لیں، جیسے تنخواہ راضی ہوں تو آگے بڑھیں۔

جو نوکری پسند ہو اس پر کلک کرنے سے نوکری کی مکمل تفصیل اور ایجنسی کی مکمل تفصیل آپ کے سامنے ہو گی۔

بیورو آف ایمگریشن کا لنک دے رہا ہوں اس کو کاپی کر کے گوگل سے سرچ کر کے سیف کر لیں۔

beoe.gov.pk/foreign-jobs

اس کے ساتھ تصویر بھی لگا دی ہے جس سے آپ کو طریقہ کار سمجھنا آسان ہو گا۔
Thankx sir coneen

2 years ago | [YT] | 6

2 years ago | [YT] | 9

IRSA International Travel advisor

سات 7 قسم کے ویزے جو غیرملکیوں کو امارات میں قیام کی اجازت دیتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے’ امارات آنے والے غیرملکیوں کے لیے سات 7 قسم کے ویزے کی سہولت موجود ہے جن سے طلبا اور ریٹائرڈ افراد بھی مستفیض ہو
سکتے ہیں‘۔

امارات الیوم کے مطابق حکومتی ادارے کا کہنا ہے ’امارات آنے والے غیرملکیوں کے لیے قانونی طور پر رہائشی پرمٹ ’اقامہ ‘حاصل کرنا ضروری ہے‘۔

اقامہ کی سات 7 اقسام مختلف پیشوں اور طبقوں کے لیے فراہم کی گئی ہے جن میں
ورک ویزا ،
سٹوڈنٹ ویزا،
ریٹائرڈ افراد کے لیے ویزا ،
فیملی ویزا، گولڈن اقامہ،
آن لائن ورک ویزا ،
بزنس ویزا اور
اہل خانہ کے لیے ویزا شامل ہیں۔

طویل المدتی ویزے پر آنے والے غیرملکیوں کو امارات میں سرمایہ کاری اور تعلیم کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس کے لیے کسی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی۔

طویل المدتی ویزہ سرمایہ کاروں، تاجر برادری ، علوم وفنون میں ماہر افراد، فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اور شعبہ تعلیم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا شامل ہیں جنہیں طویل المدتی اقامہ یعنی گولڈن اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔

ورک ویزے کی بھی تین 3 اقسام ہیں جن میں
پہلی قسم نارمل ورک ویزا ،
گرین اقامہ اور
تیسری قسم معاون ورکرز کی ہے
جو سرکاری ، نجی شعبے یا فری زون میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

گرین اقامہ ماہر کارکنوں کو پانچ 5 برس کے لیے جاری کیا جاتا ہے جبکہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو معاون ورکز ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

ایسے غیرملکی جو آن لائن بیرون امارات کام کرتے ہیں انہیں بھی امارات میں رہنے کے لیے اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔ اس نوعیت کے اقامہ کی مدت ایک 1 برس ہوتی ہے۔

ریٹائرڈ افراد جن کی عمر 55 برس سے زیادہ ہے ان کے لیے بھی خصوصی اقامہ پانچ 5 برس کے لیے جاری کرایا جا سکتا ہے۔

بزنس اقامہ حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو اگر وہ کسی منصوبے میں سرمایہ کاری یا شراکت داری کرنا چاہئیں انہیں بھی پانچ 5 برس کے لیے اقامہ جاری کیا جا سکتا ہے جو گرین اقامہ کہلاتا ہے۔

امارات میں پڑھائی کرنے والے طلبا کے لیے ضروری ہے کہ ان کے اہل خانہ امارات میں ہوں یا امارات کی کوئی ایک یونیورسٹی ان کی ضمانت فراہم کرے۔

تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے لیے خصوصی طور پر 10 برس کا اقامہ جاری کیا جاتا ہے جو مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہوں۔

ایسے غیرملکی جو امارات میں ملازمت کرتے ہوں یا سرمایہ کار ہوں اور قانونی اقامہ رکھتے ہوں وہ اپنے اہل خانہ کے لیے اقامہ جاری کرا سکتے ہیں جس کے لیے کم از کم تنخواہ 4000 درھم ہونا چاہئے یا اگر کسی کی تنخواہ 3000 درہم ہے تو اسے رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔

سربراہ خانہ کا اقامہ ایکسپائر یا ان کی ضمانت ختم ہوتے ہی اہل خانہ کا اقامہ بھی ایکسپائر سمجھا جائے گا۔

اگر اقامہ ہولڈر مسلسل 180 دن امارات سے باہر رہتا ہے تو اسکا اقامہ کینسل ہو جاتا ہے۔ قانون کی یہ شق گولڈ اقامہ ہولڈرز پر لاگو نہیں ہوتی وہ جتنی دیر چاہئیں امارات سے باہر رہ سکتے ہیں۔

بیوہ یا مطلقہ اور ان کے بچوں کے لیے ایک 1 برس کا اقامہ بغیر کسی ضمانت کے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کا اطلاق بیوگی یا طلاق کی تاریخ سے ہو گا یہ اقامہ ایک ہی بار تجدید کرایا جا سکتا ہے۔

2 years ago | [YT] | 2