Malik Zain Ali Raza

Welcome to Zain Ali Raza YouTube channel.
Here you find videos about stories,Islamic teachings, Islamic stories and history stories. For amazing videos subscribe our channel.


Malik Zain Ali Raza

تلخ مگر حقیقت
الحمدللہ پروردگار نے عراق کے مومنین کو دل بھی بڑا دیا ہے اور مال بھی دیا ہے ، ہر جگہ دیکھا ہے کہ لوگ لڑ کر کھا رہے ہوتے ہیں مگر اربعین پر کھلانے والے لڑ رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے ہاں کھائیں ، ایک بندے کیلئے دس بندے کھانا پکا چکے ہوتے ہیں
اب ایسے میں اپنے وطن کے بنجر راستوں پر دھکے کھانے والے مخلص زائرین کو چھوڑ کر کوئی عراق میں جاکر دستر خوان سجائے تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہ فضول خرچی شمار نہیں ہو گا کہ وہاں کھانا ضایع ہو رہا ہے مگر کھا نہیں رہے اور یہاں مومن ضائع ہو رہا ہے مگر پوچھ کوئی نہیں رہا ۔۔
پروردگار ہم مومنین کو درست جگہ پر خرچ کرنے کی توفیق عطا فرما ۔۔۔

1 year ago | [YT] | 9

Malik Zain Ali Raza

آج کے دور میں جب اسلام کے دشمن اور اسلامی امّت کے دشمن مختلف قسم کے وسائل سے، پیسے سے، سیاست سے، اسلحوں سے اسلامی امت کے خلاف کام کر رہے ہیں، خداوند عالم یک بہ یک اربعین کی مشی کو اس طرح عظمت عطا کر دیتا ہے، اس طرح اس کی شان دکھاتا ہے۔ یہ اللہ کی عظیم نشانی ہے، یہ اللہ کے اسلامی امّت کی نصرت کرنے کے ارادہ کی نشانی ہے، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ خداوند عالم نے اسلامی امّت کی نصرت کا ارادہ کر لیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای


PLEASE SUBSCRIBE OUR CHANNEL
FOR SO MUCH MORE

1 year ago | [YT] | 4

Malik Zain Ali Raza

اگر انسان حقیقی معنوں میں خداوند متعال سے اپنی خطاؤں اور کوتاہیوں کی بخشش طلب کرے اور دل سے معافی مانگے تو خدائے متعال اس کا جواب دیتا ہے۔ دنیا کے مختلف میدانوں میں کامیابی کے لیے استغفار سے مدد لینا چاہیے، یعنی استغفار کے سلسلے میں ہماری نگاہ یہ نہیں ہونی چاہیے کہ صرف انفرادی گناہ کے سلسلے میں خود اپنے قلب پر لگے ہوئے گناہ کے دھبوں کو صاف کرنے کے لیے استغفار اور توبہ کرنا کافی ہے، جی نہیں!، استغفار قومی میدانوں میں بھی بڑے اجتماعی اور معاشرتی میدانوں میں فائدہ پہنچاتا ہے، اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہمیں بڑی توفیقات حاصل ہوتی ہیں۔



امام خامنہ ای

12 اپریل 2022


PLEASE SUBSCRIBE OUR CHANNEL
FOR SO MUCH MORE

1 year ago | [YT] | 2

Malik Zain Ali Raza

قرآن کریم نے صاحب اقتدار مومنین کی تعریف کرتے ہوئے ان کے فرائض میں سر فہرست نماز قائم کرنے کا نام لیا ہے: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے۔ (سورۂ حج، آیت 41) (مومن کے) ذاتی عمل میں، یہ فریضہ نماز کو کیفیت عطا کرنے کی غرض سے ہے اور اجتماعی عمل میں نماز کی ترویج کے لیے ہے۔ نماز کو کیفیت عطا کرنے کا مطلب ہے کہ نمازی خود کو خدا کے سامنے حاضر سمجھتے ہوئے نماز ادا کرے، نمازی، نماز کو خدا سے ملاقات کی وعدہ گاہ سمجھے۔



امام خامنہ ای

2 ستمبر 2013

PLEASE SUBSCRIBE OUR CHANNEL
FOR SO MUCH MORE

1 year ago | [YT] | 2

Malik Zain Ali Raza

دعا مستجاب ہونے کی شرطوں میں سے ایک یہ ہے کہ دعا پوری توجہ کے ساتھ کی جائے، بعض اوقات صرف زبانی طور پر کچھ جملے لبوں سے جاری ہوجاتے ہیں، دس سال تک انسان اس طرح سے دعا کرتا رہتا ہے اور بالکل مستجاب نہیں ہوتی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دعا کی مقبولیت کی شرطوں میں ایک یہ ہے جیسا کہ (معصوم نے) فرمایا ہے: خداوند متعال اس شخص کی دعا قبول نہیں کرتا جس کا دل غافل ہو۔ خدا کے سامنےگڑگڑانا چاہیے، پوری سنجیدگی کے ساتھ اس سے مانگنا اور التجا کرنا چاہیے۔ اس صورت میں یقیناً خدائے متعال دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے گا۔

امام خامنہ ای

17 فروری 1995

1 year ago | [YT] | 2

Malik Zain Ali Raza

انسان اپنی ذاتی زندگی میں بعض اوقات، محنتوں، مشقتوں اور مصیبتوں سے متاثر ہوکر ذکر خدا سے قریب ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات ہوا و ہوس سے آلودہ سرگرمیوں میں پڑ کر اس سے دور ہو جاتا ہے۔ وہ عنصر جو ان تمام حالات میں انسان کو بہشتِ ذکر سے قریب کردیتا ہے یا اور اس سے اور زیادہ قریب ہوجانے میں مدد کرتا ہے، وہ نماز ہے۔ نماز میں اگر روحانی آمادگی پائی جاتی ہو تو وہ انسان کو معراج اور خدا کے حضور اور تقرب سے اور زیادہ قریب کردیتی ہے۔

امام خامنہ ای

7 ستمبر 2002

1 year ago | [YT] | 2

Malik Zain Ali Raza

آج ہم کو فرج یعنی گرہ گشائی کا انتظار ہے یعنی ہم سب عدل و انصاف کو عام کرنے والے ایک قوی و توانا دست قدرت کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور ظلم و جور کے اس تسلط کو توڑ دے جس نے پوری بشریت کو مقہور بنا رکھا ہے۔ ظلم و ستم کے اس ماحول کو بدل دے اور انسانوں کی زندگي کو ایک بار پھر نسیم عدل کے جھونکوں سے تازہ کر دے تا کہ تمام انسانوں کو عدل و انصاف کا احساس ہو۔ یہ ایک آگاہ و باخبر زندہ و بیدار انسان کی دائمی ضرورت ہے۔ انتظار کا یہی مطلب ہے۔

امام خامنہ ای

1 year ago | [YT] | 2

Malik Zain Ali Raza

انتظار فرج کا مطلب ہے اس صورت حال کو مسترد کردینا جو انسانوں کی جہالت اور انسانی زندگی پر حکمراں بشری اغراض و مقاصد کے زیر اثر دنیا پر مسلط کر دی گئی ہے، انتظار فوج کا مفہوم یہی ہے۔ آج آپ لوگ دنیا کے حالات پر نظر ڈالیں، وہی چیزیں جو حضرت ولی عصر کے ظہور سے متعلق روایات میں ہیں، آج دنیا پر حکمراں ہیں، دنیا کا ظلم و جور سے بھر جانا، آج دنیا ظلم و ستم سے بھر گئی ہے۔ خداوند عالم ان کے زمانے میں وہ صورت حال پیدا کر دے گا کہ پورے عالم بشریت پر عدل و انصاف حکمراں نظر آئے گا۔

امام خامنہ ای
17 اپریل 2008

#khamenei

1 year ago (edited) | [YT] | 2