Welcome to our channel where you see the source for authentic news and updates from Azad Jammu & Kashmir
Our channel brings you the latest breaking news, political developments, election updates, social issues, and on-ground reports from across AJK. We focus on delivering accurate, timely, and unbiased coverage so you stay informed about what truly matters.
From exclusive interviews with political leaders to in-depth analysis and community stories, we aim to give a voice to the people of Azad Kashmir and highlight real issues.
Stay connected for daily updates, and don’t forget to subscribe to be part of our growing community.
#AzadKashmir #AJKNews #KashmirUpdates #BreakingNews #PakistanNews
00447979303623
55 Radnor Road
Luton
Beds
LU4 0UG. UK
AZADI NEWS DIGITAL JK
شاہ خرچیوں کے خلاف وزیراعظم آزاد کشمیر کا تاریخی قدم،زکوٰۃ کونسل تحلیل اور ہزاروں صوابدیدی عہدے دار برطرف
مظفرآباد (آزادی نیوز ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے خطے میں جاری معاشی بحران پر قابو پانے، شاہ خرچیوں کو روکنے اور انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی سخت اور تاریخ ساز فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے زکوٰۃ کونسل کو توڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوابدیدی عہدوں پر فائز لگ بھگ 3000 افراد کو فارغ کرنے کی سمری منظور کر لی ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
برطرف ہونے والے ان عہدے داروں میں چیئرمین زکوٰۃ کونسل و ممبران، 10 اضلاع کے چیئرمینز، حلقہ چیئرمینز، اور مقامی کمیٹیوں کے 2300 چیئرمینز کے علاوہ چیئرمین علماء مشائخ کونسل و ممبران اور کوآرڈینیٹر تجوید القرآن بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم معائنہ کمیشن، انوسٹمنٹ بورڈ اور کلچرل اکیڈمی کے چیئرمینز اور ممبران کو بھی پہلے ہی بیک جنبش قلم فارغ کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب محکمہ زکوٰۃ و عشر، جس کی سالانہ آمدنی تقریباً 30 کروڑ جبکہ اخراجات 35 کروڑ روپے سے زائد ہو چکے ہیں، میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اور ڈاؤن سائزنگ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 256 ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ (ون ٹائم پیکیج) دیا جائے گا۔
سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم افتخار گیلانی کی جانب سے شروع کیے جانے والے اس سخت احتسابی اور اصلاحاتی عمل، خود انحصاری کی پالیسی، اور نمود و نمائش سے گریز کو زبردست پذیرائی بخشی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن جیسے اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانا بھی شامل ہے تاکہ ریاست کو حقیقی معنوں میں ایک رول ماڈل بنایا جا سکے۔
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
AZADI NEWS DIGITAL JK
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بھمبرکا دورہ،جاتلاں انٹری پوائنٹ پر سپیکر اسمبلی چوہدری طارق فاروق، ایم ایل ایز چوہدری رخسار اور چوہدری رزاق،راجہ بابر علی ذوالقرنین، راجہ مقصود کی قیادت میں وزیراعظم کا استقبال
#BreakingNews #ifthkargallani #tariqfarooq #Bhimber_Azad_Kashmir
Tariq Farooq Syed Iftikhar Ali Gillani
4 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
AZADI NEWS DIGITAL JK
مظفرآباد (آزادی نیوز ڈیجیٹل): آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے تعلیمی پیکج 2026 کو ری وزٹ کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت کو پیکج پر نظرثانی کے عمل سے روک دیا۔
سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار نے ’’اہلیان مظفرآباد سٹی بنام آزاد حکومت‘‘ اور ’’سردار مختار احمد خان بنام آزاد حکومت‘‘ کے عنوان سے دائر مقدمات سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا۔ درخواستوں میں موجودہ کابینہ کی جانب سے اپنے پہلے اجلاس میں تعلیمی پیکج 2026 کو ری وزٹ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق حکومت نے ریاست بھر میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی، نئے اداروں کے قیام، موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن اور سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے تعلیمی پیکج 2026 منظور کیا تھا۔ پیکج کے تحت ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے تقریباً 2 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے، 182 نئے سکولوں کے قیام، 653 موجودہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور 200 دیگر سکولوں میں ضرورت کے مطابق سٹاف فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
پیکج میں ہائر ایجوکیشن کے لیے بھی تقریباً 76 کروڑ 49 لاکھ روپے مختص کیے گئے، جس کے تحت نئے کالجز کے قیام، موجودہ کالجز کی اپ گریڈیشن اور سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں شامل کی گئیں۔ مجموعی طور پر پیکج کا مقصد ریاست بھر میں طلبہ کی تعداد اور تعلیمی ضروریات کے مطابق نئے اداروں، اپ گریڈیشن اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنا تھا۔
موجودہ کابینہ نے اپنے پہلے اجلاس میں مذکورہ تعلیمی پیکج کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، جسے درخواست گزاران نے عدالت میں چیلنج کیا۔ عدالت نے مقدمات سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ مقدمات کی پیروی معروف قانون دان بیرسٹر ہمایوں نواز اور ثاقب عباسی ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔
4 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
AZADI NEWS DIGITAL JK
مسلم لیگ ن نے چوہدری محمد سعید،مشتاق منہاس اور چوہدری منظور کو ممبر کونسل آزاد کشمیر نامزد کر دیا
4 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
AZADI NEWS DIGITAL JK
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر انتخابی سرگرمیوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد پارٹی کے اندر کارکنوں اور سیاسی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھنے لگے ہیں
سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں حلقہ کھاوڑہ سے انتخابی مقابلے کے بعد اب چوہدری لطیف اکبر کو کشمیر کونسل کے پلیٹ فارم سے دوبارہ اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ پارٹی کی پالیسی کا حصہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی سیاسی فارمولا کارفرما ہے؟
دوسری جانب پارٹی کے اندر یہ مؤقف بھی سامنے آ رہا ہے کہ سردار مبارک حیدر کے حوالے سے ماضی میں سیاسی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ حلقہ مظفرآباد میں سردار مختار احمد خان کی حمایت کریں اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں، جس کے بعد انہیں کشمیر کونسل میں لایا جائے گا۔
کارکنان کا سوال ہے کہ اگر کسی امیدوار یا کارکن سے ایسی سیاسی کمٹمنٹ کی گئی تھی تو اب اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ کیا پارٹی قیادت اپنے کارکنوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی یا کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے فیصلے صرف سیاسی ضرورت اور مرکزی قیادت کے فیصلوں کے تحت ہوں گے؟
اس معاملے میں ایک اور دعویٰ بھی سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے کہ چوہدری لطیف اکبر اور سردار مبارک حیدر کے درمیان حالیہ سیاسی مقابلے اور گروپ بندی نے کشمیر کونسل کی نامزدگی کو مزید اہم بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر کی ہوائش تھی کہ سردار مختار احمد خان حلقہ کھاوڑہ میں اپنے زیر اثر ووٹ انکو دلوائیں پھر سردار مبارک حیدر مظفرآباد شہر سے دستبردار ہو کہ سردار مختار احمد خان کی حمایت کریں مگر سردار مبارک حیدر کی پارٹی قیادت سے ڈائیریکٹ ملاقات میں کشمیر کونسل کی یقین دھانی کے بعد چوہدری لطیف اکبر کی ہار نے ایسے حالات پیدا کیے کہ چوہدری لطیف اکبر نے سردار مبارک حیدر کی جگہ کشمیر کونسل میں اپنی ایڈجسٹمنٹ کی تیاری کر کہ سردار مبارک کو پیغام دیا کہ یہ پارٹی قیادت سے اپنے حق میں فیصلہ کروانے کی اہلیت رکھتے ہیں تاہم ان دعوؤں اور مبینہ اندرونی کمٹمنٹ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ فریقین کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔
یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ پیپلز پارٹی نے حالیہ عام انتخابات میں ایل اے-31 کھاوڑہ سے چوہدری لطیف اکبر کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔جہاں وہ راجہ ثاقب مجید سے شکست کھا چکے ہی
اب کشمیر کونسل کہ انتخاب میں چوہدری لطیف اکبر کی نامزدگی نے پارٹی کارکنوں کے سامنے ایک بنیادی سوال کھڑا کر دیا ہے:
کیا پارٹی کے دیرینہ کارکنوں سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے، یا سیاسی عہدوں اور نامزدگیوں میں دوبارہ وہی شخصیات ترجیح حاصل کریں گی جو پہلے ہی اہم پارلیمانی عہدوں پر رہ چکی ہیں؟
کارکنان یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میرٹ، پارٹی وفاداری اور سیاسی کمٹمنٹ کے درمیان توازن کیسے قائم کرے گی
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
AZADI NEWS DIGITAL JK
مظفرآباد(آزادی نیوز ڈیجیٹل) 27 ستمبر کو ہر سال عالمی یومِ سیاحت منایا جاتا ہے مگر محکمہ سیاحت کی جانب سے کوئی تقریب پروگرام سیمینار نہیں ہوا ، اگر کشمیر میں سیاحت کی بات کی جائے تو کشمیر کو بجا طور پر جنتِ نظیر کہا جاتا ہے۔ برف پوش پہاڑوں، سرسبز و شاداب وادیوں، بہتے چشموں، جھیلوں، آبشاروں اور تاریخی مقامات سے مالا مال یہ خطہ اپنی قدرتی خوب صورتی کے باعث سیاحوں کے لیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔ عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر کشمیر کے دل کش مناظر، ثقافتی ورثے اور سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نیلم، جہلم، لیپہ، گریز، پیر چناسی، شاردہ، کیل، اڑنگ کیل، راولاکوٹ، بنجوسہ اور تولی پیر جیسے مقامات اپنی دل کش وادیوں، خوش گوار موسم اور پُرسکون ماحول کے باعث سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ بلند و بالا پہاڑ، گھنے جنگلات، شفاف جھیلیں اور بہتے دریا کشمیر کے حسن کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔
کشمیر قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ تاریخی اور ثقافتی ورثے سے بھی مالا مال ہے۔ قدیم قلعے، تاریخی مساجد، صوفیائے کرام کے مزارات اور دیگر آثار اس خطے کی شاندار تاریخ اور تہذیبی شناخت کے گواہ ہیں۔ مظفرآباد قلعہ، ریڈ فورٹ اور شاردہ کے تاریخی آثار سیاحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔
سیاحت کے فروغ کے لیے سڑکوں، رابطہ پُلوں، پارکنگ، صفائی، پینے کے پانی، بجلی اور مواصلاتی سہولیات کو بہتر بنایا جانا چاہیے۔ سیاحتی مقامات تک رسائی آسان بنانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ٹریفک نظام کی بہتری اور ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔
سیاحوں کی رہنمائی کے لیے معلوماتی مراکز قائم کیے جائیں، اہم مقامات پر واضح سائن بورڈز نصب کیے جائیں اور مقامی نوجوانوں کو تربیت دے کر ٹور گائیڈز کے طور پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ آن لائن بکنگ، ڈیجیٹل نقشوں، سیاحتی ایپس اور سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کے خوب صورت مقامات کی مؤثر تشہیر بھی کی جانی چاہیے۔
سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔ قدرتی حسن کو آلودگی، غیر قانونی تعمیرات اور جنگلات کی کٹائی سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت، مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ سیاحتی مقامات پر صفائی کا مؤثر نظام قائم کرنا، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کرنا اور ماحول دوست سیاحت کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
کشمیر کے عوام اپنی مہمان نوازی، محبت اور خلوص کے باعث منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ اگر بنیادی سہولیات بہتر بنائی جائیں، امن و امان کو یقینی بنایا جائے اور سیاحتی مقامات کی مؤثر تشہیر کی جائے تو کشمیر ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔
عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ کشمیر کے قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے سیاحت کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیا جائے گا۔
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
AZADI NEWS DIGITAL JK
پروگرام حالات حاضرہ دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں 👇
https://youtu.be/hzuU0Ytpmko?si=0Lr9H...
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies