Welcome! This channel aims to lay out a good part of modern mathematics, from the ground up. It provides careful and novel treatments of a wide spectrum of mathematical topics, from Rational Trigonometry to Differential Geometry to Probability and Statistics.
I hope that if you have an interest in mathematics or a desire to appreciate it at a deeper level, you will find something here to engage your interest, with new videos. Become a subscriber, and take your understanding of mathematics to a new level!
Maths CR
9th computer supplementary paper 2026
گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام مورخہ 2026-05-06 کو کمپیوٹر سائنس نہم (اولڈ کورس) کا پیپر پہلے گروپ میں تھا۔ جن امیدواران کو دفتر کی جانب سے اولڈ کورس کے پیپر کے لئے غلطی سے سیکنڈ گروپ کی رول نمبر سلپس جاری ہوئی تھیں، ان کا پیپر نہیں ہو سکا۔ اب سیکنڈ گروپ کے ان تمام امیدواران کا پیپر مورخہ 2026-05-11 بروز سوموار سیکنڈ گروپ میں لیا جائے گا۔ ایسے تمام امیدواران کو نئی رول نمبر سلپس جاری کی جارہی ہیں۔ تاہم یہ امیدواران بورڈ ہذا کی ویب سائٹ سے نئی رول نمبر سلپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نئی رول نمبر سلپ پر لکھے ہوئے نئے سنٹر کے مطابق مورخہ 2026-05-11 کو 1:00 بجے ہر صورت پہنچ جائیں۔ یہ تمام نئے سنٹرز ڈسٹرکٹ لیول پر بنائے گئے ہیں۔
4 days ago | [YT] | 7
View 0 replies
Maths CR
10th practical Exam marking criteria 2026
نئے پریکٹیکل پیٹرن کے تحت مجوزہ مارکنگ سکیم
جیسا کہ آپکو علم ہے کہ نئے پریکٹیکل پیٹرن کے مطابق مارکنگ سکیم تیار کی گئی ہے، جس کی Key/Rubrics بورڈ OCP پیپر کے ساتھ فراہم کرے گا۔ اس سکیم میں نمبر دو حصوں میں تقسیم ہوں گے: ایک حصہ لیب ایگزامنر طلبہ کی عملی کارکردگی (پرفارمنس) کی بنیاد پر دے گا، جبکہ دوسرا حصہ بورڈ کے مارکنگ سنٹر میں Key/Rubrics کے مطابق لگایا جائے گا۔ نیچے ہر مضمون کی تفصیل الگ الگ دی جا رہی ہے:
فزکس (Physics)
فزکس میں کل مارکس کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ لیب ایگزامنر 16 نمبر اور بورڈ مارکنگ 14 نمبر دے گا۔ سوال نمبر 1 کے 12 نمبر میں سے 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 7 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگائے جائیں گے۔ سوال نمبر 2 کے 12 نمبر بھی اسی طریقے سے ہوں گے یعنی 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر اور 7 نمبر بورڈ دے گا۔ اس کے بعد عملی کاپی/نوٹ بک کے 3 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 3 نمبر مکمل طور پر لیب ایگزامنر دے گا۔
کیمسٹری (Chemistry)
کیمسٹری میں بھی تقسیم لیب ایگزامنر 16 اور بورڈ 14 کے مطابق ہوگی۔ سوال نمبر 1 کے 12 نمبر میں سے 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 7 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگیں گے۔ سوال نمبر 2 کے 12 نمبر بھی اسی تقسیم کے مطابق ہوں گے یعنی 5 نمبر پرفارمنس اور 7 نمبر بورڈ۔ پھر عملی نوٹ بک کے 3 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 3 نمبر لیب ایگزامنر ہی دے گا۔
بایولوجی (Biology)
بایولوجی میں مارکس کی تقسیم مختلف رکھی گئی ہے: لیب ایگزامنر 14 نمبر اور بورڈ 16 نمبر دے گا۔ سوال نمبر 1 (سلائیڈ) کے 6 نمبر میں سے 3 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 3 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگیں گے۔ سوال نمبر 2 میں 10 نمبر (A تا E شناخت اور خصوصیات) کے ہوں گے اور اس میں پرفارمنس کے نمبر نہیں ہوں گے بلکہ پورے 10 نمبر صرف بورڈ لگائے گا۔ سوال نمبر 3 (عملی) کے 8 نمبر میں سے 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر اور 3 نمبر بورڈ دے گا۔ آخر میں عملی نوٹ بک کے 3 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 3 نمبر لیب ایگزامنر کے ذمہ ہوں گے۔
کمپیوٹر سائنس (Computer Science)
کمپیوٹر سائنس میں سوال نمبر 1 کے 20 نمبر سوال کے انتخاب پر منحصر ہوں گے۔ اگر Flow Chart والا سوال منتخب ہو تو پرفارمنس کے نمبر نہیں ہوں گے اور پورے 20 نمبر بورڈ مارکنگ میں لگیں گے، لیکن اگر Flow Chart کے علاوہ کوئی دوسرا سوال حل کیا جائے تو 10 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 10 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگائے جائیں گے۔ سوال نمبر 2 کے 20 نمبر میں سے 10 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر اور 10 نمبر بورڈ دے گا۔ اس کے بعد عملی نوٹ بک کے 5 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 5 نمبر مکمل طور پر لیب ایگزامنر دے گا۔
5 days ago | [YT] | 7
View 0 replies
Maths CR
Class 9th Math question paper mistakes 2026
لاہور بورڈ کے مارننگ سیشن میں بھی سوالیہ پرچے میں غلطی تھی، اسی طرح ایک دو اور بورڈز میں بھی ریاضی کے سوالات میں غلطیاں سامنے آئی تھیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ ہر طالب علم کو خودبخود پانچ پانچ نمبر دے دیے جاتے ہیں۔
اصل میں نمبر دینے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے۔ جس طالب علم نے سوال حل کرنے کی کوشش کی ہو، سوال درست لکھا ہو، یا جتنے مراحل (steps) ممکن تھے اتنے کیے ہوں، تو اس کی کوشش کو دیکھتے ہوئے نمبر دیے جاتے ہیں۔ بعض اوقات اگر کسی طالب علم نے سوال شروع کیا ہو اور حل ادھورا رہ گیا ہو تو بھی پالیسی کے مطابق اسے مناسب نمبر مل جاتے ہیں، بلکہ کچھ صورتوں میں پورے نمبر بھی دیے جا سکتے ہیں۔
لیکن جس طالب علم نے سوال کو ہاتھ تک نہ لگایا ہو، سوال نمبر بھی جوابی کاپی پر نہ لکھا ہو، تو ظاہر ہے اسے وہ نمبر نہیں دیے جا سکتے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ بورڈ محض احتجاج یا افواہوں کی بنیاد پر نمبر نہیں دیتا۔ لاکھوں طلبہ کی کاپیاں چیک ہوتی ہیں، اور بورڈ کو بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ اسی لیے چیکنگ شروع ہونے سے پہلے باقاعدہ پالیسی بنائی جاتی ہے اور چیکرز کو واضح ہدایات دی جاتی ہیں کہ ایسے سوالات میں کس معیار کے مطابق نمبر دینے ہیں۔
لہٰذا غیر ضروری پریشانی لینے کی ضرورت نہیں۔ بورڈ طلبہ کے ساتھ زیادتی نہیں کرتا بلکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے منصفانہ فیصلہ کرتا ہے۔
6 days ago | [YT] | 8
View 2 replies
Maths CR
9th Registration schedule for 2026-28
نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت نہم کے داخلہ کی فیس
سرکاری ادارے کے لیے درج ذیل ہے:
سنگل فیس (بغیر لیٹ فیس):
کل فیس 1150 روپے
(پروسسنگ فیس 870 روپے + سپورٹس فیس 280 روپے)
پرائیویٹ ادارے:
870+280+1150=2300
1 week ago | [YT] | 7
View 0 replies
Maths CR
9th Registration schedule 2026-2028
پنجاب بورڈ نے جماعت نہم کے ریگولر امیدواران برائے سیشن 28-2026 کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے
بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 25 اپریل سے 8 جون تک فارمز جمع ہوں گے۔
1 week ago | [YT] | 5
View 3 replies
Maths CR
فزکس پریکٹیکل کی مکمل اور آسان گائیڈ لائن
اکثر طلبہ کی خواہش تھی کہ فزکس پریکٹیکل کے بارے میں واضح رہنمائی دی جائے، تو یہ رہی مکمل معلومات آسان انداز میں:
🔹 کل نمبر:
فزکس پریکٹیکل کل 30 نمبر کا ہوتا ہے۔
🔹 پیپر کی ساخت:
✅ سوال نمبر 1 (9th کلاس پریکٹیکل)
دو میں سے ایک پریکٹیکل کرنا ہوتا ہے
کل نمبر: 12
✅ سوال نمبر 2 (10th کلاس پریکٹیکل)
دو میں سے ایک پریکٹیکل کرنا ہوتا ہے
کل نمبر: 12
✅ سوال نمبر 3 (نوٹ بک + وائوا)
نوٹ بک: 3 نمبر
وائوا: 3 نمبر
🔹 مارکنگ کی تقسیم:
📌 ہر پریکٹیکل (Q1 & Q2) میں:
5 نمبر → لیب ایگزامینر کے پاس
7 نمبر → سینٹر مارکنگ (جو آپ پیپر پر لکھتے ہیں)
📌 کل حساب:
لیب ایگزامینر = 16 نمبر
سینٹر مارکنگ = 14 نمبر
ٹوٹل = 30 نمبر
🔹 اہم باتیں (بہت ضروری):
✔️ فزکس پریکٹیکل میں پروسیجر نہیں لکھنا ہوتا
✔️ صرف یہ چیزیں لکھنی ہیں:
Apparatus
Observations
Calculations
Result
🔹 لیب ایگزامینر کے 5 نمبر کیسے بنتے ہیں؟
مثال: Vernier Caliper
Zero Error → 1 نمبر
Main Scale Reading → 2 نمبر
Vernier Scale Reading → 2 نمبر
🔹 پیپر پر لکھنے والے 7 نمبر:
Least Count → 1 نمبر
Diameter → 2 نمبر
Radius → 1 نمبر
Formula → 1 نمبر
Final Answer with Unit → 2 نمبر
✨ مختصر بات:
اگر آپ پریکٹیکل صحیح طریقے سے کریں اور لکھنے کا طریقہ درست ہو تو اچھے نمبر لینا بالکل آسان ہے #guessphysics #guess9th #guess10th #practicalphysics
2 weeks ago | [YT] | 5
View 0 replies
Maths CR
📘10th Biology Practical – مکمل نوٹس
🔹 تعارف
Biology Practical میں کل 5 سوالات ہوتے ہیں۔ ہر سوال کا اپنا مخصوص کام اور نمبر ہوتا ہے۔ کچھ نمبر بورڈ دیتا ہے اور کچھ لیب ایگزامنر۔
🔬 سوال نمبر 1: Slide Preparation (6 Marks)
📌 کیا کرنا ہوتا ہے؟
سلائیڈ تیار کرنا
ڈایاگرام بنانا
لیبلنگ کرنا
📊 مارکس کی تقسیم:
3 نمبر (لیب ایگزامنر):
سلائیڈ صحیح بنائی یا نہیں
کور سلپ درست لگائی یا نہیں
مائیکروسکوپ کا استعمال
3 نمبر (بورڈ):
ڈایاگرام
لیبلنگ
💡 مثال:
اگر آپ کو Onion Peel (پیاز کی جھلی) دی جائے:
آپ سلائیڈ تیار کریں گے
خلیات (cells) کا ڈایاگرام بنائیں گے
لیبل کریں گے جیسے: Cell wall, Nucleus
🧫 سوال نمبر 2: Identification (10 Marks)
📌 کیا کرنا ہوتا ہے؟
سلائیڈ / Specimen / Model کی شناخت
📊 تفصیل:
کل 5 سلائیڈز (A, B, C, D, E)
ہر سلائیڈ = 2 نمبر
📌 ہر سلائیڈ کے نمبر:
1 نمبر → Identification
0.5 نمبر → Important point
0.5 نمبر → پہچان کی وجہ
💡 مثال:
سلائیڈ: Paramecium
آپ لکھیں گے:
Identification: Paramecium
Important point: یہ ایک unicellular organism ہے
Reason: اس کی shape slipper جیسی ہوتی ہے اور cilia موجود ہوتے ہیں
✔️ یہ پورے 10 نمبر بورڈ چیک کرے گا
⚗️ سوال نمبر 3: Experiment (8 Marks)
📌 کیا کرنا ہوتا ہے؟
2 سوال دیے جاتے ہیں → 1 حل کرنا ہوتا ہے
📊 مارکس:
5 نمبر (لیب ایگزامنر):
Observation
Result
3 نمبر (بورڈ):
Procedure
💡 مثال:
Experiment: Photosynthesis test (Starch test)
Observation: پتے کا کچھ حصہ نیلا کالا ہو گیا
Result: اس حصے میں starch موجود ہے
Procedure: iodine solution ڈال کر ٹیسٹ کیا
📓 سوال نمبر 4: Practical Notebook (3 Marks)
📌 کیا ہوتا ہے؟
آپ کی مکمل Practical copy چیک ہوتی ہے
💡 مثال:
اگر آپ کی کاپی میں:
تمام experiments مکمل ہیں
ڈایاگرام صاف ہیں
✔️ تو پورے 3 نمبر ملیں گے
🗣️ سوال نمبر 5: Viva (3 Marks)
📌 کیا ہوتا ہے؟
زبانی سوالات پوچھے جاتے ہیں
💡 مثال:
Microscope کیا ہے؟
Cell کیا ہوتا ہے؟
✔️ آپ کے اعتماد اور درست جواب پر نمبر ملتے ہیں
📊 مارکس کی مکمل تقسیم
📌 بورڈ کے نمبر:
Q1 (Diagram) = 3
Q2 = 10
Q3 (Procedure) = 3
✔️ کل = 16 نمبر
📌 لیب ایگزامنر کے نمبر:
Q1 (Slide preparation) = 3
Q3 (Observation + Result) = 5
Notebook = 3
Viva = 3
✔️ کل = 14 نمبر
✅ Final Summary
Total Marks = 30
Board = 16 Marks
Examiner = 14 Marks
🎯 اہم ہدایات (Important Tips)
سلائیڈ ہمیشہ صاف اور درست بنائیں
ڈایاگرام neat اور labeled ہو
رٹا نہ لگائیں، concept سمجھیں
Viva کے لیے basic definitions یاد کریں
2 weeks ago | [YT] | 5
View 0 replies
Maths CR
*میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں کسی بھی مضمون میں فیل ہونے والے طلبہ کے لیے چانسز میں اضافہ کر دیا گیا ہے اب طلبہ چار سال میں چھ دفع امتحان میں شرکت کر کے سپلی کو کلیئر کر سکتے ہیں*
2 weeks ago | [YT] | 6
View 0 replies
Maths CR
پیارے نہم کلاس کے طلباء، کل آپ کا انگلش کا پیپر ہے۔ اس دفعہ سلیبس بھی نیا تھا، کوئی پرانے پیپرز یا مکمل رہنمائی موجود نہیں تھی۔ آپ پہلی بار بورڈ امتحان دے رہے ہیں، اس لیے گھبراہٹ ہونا فطری بات ہے، مگر یاد رکھیں محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔ ان شاء اللہ آپ سب کا پیپر اچھا ہوگا اور اللہ پاک آپ کی محنت سے بڑھ کر کامیابی عطا فرمائے گا۔ دل مضبوط رکھیں، اعتماد سے جائیں اور بہترین کوشش کریں۔
3 weeks ago | [YT] | 5
View 0 replies
Maths CR
`All Practical Exams Alert`
Grade 10th practical Exam 2026
*محترم طلبہ*
جو آپ پریکٹیکل کے 30 نمبر پہلے سفارش سے لگوا لیتے تھے، اب وہ میرٹ پر لگیں گے۔
آپ کا پریکٹیکل والا پیپر بھی اب بورڈ کو جائے گا اور وہیں سے چیک ہو کر نمبر دیے جائیں گے۔
پہلے جو سر پریکٹیکل لینے آتے تھے، وہی نمبر لگا دیتے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
پریکٹیکل لینے والا صرف پریکٹیکل کاپی کے نمبر اور زبانی (وائیوا) کے نمبر خود لگا سکے گا،
جو کل ملا کر 8 نمبر بنتے ہیں۔
باقی 22 نمبر انہی اساتذہ کے پاس ہوں گے جو پیپر چیک کریں گے۔
اس لیے اپنی کاپی خود بنائیں اور تیاری کریں تاکہ آپ پریکٹیکل ایکسپیریمنٹ خود کر سکیں۔
3 weeks ago | [YT] | 5
View 0 replies
Load more