Some Different Taste

Explore the beauty of Pakistan through mountains, valleys, rivers, roads and breathtaking natural landscapes. 🏔️🇵🇰

Join us on scenic road trips and journeys as we discover beautiful tourist destinations, hidden places, mountain roads, peaceful valleys, changing weather and unforgettable views across Pakistan.

From Naran and Kaghan to Murree, Nathia Gali, Hunza, Swat, Gilgit and beyond — experience the beauty of Pakistan, one journey at a time. 🚗🏔️🌧️

Subscribe and join us as we explore Pakistan’s most beautiful places and travel destinations.



Some Different Taste

تم جب چاہو محکمہ موسمیات کی تمام پیشگوئیوں کو جُھٹلا کر فقط اپنے ہنسنے سے موسم بدل سکتی ہو۔ ۔

1 month ago | [YT] | 2

Some Different Taste

اگست کی پہلی شام
اور ساون کے رنگ

1 month ago | [YT] | 3

Some Different Taste

موسم کی خبریں 🌩️

دوستو! ملک کے طول و عرض میں بارشیں جاری ہیں، دو دن پہلے تک جو شدید حبس تھا اس سے جان چھوٹ چکی ہے، یکایک گہرے بادل آتے ہیں اور دن میں رات کا منظر بن جاتا ہے، لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ اور ناروال سائیڈ پر تو زبردست بارشیں ہوئی ہیں، دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی شروع ہونے کو ہے، آج اے سی چلانے کا دل نہیں کر رہا، بالائی علاقوں میں مزید تیز بارشیں اور لینڈ سلائڈنگ متوقع ہے، کئی ایک پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں سے تہہ و بالا ہو چکی ہیں، نئے نویلے جوڑے قراقرم کے پہاڑی سلسلے دیکھنے کے پروگرام بنا رہے ہیں، زیادہ جذباتی جوڑے کے ٹو اور ناننگاپربت کی چوٹیاں سر کرنے کو بے تاب ہیں، ان سب جوڑوں سے میری گزارش ہے کہ فی الحال ان چوٹیوں کا رخ نا کریں، وہاں سیلابی ریلے اچانک آتے ہیں اور سب کچھ ساتھ لے جاتے ہیں، گھر کی چھت پر چائے کی کیتلی اور چولہا رکھیں، بارش میں چائے بنا کر بیگم کو پلائیں اور ساون کو انجوائے کریں۔
خوش رہیں، لوو یو آل

ایڈمن طیب شیخ

1 month ago | [YT] | 0

Some Different Taste

لوگ پتا نہیں کیوں گھوڑوں اور جیپ پر بیٹھ کر فیری میڈوز اور سیف الملوک کے ٹریک کا سفر کرتے ہیں، یہ بالکل بے تکی سی بات ہے، اگر آپ وہاں کے حسین مناظر حقیقی طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہئیے کہ پیدل ٹریک پر سفر کریں، تین چار گھنٹے پیدل چڑھائی کے بعد جب آپ چوٹی پر پہنچیں گے تو اس کا سرور ہی الگ ہو گا، سیف الملوک پر خیمہ لگا کر رات گزاریں، اگلے دن جھیل سے مچھلیاں پکڑیں، اور آس پاس پہاڑوں پر چڑھنے کی کوشش کریں اور شام کو نیچے اتر کر ہوٹل واپسی کی راہ لیں۔ 😅

1 month ago | [YT] | 3

Some Different Taste

دوستو! اس وقت گلیات، مری اور ناران کی طرف بہت زیادہ رش ہے، ہوٹلز بھر چکے ہیں، جو لوگ مناسب بجٹ کے ساتھ آج کل سیاحت کے لئے نکلنا چاہتے ہیں انہیں چاہئیے کہ یہ غلطی ہرگز نا کریں، دس پندرہ دن پہلے جو کمرہ دس ہزار میں ملتا تھا وہ کمرہ اب بیس سے پچیس ہزار میں مل رہا ہے، البتہ موسم کے نظارے دلکش ہیں، جو لوگ رش میں انجوائے کرتے ہیں ان کے لئے یہ وقت سیاحت کے لئے بہترین ہے، اور جو لوگ میری طرح رش کو اوائڈ کرتے ہیں انہیں چاہئیے کہ اگست کے آخر میں جائیں، اس وقت نتھیا گلی، مری اور ناران میں ہوٹل ڈھونڈنا بہت زیادہ مشکل ہو چکا ہے، اور کمرے اتنے مہنگے ہیں جتنے میں آپ کی سیاحت کا پورا بجٹ خرچ ہو جائے گا، لہذا گھر میں رہیں اور ساون کی بارشیں انجوائے کریں۔ ☔
اگر آپ میں سے کوئی اس وقت سیاحتی مقامات پر موجود ہے تو وہاں کے تازہ حالات ضرور کمینٹ میں لکھے۔ 😊
ایڈمن طیب شیخ

1 month ago | [YT] | 1

Some Different Taste

ساون کی بارش کا انتظار کر رہے ہیں؟ 😅☔

1 month ago | [YT] | 1

Some Different Taste

نتھیا گلی اور مری کا موسم آج کل ناران اور گلگت سے زیادہ رومانوی اور مسحور کن ہے، گہری دھند، نیچے نیچے بادل، نئے شادی شدہ جوڑے تو وہاں جا کر سگنل نا آنے کے بہانے سے فون ہی بند کر دیتے ہیں، یہ رومانوی موسم جولائی میں اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے، وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی بھی اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے، لیکن وہاں پر کچھ لوگ ایسے کام بھی کرتے ہیں مثلا بڑے پتوں کا چھوٹا سا گلدستہ سا بناتے ہیں، اس میں بالکل کھٹے آلوبخارے رکھ کر اسے میٹھی چیری کے نام سے سیاحوں کو بیچتے ہیں، دیکھنے میں لگتا ہے کہ اچھی خاصی چیری ہو گی، لیکن جب سیاح اسے کھانا شروع کرتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ اس میں صرف اور صرف دو یا تین چھوٹے اور فل کھٹے آلو بخارے ہیں اور باقی نچلے حصے میں پتے بھرے ہوتے ہیں۔ بہرحال جو بھی کہیں لیکن وہاں کے موسم کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ 🥰

1 month ago | [YT] | 5

Some Different Taste

موسم کی خبریں 🌩️

دوستو! کل پرسوں کی بارش کے بعد حبس لوٹ آیا ہے، اگلے دو تین دن موسم گرم مرطوب رہنے کا ہی امکان ہے، اس دوران ملک میں مون سون کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہوں گی اور دوسری طرف سے بلند پہاڑوں کی طرف سے مغربی ہوائیں مون سون کی ہواؤں کو طاقت فراہم کریں گی، یوں پھر ساون کا رنگ جمے گا، 20 جولائی کے قریب قریب بارشیں شروع ہوں گی، گلگت سے کراچی تک پورے ملک کے طول و عرض میں زبردست بارشیں شروع ہوں گی، شمال مشرقی پنجاب، وسطی اور شمالی پنجاب کے کچھ شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، شہروں کی سٹرکیں تلاب کا منظر پیش کریں گی لیکن پچھلے سال جیسے سیلاب وغیرہ کا امکان موجود نظر نہیں آرہا، پہاڑی علاقوں میں گلیشئیر وغیرہ پگھلنے اور تیز بارش سے پی ایم ڈی نے سیلابی صورتحال کا امکان ظاہر کیا ہے، لہذا مون سون میں ان علاقوں میں سفر کرنے کی بجائے گھر کی چھت پر ساون انجوائے کریں، بارش میں اپنے رشتہ داروں کی دعوت چھت پر کریں، آندھی، بارش اور دھنک کے رنگ قریب ہیں، تیاری شروع کریں۔ ☔

1 month ago | [YT] | 3

Some Different Taste

تیری بانہوں میں سمٹ کر اب
ساون بیتانے کو جی چاہتا ہے

1 month ago | [YT] | 4

Some Different Taste

مون سون نے اپنے جلوے دکھانا شروع کر دئیے ہیں، کل رات جنوبی پنجاب اور آج دن بھر بالائی، شمالی، وسطی اور شمال مشرقی پنجاب میں جل تھل ایک ہو رہا ہے، اس وقت لاہور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش جاری ہے، ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، موسم بہت خوشگوار ہے، ناران اور گلیات میں موسم ناقابل یقین حد تک رومانوی ہو چکا ہے۔

2 months ago | [YT] | 3