اللّٰہ باقی من کل فانی


sunehribaatein

*‏دوبارہ سے کھِل کر لوگوں کو ثابت کیجئے, کہ مرجھانا صرف کہانیوں کی خرافات ہے۔🌼*

*🌼اللّٰہ سے محبت کیجئے 🌼*
*🌸خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں💗*

3 months ago | [YT] | 0

sunehribaatein

*سورۃ یوسف مثال ہے*
*"کچھ چیزیں لمحوں میں نہیں دی جاتیں وہ اکثر صدیوں کے لیے تمہارا حصہ لکھ دی جاتی ہیں"🩶🍃*

*اللہ کریم فرماتے ہیں:*
*سب کچھ چھوڑ کر مجھ پر اندھا اعتماد کر لو, یقین کرو میں اپنے وعدوں کا بڑا سچا ہوں....🥀🤍*

5 months ago | [YT] | 1

sunehribaatein

’’ممکن ہے وہ ملازمت جس کا آپ انتظار کر رہے ہیں، دیر سے ملے، وہ شادی جس کی آپ آرزو رکھتے ہیں مؤخر ہو جائے، یا وہ علاج جس کی آپ امید رکھتے ہیں دیر سے حاصل ہو، لیکن یقین رکھیں کہ آپ کا اجر اللہ تعالی کے پاس کبھی مؤخر نہیں ہوتا، اور آپ کا اپنے رب پر حسنِ ظن رکھنا ضائع نہیں جاتا، اور آپ کا صبر اور اپنے رب سے ثواب کی امید رائیگاں نہیں جاتی۔
جتنا زیادہ صبر کریں گے، اتنی جلدی آسانی آئے گی، اور ہو سکتا ہے جو چیز آپ کھو چکے ہیں، اللہ تعالی نے آپ کے لیے اس سے بہتر مقرر کر رکھی ہو۔
ہمیشہ اس کے سچے وعدے کو یاد رکھیں؛ ’’بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔‘‘، تو تنگی جتنی بھی لمبی ہو، اس کے بعد آسانی ضرور آتی ہے، اور رات جتنی بھی اندھیری ہو، اس کے بعد صبح کا اجالا ضرور آتا ہے۔‘‘
(شیخ صالح عبد الکریم وفقہ اللہ)

5 months ago | [YT] | 1

sunehribaatein

*تکلیفیں آپ کو یہ سکھائیں گی کہ اللّٰہ کے سوا آپ کا کوئی نہیں ہے*🫶🏻🎀

*`حَسْبُنَـا اللّٰـہُ وَنِعْـــمَ الْوَكِيْلُ`*

*ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے.*🌙🌸

5 months ago | [YT] | 1

sunehribaatein

"سلامتی ہو ہر اس شخص پر جس نے صحیح وقت پر کوئی ایسا لفظ کہا جس سے مسکراہٹ آئی یا کسی کو تسلی دی گئی۔"دوسروں کے لئے آ سانیاں پیدا کرنا اس کی مسکراہٹ کا سبب بننا اس کے دل کا بوجھ ہلکا کر دینا بھی نیکی ہے۔اور اگر آپ ایسے لوگوں میں شامل ہیں تو یقین جانیں آ پ بہت خوش قسمت ہیں 🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰

🌼🌼🌼🌼🌼

5 months ago | [YT] | 1

sunehribaatein

"کچھ لوگ خوبصورت جگہوں کے متلاشی رہتے ہیں اور کچھ لوگ جہاں بیٹھیں وہ جگہ خوبصورت بن جاتی ہے۔"

آپ بھی خوبصورت بن سکتے ہیں. اپنے رویے سے، نرم الفاظ سے، لہجے کی خوبصورتی سے، معاف کر دینے سے، میٹھے بول بولنے سے

5 months ago | [YT] | 1

sunehribaatein

*بعض المشاعر تحتاج الي رفيق لا يخذل*
*صديق لا يوجع،روح تظل معك ولا تمل منك*

"کچھ جذبات ایسے ساتھی کیلئے ہوتے ہیں جو آپکو مایوس نہ کرے ایسا دوست جو درد نہ دے ایسی روح جو سائے کی طرح بغیر اکتائے ساتھ رہے" ⃟✤

┉┄┄┈•●◦●◦ೋ•◦❥🫀•●◦●ೋ┄┄┈┉

6 months ago | [YT] | 1

sunehribaatein

*جینے کیلئے مسلسل مہینے یا سال درکار نہیں ہوتے۔۔۔*
*کچھ انمول لمحے ہوتے ہیں ,,,*
*عزیز ساعتیں ہوتی ہیں...*
*جو سالوں سے زیادہ خوشیاں دے جاتی ہیں!!!*
*بس انہیں سنبھال کے رکھیں؛؛؛*

6 months ago | [YT] | 1

sunehribaatein

ہر کوئی آپ کو اپنی فطرت کی عینک سے دیکھتا ہے۔!
لہٰذا یہ توقع نہ رکھیں کہ شریر آپ کو پاکیزہ، کنجوس آپ کو سخی، یا منافق آپ کو ایماندار دیکھے گا۔ اور اگر آپ کا سایہ کچھ لوگوں کو ٹیڑھا لگتا ہے تو پریشان نہ ہوں۔
کیونکہ ہر کوئی دوسروں کو اپنی فطرت کی عینک سے دیکھتا ہے۔!

🍁🍁

6 months ago | [YT] | 2

sunehribaatein

جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر نکلتا رہے گا آپ پر زوال نہیں آسکتا ۔۔ خیر مطلب خشک پودوں کو پانی ، شجر کاری ، ایک پلیٹ کھانا ، کچھ پیسے ،دکھ میں دالاسہ، خوشی میں بلا حسد مبارک باد ، پرندوں کو دانہ ،حشرات کی خوراک اور ان جیسی چھوٹی چھوٹی باتیں جن کی وجہ سے لوگوں میں خوشیاں بانٹی جاسکتی ہیں...

6 months ago | [YT] | 2