Azfar Mansoor Official channel
Azfar Mansoor official
Channel ki ibtida 5/ 7/202
تعارف چینل
🌷لفظ اظفر یوٹیوب چینل🌷
جس طرح یہ نام آپ کے لئے حیرت انگیز تعجب زدہ ہے بالکل اسی طرح اس چینل کا کام بھی بہت نرالا ہے،
اس چینل کے ذریعے کئی اہم کام کی تکمیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جیسے ماہنامہ میگزین "ملبئہ زیست" کی اشاعت "یونائیٹیڈ طلباء کمیٹی" کے امور،
اس چینل کی ٹیم کے ذریعے ہر سنیچر کو ایک ہفتہ واری اسپیشل پروگرام "نایاب معلومات" کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کئی طرح کے عالمی اسلامی جغرافیائی دنیاوی غرض کہ ہر طرح کی چیزیں پیش کی جاتی ہیں،
اور اس چینل کا دوسرا پروگرام اسپیشل "آپریشن" ہے، جسکے ذریعے ملک میں غیر ذمہ دارانہ بیان و تعصب نفرت پر مبنی بیان کا آپریش کیا جاتا ہے،
اور اس چینل کا تیسرا خاص پروگرام "بزم شعر و ادب" ہوتا ہے جس میں نعت نظم وغیرہ پیش کی جاتی ہیں،
*نوٹ،،، اگر آپ کو ہمارا یہ کام پسند آتا ہے تو ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اس چینل کو سبسکرائب اور اپلوڈ ہونے والے ہرطرح کے مواد کو شئیر کرنے میں ہمارا تعاون ضرور کریں
Azfar Mansoor
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
4 weeks ago | [YT] | 7
View 0 replies
Azfar Mansoor
بظاہر دیکھیں تو یہ ماہ و سال کا بدلنا کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ مگر جب غور کریں تو معلوم چلے گا کہ محسوسات کی پوری دنیا بدل ہوچکی ہے۔
1 month ago | [YT] | 6
View 0 replies
Azfar Mansoor
گزشتہ چھ سات دنوں سے شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کا سفر نامہ "جہان دیدہ" زیر مطالعہ ہے۔ یہ میری ان پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے جس سے شناسائی کو سال دو سال نہیں بلکہ مکمل آٹھ سال گزر چکے ہیں، اول مرتبہ یعنی ثانویہ ثانیہ یا ثالثہ میں اس سے میرا تعارف یوں ہوا تھا کہ رفیق درس فرحان وسیم نے اس مطالعہ کیا اور اس سے منتخب شدہ تعبیرات، اصطلاحات، معلومات، اشعار، الفاظ و معانی وغیرہ کو کاپی پر نقل کرنے کے لئے مجھے دیا۔ جب کتاب ہاتھ آئی تو متعینہ کام کیا کرتا بس ادھر ادھر سے پڑھنا شروع کر دیتا اور اس کے سحر میں گرفتار ہو جاتا۔ مگر پھر موصوف رفیق درس کا اصرار بڑھتا تو لکھنا شروع کرتا۔ اس طرح کئی ماہ گزر گئے مگر کام مکمل نہیں ہوا اور انہوں نے کتاب واپس لے لی۔ شاید کتب خانہ میں جمع کرانی ہوگی۔ اس دور میں کتابیں پڑھنے کا تو شوق تھا مگر خریدنے کا نہیں۔ بھائیوں کے ذریعے جو کتابیں وراثت میں ملی تھیں انہیں ہی پڑھ کر وقت گزرتا گیا۔ مگر جہان دیدہ سے کسی طرح فرار ممکن نہیں رہا۔ تھک ہار کر دو سال قبل یہ مکتبہ ندویہ سے حاصل کی اور اب بتوفیق الہی اس کا مطالعہ شروع کر دیا۔ ممکن ہے آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہو کہ جب اتنی ہی پسندیدہ کتاب تھی تو یہ آٹھ سال کی طویل مدت تک انتظار کس بات کا ؟ تو اس کا پیشگی جواب یہ ہے کہ اس کی ضخامت تقریباً چھ سو صفحات کی ہے، اس لیے جب بھی پڑھنے کو اٹھایا تو دل نے پکارا کہ کتاب مکمل پڑھ کر چھوڑو گے بس ایسے ہی ؟ چونکہ کتابوں کے ساتھ اکثر ایسا معاملہ ہوتا ہے کہ جس کتاب کو آپ پڑھ رہے ہیں اگر کسی وجہ سے اسے درمیان میں چھوڑ دیا تو پھر وہ کتاب بوسیدہ تو ہو جاتی ہے مگر دوبارہ پڑھنے کی توفیق نہیں ملتی، اسی ڈر سے اسے ایسے وقت و حالات پر مؤخر کرنا بہتر تھا جب اسے اگر شروع کیا جائے تو مکمل کئے بغیر کوئی چارہ کار بھی نہ ہو۔
مفتی صاحب کا یہ سفر نامہ سفر نامہ کم اور معلومات کا خزانہ زیادہ ہے، تمام مقامات کا تفصیلی تعارف، تاریخی حیثیت، اہمیت وغیرہ روایات کی روشنی میں بیان کرتے ہیں جس سے مصدقہ معلومات بھی ملتی ہے اور بالیقین شواہدات بھی۔ چونکہ مفتی صاحب محقق و محدث بھی ہیں تو ان کے لکھنے کا انداز واقعات کی ثقاہت وغیرہ پر بحث بھی اسی طرز کی کی ہے۔ جہان دیدہ پڑھ کر کوئی دید جہان کو نکلے تو وہ خستہ حال عمارات کو صرف بنظر حسرت نہیں دیکھے گا بلکہ اس کی نوحہ گری بھی محسوس کرے گا، بلند و بالا عمارتوں اور مساجد کی میناروں سے بلند ہوتی داستانِ دل گرفتہ بھی سنے گا۔
ابھی فی الحال اس کا مطالعہ جاری ہے، اس دنیائے فانی میں کیسے کیسے انقلابات آئے اس کی فلم چل رہی ہے۔ نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ اللہ حضرت شیخ الاسلام صاحب کو اس قیمتی سرمایہ کو مرتب کرنے کے عوض میں جزائے خیر عطا فرمائے ۔
اظفر منصور
15/05/2026
2 months ago | [YT] | 15
View 0 replies
Azfar Mansoor
امت مسلمہ پر چہار سمتوں سے پے در پے جن مصائب و مشکلات کا سامنا ہے بظاہر اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، مگر اس کے باجود ہلال عید کی آمد نے ہمارے دلوں میں امن و سکون کی جو امید جگائی ہے یہی ہمارے ایمان کی شان و پہچان ہے۔
اس لیے اس عید کو تمام مسرتوں کے ساتھ سیلبریٹ کریں اور خدا کی عنایتوں نوازشوں کی بارشوں سے خود کو نہال کر لیں۔
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
عیدکم سعیدکم مبارکم
اظفر منصور
3 months ago | [YT] | 8
View 0 replies
Azfar Mansoor
یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
Ye video zarur dekhen
9 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Azfar Mansoor
Ham ne gujrat files Antony of cover up book ka review kiya he. Aap sab zarur dekhen
9 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Azfar Mansoor
یہ ویڈیو ضرور دیکھیں
10 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Azfar Mansoor
رعنا ایوب ملک کی ایک نامور صحافی ہیں۔ ان کی دستاویزی کتاب کا مطالعہ مکمل ہوا۔ جلد ہی ان شاءاللہ اس پر تاثراتی ویڈیو ہمارے دوسرے چینل Azfar Mansoor insights پر آپ دیکھ پائیں گے۔ ان شاءاللہ
چینل لنک @azfarmansoorvlogs
youtube.com/@azfarmansoor?si=oeqOCnF_I63W3Ny9
10 months ago | [YT] | 16
View 0 replies
Azfar Mansoor
قرآن مجید میں مشرکین کو نجس کہا گیا ہے تو اس نجس کا مطلب و حکم کیا ہے ؟
جواب! یہ نجس نجس العین نہیں ہے بلکہ یہاں مراد دل و اعتقاد کی گندگی اور طریق جاہلانہ و مفسد و ناپاک اخلاق و اعمال اور عبادات و معاملات مراد ہیں۔
اس حکم نجس کے ساتھ قرآن مجید میں وہیں پر نجس مشرکوں پر مسجد حرام میں دخول پر پابندی لگائی چناچہ اس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص اس نجاست کے ساتھ حدود حرم میں حج و عمرہ نیز مراسم جاہلیہ و عبادت وغیرہ نہیں کر سکتا۔
امام شافعی رحمہ اللہ کا قول یہ ہے کہ اس آیت کی روشنی میں مشرکین مسجد حرام میں جا ہی نہیں سکتے۔
امام مالک رحمہ اللہ کی رائے ہے کہ اس ہیئت میں تمام مساجد میں داخلہ ممنوع ہے، امام مالک کی یہ رائے صحیح نہیں ہے کیونکہ مشرکین کو مسجد نبوی میں آنے دینے کا عمل احادیث میں موجود ہے۔
مستفید! تفہیم القرآن از علامہ سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ
اظفر منصور
10 months ago | [YT] | 7
View 0 replies
Azfar Mansoor
قرآن مجید سورۃ التوبہ آیت نمبر 58 میں اللہ تعالی نے منافقوں کی ایک خصلت یہ بتائی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نظام زکوۃ پر خوب تنقیدیں کرتے ہیں اور جملے کستے ہیں مگر جب اسی زکوۃ سے انہیں کچھ دے دیا جاتا ہے تو وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر نہیں دیا جاتا ہے تو اپنی عادت کے موافق برائی کے ساتھ ناراض ہو جاتے ہیں۔
اس ایت پر غور کرتے ہوئے اگر ہم اپنے زمانے کا جائزہ لیں تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے ہمارے درمیان بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو کسی ادارے، تنظیم، شخص، شخصیت یا نظام پر پہلے پہل تو خوب تنقیدیں کرتے ہیں، طعنے دیتے ہیں، برائیاں بیان کرتے ہیں لیکن جب انہی اداروں سے، انہیں شخصیات کی جانب سے، اسی نظام سے کچھ ملنے لگتا ہے تو زبان یک لمحے ہی بدل جاتی ہے، خیالات بدل جاتے ہیں، انداز بیان بدل جاتا ہے، گفتگو کا معیار جملوں کا وقار اور مثبت و منفی کا بیان بھی شروع ہو جاتا ہے۔
اظفر منصور
10 months ago | [YT] | 6
View 0 replies
Load more