Furkan Haddi Teach


𝐖𝐞𝐥𝐜𝐨𝐦𝐞 𝐭𝐨 𝐌𝐲 𝐘𝐨𝐮𝐭𝐮𝐛𝐞 𝐂𝐡𝐚𝐧𝐧𝐞𝐥

𝐌𝐲𝐬𝐞𝐥𝐟 Furkan Haadi Teach.
Furkan Haadi programmer, graphics designer, Internet marketer, and trainer. During his 2 decades-long periods of time, he was able to train over 10K students to start their computer professional careers. He has helped several students stuck between study and career and guided them in the right direction. His past students include some digital marketers, programmers, freelancers, owners of software companies, and SEO specialists.
He has helped several students stuck between study and career and guided them in the right direction. His past students include some digital marketers, programmers, freelancers, owners of software companies, and SEO specialists.

1.𝐆𝐮𝐞𝐬𝐭 𝐏𝐨𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠 & 𝐋𝐢𝐧𝐤 𝐁𝐮𝐢𝐥𝐝𝐢𝐧𝐠 Skill
2.𝐂𝐨𝐧𝐭𝐞𝐧𝐭 𝐖𝐫𝐢𝐭𝐢𝐧𝐠 Skill
3.How to sell Your 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞
4.How to become a 𝐁𝐥𝐨𝐠𝐠𝐞𝐫
For More Info: +923046005481 +923269081205



Furkan Haddi Teach

اب جھنگ میں بھی ہوگی ان لائن ارننگ جنگ والوں کے لیے سپیشل افر اب اپ کو دور نہیں جانا پڑے گا

2 years ago | [YT] | 7

Furkan Haddi Teach

بہترین اسلامی اقوال و حکایات ضرور پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی ضرور شئیر کریں - حکمت اور دانائی کی باتیں


 "جب تم کسی کے بارے میں برا خیال رکھو تو اسے مت بولو، کیونکہ شیطان ایک چھوٹی چنگاری کو بڑی آگ میں بدلنا 

پسند کرتا ہے۔"


"دعا ایک حیرت انگیز تبادلہ ہے۔ آپ اپنی پریشانیاں اللہ کے سپرد کرتے ہیں، اور وہ اپنی نعمتیں آپ کے حوالے کر دیتا ہے۔"


"صبر کرو، بے شک مشکل کے ساتھ آسانی آتی ہے۔" (قرآن 94:6)


"اللہ کی تدبیر پر بھروسہ رکھو یہاں تک کہ جب تم اسے نہ سمجھو۔"


"اللہ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو دوسروں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔"


"اچھا کرو اور بھلائی تمہارے حصے میں آئے گی۔"


"انسان کی اصل خوبصورتی اس کے کردار اور عمل میں ہے۔"


"کسی شخص کی دولت اس بات سے نہیں کہ اس کے پاس کتنی ہے بلکہ اس سے ناپی جاتی ہے کہ وہ کتنا دیتا ہے۔"


"آپ کی زندگی آپ کے اعمال کا عکس ہے، لہذا ہر دن بہتر بننے کی کوشش کریں۔"


"اپنے دل کو حسد اور حسد سے پاک رکھو، کیونکہ یہ روح کو زہر دیتے ہیں۔"


’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس کے اخلاق اور اخلاق سب سے اچھے ہوں‘‘۔


"آسانی کے وقت اللہ کو یاد کرو، وہ تمہیں مشکل کے وقت یاد رکھے گا۔"


"دوسروں کو معاف کرو، اللہ تمہیں معاف کر دے گا۔"


"اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

2 years ago | [YT] | 12

Furkan Haddi Teach

حکیم لقمان کسی جنگ کے دوران گرفتار ہوئے اور انھیں ایک بازار میں کسی امیر تاجر کے ہاتھوں بیچ دیا گیا۔ وہ سیاہ فام تھے اور شکل و صورت اور حلیے سے بہت سادہ نظر آتے تھے جب کہ دوسرے غلام خوب صورت اور اچھی شکل و صورت کے مالک تھے۔

اس حکایت کو آگے بڑھانے سے پہلے بتاتے چلیں کہ تفسیر ابنِ کثیر کے مطابق، حضرت لقمان، سوڈان کے نوبی قبیلے کے ایک حبشی تھے، لیکن بلا کے نیک، عابد و زاہد اور دانا شخص تھے۔ عرب میں وہ ایک غلام کی حیثیت سے آئے تھے۔

جس شخص نے انھیں خریدا تھا، اس کے دوسرے خوب صورت غلام ہمیشہ لقمان کا مذاق اڑایا کرتے اور اپنے مالک سے ان کی جھوٹی شکایتیں کرتے۔ ان کا مقصد لقمان کو تنگ کرنا اور اذیت پہنچانا تھا۔ لیکن لقمان خاموشی سے اپنا کام کرتے رہتے اور مالک کے آگے شکایت نہیں کرتے۔


یہ بات سارے غلاموں کے لیے باعثِ رشک ضرور تھی کہ لقمان زندگی اور اپنے فرائض سے متعلق ہمیشہ حکمت اور دانائی کی باتیں کرتے تھے اور سننے والے دنگ رہ جاتے۔ شاید اسی وصف نے دوسرے غلاموں کو حسد میں بھی مبتلا کردیا تھا۔ وہ ان سے فہم و فراست اور دانائی میں تو بڑھ نہیں‌ سکتے تھے اور نہ ان کا جوہر چھیننے پر قدرت رکھتے تھے۔ اس لیے اپنا دل خوش کرنے کو حضرت لقمان کو تکلیف دیتے رہتے۔

ان کا آقا پھلوں کے باغات کا مالک تھا۔ لقمان بھی اکثر دوسرے غلاموں کے ساتھ باغ سے پھل توڑنے کے لیے جاتے تھے۔ دوسرے غلام خیانت کے عادی تھے۔ وہ بہت سے پھل وہیں کھا جاتے تھے جب کہ لقمان اسے حرام سمجھتے تھے کہ مالک کی اجازت کے بغیر اس کا مال کھایا جائے۔ ایک مرتبہ مالک کو کسی نے بتایا کہ غلام ان کی اجازت کے بغیر بہت سے پھل کھا جاتے ہیں اور پوچھنے پر سب نے اس کا الزام لقمان کے سر تھوپ دیا۔ آقا لقمان پر بگڑ گیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب لقمان نے اس بارے میں صفائی دی۔ انھوں نے کہا، اے آقا میں نے آج تک امانت میں خیانت نہیں کی، ہمیشہ سچ بولا اور میں جانتا ہوں کہ بے ایمان شخص کی بخشش نہیں ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ ہم سب غلاموں کا امتحان لیں، وہ اس طرح کہ سب کو پیٹ بھر کر گرم پانی پلائیں، آپ خود گھوڑے پر سوار ہو کر جنگل کی طرف روانہ ہوں اور غلاموں کو اپنے گھوڑے کے ساتھ ساتھ دوڑنے کا حکم دیں، اس طرح سچ اور جھوٹ سامنے آجائے گا۔

حضرت لقمان کے مالک نے کچھ سوچ کر ہامی بھر لی۔ ایک روز جب لقمان سمیت دوسرے غلام باغ سے لوٹے تو مالک کے حکم پر سب کو گرم پانی پینا پڑا اور پھر آقا نے کہا کہ وہ اس کے گھوڑے کے ساتھ دوڑیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تھوڑی دور جا کر سب ایک ایک کر کے قے کرنے لگے۔ جس نے جو کچھ کھایا تھا سب باہر آگیا۔ اس طرح غلاموں کا جھوٹ آقا پر کھل گیا۔ صرف لقمان کے پیٹ سے وہی باہر نکلا جو ان کی معمول کی غذا تھی۔

مالک نے حضرت لقمان کی دیانت داری اور سچائی کو تسلیم کرلیا اور ان سے معافی مانگتے ہوئے گھر کا سارا انتظام ان کے سپرد کردیا اور انھیں غلاموں کا سردار

2 years ago | [YT] | 9

Furkan Haddi Teach

نماز اور ذکر: روزانہ نماز پڑھیں اور اللہ کی یاد میں زکر کریں۔

صدقہ اور خیرات: دینی معیشت کے لیے صدقہ دیں اور محتاجوں کی مدد کریں۔

محبت اور معاشرت: دوسروں کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بنائیں۔

اخلاص اور صبر: اپنے کاموں میں اخلاص دیکھائیں اور مصیبتوں کے وقت صبر کریں۔

تعلیم اور علم: دینی علم حاصل کریں اور دیگرین کو بھی تعلیم دیں۔

یہ چند نکات ہیں جو ایک شخص کو دینی زندگی میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

2 years ago | [YT] | 8

Furkan Haddi Teach

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ 10 برس رہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان10 برسوں میں کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھے نہیں ڈانٹا۔ایک واقعہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا۔ میں بچوں کے ساتھ کھیل کھود میں لگ گیا، اس کے باوجود بھی نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھے نہیں ڈانٹا۔ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ ”اپنی اولاد کے ساتھ نرمی برتو اور ان کی بہتر تربیت کرو“۔
اس حدیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کو اولاد کی بہتر تربیت کا حکم ارشاد فرمایا ہے اور اولاد کی تربیت اگر شعائر اسلام اور طرزِ نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کی گئی تو ان شاءاللہ اولاد کی دنیا وآخرت بھی سنورے گی اور اولاد مطیع فرمابردار اور خدمت کرنے والی بھی ہو گی۔ والدین کی طرف سے اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت والدین کے لئے صدقہ جاریہ اور ذخیرہ آخرت ہے۔

 نوٹ: ادارے کا قلمکار کے خیالات اور پیش کردہ مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں

2 years ago | [YT] | 14

Furkan Haddi Teach

کسی کو جیتا کیسے جاتا ہے ؟"

"اپنا دل ہار کر"

"اور دل کیسے ، ہارا جاتا ہے "

"اپنی ذات کومٹی میں ملا کر "

"اور اگر تب بھی وہ نہ ملے جس کی تمنا ہو تو ؟"

"تو صبر کر لیا جاتا ہے میری دیہی ! الله کسی کو ریاضت کو رایگاں نہیں کرتا۔"


نمرہ احمد کے ناول بیلی راجپوتان کی ملکہ سے اقتباس

2 years ago | [YT] | 13

Furkan Haddi Teach

 

سازش یا تشدد کے مقابلہ میں اگر جوابی سازش اور تشدد کا طریقہ اختیار کیا جائے تو اس سے فریقین کے درمیان ضد بڑھتی ہے- نفرت اور انتقام کی نفسیات جاگتی ہے- ایک دوسرے کے درمیان وہ منفی جذبہ پیدا ہوتا ہے جس کو عام طور پر سبق سکھانا کہتے ہیں- اس طرح کے ماحول میں اصل مسئلہ مزید بڑھتا ہے- انتقام در انتقام کے نتیجہ میں ایک ایسی برائی کی صورت اختیار کر لیتا ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں-

اس کے برعکس صبر و تقوی کا طریقہ گویا منفی حالات کا جواب مثبت ردعمل سے دینا ہے- یہ تخریب کے جواب میں تعمیر کے اصول پر مسئلہ کو حل کرنا ہے- وہ دو طرفہ تشدد کو یک طرفہ بنا دیتا ہے- جب بھی کوئی فرد یا گروہ اس طرح صبر و تقوی کا طریقہ اختیار کرے تو وہ دو بات کو یقینی بنا لیتا ہے …………….. فریق ثانی کے حق میں ناکامی اور اپنے حق میں کامیابی-

 

2 years ago | [YT] | 13

Furkan Haddi Teach

 

صبر کا مطلب یہ ہے کہ جو کارروائی کی جائے وہ ردعمل کے تحت نہ کی جائے بلکہ مثبت غور و فکر کے ذریعے ٹھنڈے ذہن کی تحت کی جائے- تقوی یعنی گاڈ کانششنس اس بات کی ضمانت ہے کہ آدمی کس بھی حال میں انصاف سے نہ ہٹے، وہ جو کارروائی کرے وہ خدا کی مقرر کی ہوئی حدود کے اندر کرے- وہ خدا کے احکام کا پابند ہو، نہ کہ خود اپنی خواہشات و ترغیبات کا پابند-

 

2 years ago | [YT] | 12

Furkan Haddi Teach

Gbob guest post

2 years ago | [YT] | 10