Hum Awaz News Channel is a Pakistan-based news channel that provides viewers with current affairs, political news, entertainment, sports news, and other news-related content. The channel is known for its unbiased and professional reporting, and it has become a trusted source of news for viewers in Pakistan and around the world.
Hum Awaz News Channel was launched in 2018 with the goal of providing viewers with the latest news from Pakistan and around the world. The channel has a team of experienced journalists and news anchors who work tirelessly to bring viewers the most accurate and up-to-date news.


Hum Awaz News

توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا۔
احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
#humawaznews @humawaznews #everyone

2 years ago | [YT] | 0

Hum Awaz News

youtube.com/live/FD4EiNFyuiI - تلمبہ انجمن تاجر برادری کے چیئرمین خان سکندر خان کی اہم پریس کانفرنس صرف اور صرف ہم آواز نیوز پر

3 years ago | [YT] | 0

Hum Awaz News

تلمبہ شہر اور اس کا ہسپتال
2018 تک تلمبہ شہر میں جتنے بھی ایم این اے اور ایم پی ایز آۓ ان سب نے تلمبہ شہر پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ جب الیکشن قریب آتے تو یہ حضرات کبھی کبھار نظر آ جاتے اور ووٹ لینے کی خاطر دو چار گلیاں اور نالیاں پکی کروا دیتے اور باقی کام اپنے اگلے پیریڈ پر رکھ کر لوگوں سے ووٹ حاصل کرتے اور جب یہ لوگ اعوانوں میں پہنچ جاتے تو پھر انہیں کوئی یاد نہیں رہتا سواۓ چند ٹاؤٹ قسم کے لوگوں کے۔ پھر 2018 کے الیکشن آ گئے اور عوام نے اس دفعہ ہر مرتبہ جیتنے والے ایم این اے اور ایم پی اے کو ووٹ نہ دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز پیر ظہور حسین قریشی اور پیر عباس علی شاہ کو اپنے ووٹ کی طاقت سے جیتوا دیا۔ ان دونوں شخصیات نے دن رات ایک کر کے تلمبہ شہر کے اوپر توجہ دی اور بہت سے کام کرواۓ جن میں میری ناقص رائے کے مطابق سب سے بڑا کام تلمبہ شہر کے ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہے انہوں نے نہ صرف ہسپتال کو اپ گریڈ کیا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ یہاں پر ڈاکٹر حضرات بھی ہر وقت موجود رہیں۔ جہاں ان دونوں حضرات نے اپنی کوششیں کیں وہیں پر ہسپتال کے انچارج جناب ڈاکٹر آصف امام صاحب نے بھی انتھک محنت اور لگن سے اس بات کو یقینی بنایا کہ متعلقہ ڈاکٹر حضرات اپنی سیٹ پر ہر وقت موجود رہیں اور وہ مریضوں کا اچھی طرح علاج کریں۔ رات کو میرے بیٹے کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ رات کے 11:30 کا ٹائم ھو رہا تھا میں بہت پریشان ہو گیا کہ اس وقت تلمبہ شہر میں ڈاکٹر کا ملنا نہ ممکن سی بات ہے اور وہ بھی سرکاری ہسپتال میں۔ پہلے میں نے سوچا کہ اس وقت شاہد کوئی میڈیکل کھولا ھو۔ میں وہاں سے میڈیسن لے لیتا ہوں یہ سوچ کر میں نے بائیک نکالی پھر میرے ذہین میں خیال آیا کہ بیٹے کو ساتھ لے کر جاتا ھوں اور ہسپتال کا ایک چکر لگا لیتا ھوں یہ سوچ کر میں اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر جب ہسپتال پہنچا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہے گیا کہ رات کے تقریباً 11:45 کا ٹائم ہو رہا ہے اور ڈاکٹر صاحب اپنی سیٹ پر موجود ہیں انہوں نے تسلی سے چیک اپ کیا اور ہسپتال سے انجکشن دیا۔ میں ساری رات یہی سوچتا رہا کہ شاہد مجھے کوئی غلط فہمی ھو گئی ہے یہ سہولت تو بڑے شہروں میں ھوتی ہے اور خوشی بھی ھو رہی تھی کہ ہمارے شہر میں کم از کم ایمرجنسی ٹریٹمنٹ رات وقت دستیاب ہے جبکہ پہلے دن دو بجے کے بعد ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر میسر نہیں ھوتا تھا اور عوام کو پرائیویٹ کلینکس یا ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا تھا۔
کالم نگار: محمد عدنان مدنی جنجوعہ (ہم آواز نیوز)

3 years ago | [YT] | 0

Hum Awaz News

سابقہ وزیر اعلی گلگت پلتستان کا نا اہلی سے پہلے آخری خطاب

3 years ago | [YT] | 0

Hum Awaz News

کیا گلگت بلتستان سے پی ٹی آئی ختم ہو گئی؟؟؟

3 years ago | [YT] | 1