Wisdom and Laughter

Games. Joke. islamic knowledge


Wisdom and Laughter

Aoa

1 year ago | [YT] | 0

Wisdom and Laughter

آج گھر سے رخصت ہوتے وقت فاطمہ کو چند ہدایات دینے لگی تو وہ بولی مما موبائل میں ریکارڈ کردیں کیا ہدایات ہیں تو میں نے مسکرا کر کہا میسج کرونگی
آج اسکول میں داخل ہونے سے پہلے ہی راستے میں ہدایات لکھنے لگی کہ
فرج میں چکن ہے
وہ نکال لینا
واش کر کے رکھی تھی۔
ایک صاف برتن لے کر دھو لینا پہلے
پھر اس میں دہی وہ بھی فرج کے دروازے میں ہے نکال کر برتن میں ڈال لینا
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچہ ڈالنا
پھر اسمیں بریانی مصالحہ ہے وہ پیکٹ کھول کر دو چمچے ڈالنا پورا پیکٹ نہیں ڈالنا
پھر اس دہی میں مصالحہ ادرک لہسن مکس کر کے تلی ہوئی پیاز رکھی ہے وہ ڈاالنا دو چمچے پھرچکن ڈال کر مصالحے میں مکس کر لینا باقی کام میں آکر کرونگی
ایک بجے
ایک برتن میں چاول نکالنا دو گلاس ناپ کر
پھر اسکو پانی میں بھگو دینا
راستے بھر ذہن میں رہا کہ کر لیا ہوگا فاطمہ نے کیونکہ بابا بھی گھر میں ہی ہیں
گھر میں داخل ہوئ تو میں نہال ہی ہوگئ محترمہ برتن بھی دھو چکی تھیں میں نے خفگی دکھائ کہ کپڑے بھیگ رہے ہیں تمھارے اور پڑھائ بھی کی یا نہیں ۔۔۔خیر وہ جلدی سے چینج کرنے بھاگی اور میں دل ہی دل میں فاطمہ کی میرینیشن پر اسے سراہے بنا نہ رہ سکی۔بس جلدی سے چاول دھو کر چڑھائے اور تھوڑے بہت اور مصالحہ جات ڈالنے کے بعد بریانی دم دے دی
یقین کریں اتنے مزے کی بریانی بنی ہے الحمدللہ
فاطمہ کو سراہنا تو بنتا ہے نا 8 سال کی عمر میں بریانی کا مصالحہ بنا کر رکھ دیا۔جب سے محترمہ اتنی تعریفیں سن سن کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں ہیں ۔
آج اسکول میں کہی گئ اک بات کہ اسکول ایک باغ ہے اور اس باغ کے پھول اسکول کے طلبا وطالبات ہیں اساتذہ کو ہی انکی کانٹ چھانٹ کر کے انھیں سنوارنا ہوتا ہے انکی آبیاری کرنا استاد کا اولین فرض ہے۔اسی طرح میرا گھر میرا چھوٹا ساباغیچہ ہے میرے بچے اس باغیچے کے پھول جہاں مجھے اپنے بچوں کی بطور ماں تربیت کر کے انھیں معاشرے کا بہترین فرد بنانا ہے میری اللہ نے یہ زمہ داری رکھی ہے ۔یہ سوچ کر مجھے فاطمہ کی آج کی کارکردگی پر رشک آیا کہ یہ سب اللہ کی مدد کے بخیر ممکن ہی نہ تھا الحمدللہ ساتھ میں فاطمہ کی بنائ گئ بریانی کی تصویر ہے.
Sobia Sarfraz

1 year ago | [YT] | 2

Wisdom and Laughter

بابا یہ دکانیں تھی کیا ؟
آج جب میں اور ربعیہ مدرسہ کی وین کا انتظار کر رہے تھے۔ ربیعہ نے پوچھا بابا یہ دکانیں بند کیوں ہیں ۔۔۔ تو میں نے بات کو ٹالتے ہوے کہا بیٹا پہلے یہاں ایک اسٹیشنری اور پرچون کی دکان تھی اور برابر میں ویلڈنگ اور ساٸیکل والے کی دکان تھی ۔۔۔۔۔
روانی میں یہ باتیں تو کہ گیا لیکن ان دکانوں سے جڑی کٸ باتیں یاد اگٸ۔۔۔۔۔۔

وہ اشرف بھای اور احمد بھای کا اپنی ساٸیکلیں ٹھیک کرانا۔۔۔
وہ امی کا ہر مہینہ کسی نہ کسی بہانے پیسے دینا اور میرا بھاگ کر انہی دکانوں میں سے ایک دکان سے بچوں کا رسالہ "نونہہال خریدنا ۔۔۔
مجھے اشتیاق احمد کے ناول بہت پسند تھے خاص طور پر جمشید سیریز ۔۔۔ لیکن ابو کی طرف سے بالکل اجازت نہ تھی۔۔۔۔ اسلے خرید کر لانا تو بہت مشکل کام تھا۔۔۔ کسی نہ کسی دوست سے لے آتا۔۔۔ تو پڑھ لیتا ۔۔۔۔
ابو کی طرف سے صرف نسیم حجازي کی کتابیں ہی پڑھنے کی اجازت تھی۔۔۔۔۔
بعد میں ایک میری کلاس ٹیچر نے مجھے مولانا ابوالکلام آزاد کی کچھ چھوٹی کتابیں دی ۔۔۔ کچھ سمجھ میں ای اور کچھ نہیں۔ ۔۔۔۔
پھر اشرف بھای گرمیوں کی چھٹی میں تربیت گاھ لے گے جو اسلامی جمعیت طلبہ نے منعقد کی تھی۔۔۔۔ پھر تو ہم مولانا مودودی کی کتابوں کے اسیر ہوگے۔۔

ویسے یوں ہی سوچتا ہوں کہ مولانا مودودی جب حیدراباد کالونی آے ہونگے تو ضرور انہوں نے بھی یہ دکانیں دیکھی ہونگی۔۔ کیونکہ ممتاز جیولرز بالکل ان دکانوں کے سامنے ہے۔۔
اور بقول معراج الدین قریشی (بابو جی) ہم تو کچھ بھی نہ تھے جو کچھ تھے جماعت اسلامی کے حوالے سے وہ ممتاز صاحب تھے۔۔۔ کچھ عرصے جماعت اسلامی کراچی کے امیر بھی رہے ہیں۔۔۔۔ تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ موﻻنا کالونی آٸیں اور ممتاز صاحب کے پاس نہ آٸیں۔۔۔۔۔

1 year ago | [YT] | 4

Wisdom and Laughter

Today is men day #menday

1 year ago | [YT] | 0

Wisdom and Laughter

اردو کو ملا اقوام متحدہ کی زبان کا درجہ

1 year ago | [YT] | 1

Wisdom and Laughter

آپ بس اللہ کی مانتے جاٸے۔۔۔۔۔۔ بس پھر سکون ہی سکون۔۔۔۔

1 year ago | [YT] | 3

Wisdom and Laughter

پاکستان کو کرکٹ میں پہلی فتح کے مرکزی کردار کیا آپ کو انکا نام معلوم ہے۔۔۔۔۔

1 year ago | [YT] | 3